... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عوام کے مفاد عامہ کے مسائل پراز خود نوٹس اندھیروں میں اجالا ہے ظاہر ہے سیاسی قیادت نے اپنی ذمہ داریوں کوایمان داری سے ادا کیاہوتا ۔قومی اداروں کوعوام کے بجائے اپنے لئے استعمال نہیں کیا ہوتا ،اورقومی اداروں کوچلانے کے لئے اقرباء پروری اورسفارش کے بجائے میرٹ کے مطابق چلانے کی کوششیں کی جاتی توعدالت کے قانونی اورآئینی اقدامات کو’’عدالتی مارشل لاء ‘‘جیسی اصطلاح استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ججز اورجنرل کے احتساب کی بات کرنے والے زیادہ تر وہ لوگ ہیں جنہوں نے سیاست جیسے خدمت کے کام کو تجارت بنایا اورکرپشن، کمیشن کے چکر میں قومی اورسرکاری اداروں کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیا۔ آج جب8ویں آئینی ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے زیرانتظام آچکاہے تمام صوبے صحت کے شعبے میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی کا میزانیہ پیش کریں تومجموعی طورپر اس کا جواب یہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں اورصحت کے اداروں کی جاری صورتحال ذرا سی بھی بہتر ہونے کے بجائے مزیدبد سے بدترہوئی ہے اورصدرآصف علی زرداری کے دورمیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اصلاحات کی آڑمیں اس خود مختار قومی ادارے کا جس طرح سے حلیہ بگاڑاگیا اورنجی میڈیکل کالجز کا جنگل قائم کرکے پروفیسر مسعود حمید اورڈاکٹر عاصم حسین نے جواربوں روپے کی کرپشن کی اسے پوچھنے کی نواز حکومت کوبھی توفیق نہیں ہوئی بلکہ خو دایف آئی اے کی جانب سے پی ایم ڈی سی میں ہونے والی تحقیقات کووفاقی وزیر مملکت سارہ افضل تارڑنے سردخانے کی نذرکروادیا لیکن ڈاکٹرعاصم حسین تواحتساب کے کٹہرے میں ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت احتساب کے عمل کی تکمیل سے پہلے ہی ڈاکٹر عاصم حسین کومسیحائے قوم تسلیم کرانے کے لئے سرگرم ہے اورپروفیسر مسعود حمید احتساب سے ماوراہیں ۔ اس کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے محکمہ صحت کے اسپتالوں اورطبی اداروں کی تباہی کے بارے میں از خود نوٹس لینا کیا غیرقانونی اقدام تصور ہوگا۔ جبکہ آئین کی پاسداری کا حلف اٹھانے والوں نے آئین کوہی روند کرملک میں مغلیہ سلطنت کا ماحول بنانے کا بیڑہ اٹھالیا ہو توجمہوریت اورآئین کوتحفظ دینے کے لئے عدالت اگر کچھ کررہی ہے تواس کی آئینی اورقانونی حیثیت اور اقدامات کوچیلنج کیاجارہا ہے جوکھلم کھلا بغاوت اور غداری کے دائرے میں یہ عمل آتاہے لوگوں کو بنیادی تعلیم اورصحت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اورجب حکومت یہ ذمہ داری ادا نہ کرے بلکہ آج تک کسی بھی حکومت کی ترجیحات میں صحت اورتعلیم جیسے شعبے سرے سے نہیں رہے جبکہ ابھی سپریم کورٹ صحت کے حوالے سے صرف دوصوبوں پنجاب اورسندھ تک پہنچ سکاہے خیبرپختون خواہ اور بلوچستان ابھی باقی ہیں توپہلے توصوبے صحت کی سہولیات عوام کووعدوں کے مطابق فراہم نہیں کررہے اب ان کی فراہمی کیلئے عدالت عظمیٰ نے اپنا کردارادا کرنا شرو ع کیاہے توصحت کے چوروں نے خود چورچور کا شور مچاکرعوام کے سامنے اپنے آپ کو مزید بے نقاب کرلیاہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...