... loading ...
نباہ ممکن نہ ہوتو طلاق کا بہتر طریقہ
سوال:میرے اور میری بیوی اور میرے درمیان کئی سالوں سے نہیں بن پارہی،اور میری بیوی کا کچھ ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اب اس سے میں رشتہ برقرار نہیں رکھ سکتامیں نے بہت کوشش کی کہ رشتہ برقرار رہے مگر مجھے اس میں ناکامی ہوئی۔ براہ کرم شریعت کے مطابق طلاق کیسے دوں؟شرعی طریقہ بتلادیں۔
جواب:طلاق ایک ناپسندیدہ عمل ہے ، کوشش کریں کہ کسی صورت میں باہمی رشتہ برقرار رہے اور جدائی کی نوبت نہ آئے،تاہم اگرنباہ اورصلح کی کوئی صورت باقی نہ ہواورطلاق کے سواکوئی چارہ ہی نہ رہے تو طلاق دینے کابہترطریقہ یہ ہے کہ عورت کوپاکی کی حالت میں ایک طلاق رجعی دے دی جائے،ایک طلاق کے بعد عدت کے اندراگرچاہیں تورجوع کرلیں اور رجوع نہ کرناچاہیں تو عدت کے گزرنے کے بعد عورت آزادہوگی،وہ کسی اورسے نکاح کرناچاہے توبھی درست ہے،اس کو شریعت میں طلاق احسن کہتے ہیں۔ایک طلاق رجعی کے بعد عورت کی عدت گزرجائے پھرصلح کی کوئی صورت نکل آئے تو دوبارہ نکاح بھی ہوسکتاہے۔لیکن اگربیک وقت تین طلاقیں دے دی جائیں اگرچہ تینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی مگراس طرح کرناشرعاًناپسندیدہ ہے،اورتین طلاق کے بعد رجوع کی گنجائش بھی نہیں رہتی۔مفتی عبدالرحیم لاجپوری رحمہ اللہ لکھتے ہیں:”بلاوجہ شرعی طلاق دیناسخت گناہ ہے،اللہ تعالیٰ کوناراض کرنااور شیطان کوخوش کرناہے،البتہ اگروجہ سے شوہراور بیوی میں ایسی رنجش ہوگئی ہوکہ ایک دوسرے کے حقوق پامال ہورہے ہوں،اورطلاق کے بغیرچارہ ہی نہ ہوتوطلاق دینے کاسب سے بہترطریقہ یہ ہے کہ شوہرایسے طہر میں جس میں صحبت نہ کی ہو صرف ایک طلاق دے،غصہ اور جوش میں آکرتین طلاق دینے کاجورواج چل پڑا ہے ، بلکہ بہت سے لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ تین طلاق کے بغیرطلاق ہی نہیں ہوتی یہ بالکل غلط ہے ، ایک طلاق دینے سے بھی طلاق ہوجاتی ہے ، اورشوہرعدت میں رجوع نہ کرے تو عدت پوری ہونے کے بعد عورت بائنہ(یعنی نکاح سے جدا ) ہوجاتی ہے،اور جہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے ، جوش اورغصہ میں آکرتین طلاق دے دیتے ہیں ،جب جوش اور غصہ ختم ہوتاہے توپچھتانے اور پریشانی وپشیمانی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اگرایک طلاق دی ہوتی اور اس کے بعد شوہر کا ارادہ بیوی کواپنے پاس رکھنے کاہوتوبہت آسان ہے صرف قولاً یاعملاً رجوع کرلیناکافی ہے، عورت اس کے نکاح میں رہے گی،رجوع پرگواہ بنا لینابہترہے،اوراگرعدت پوری ہوگئی اوراس کے بعد دونوں کاارادہ ساتھ رہنے کا ہوجائے تودونوں کی رضامندی سے تجدیدنکاح (دوبارہ نکاح کرنا)کافی ہوگا،البتہ اس کے بعد شوہردوطلاق کامالک ہو گا ۔(فتاویٰ شامی ، 3/230،ط:ایچ ایم سعید-فتاویٰ رحیمیہ ، جلد ہشتم،ص:290،ط:دارالاشاعت کراچی)
نماز فجر کا وقت
سوال:فجر کی نما زکے بارے میں پوچھنا تھا کہ کس وقت تک فجر کی نماز قضا ہو جاتی ہے؟
جواب:نمازفجر کا وقت صبح صادق سے شروع ہوکرطلوع آفتاب تک رہتاہے۔اس کے بعد نماز قضاء کہلائے گی۔
جمعہ کی پہلی چار سنتیں رہ جائیں تو کب ادا کریں؟
سوال:اگر جمعہ کے دن پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ پڑھی جاتی ہیں اگر کسی شخص سے یہ پہلے والی سنتیں رہ جائیں توجمعہ کی دو رکعت فرض کی ادائیگی کے بعد سنتوں کی ادائیگی کی ترتیب کیا ہوگی؟
جواب:اگر کسی شخص سے جمعہ کے دن فرض نماز سے پہلے والی چار سنتیں رہ جائیں توفرض کے بعدوالی سنت مؤکدہ اداکرنے کے بعد پہلے والی چاررکعتیں اداکرلے۔اوراگرفرض کی ادائیگی کے بعد جمعہ سے پہلے والی چارسنتوں کومقدم کر دے اورپھربعد والی چھ رکعات سنتیں ادا کرے تب بھی درست ہے۔( کفایت المفتی ، کتاب الصلوۃ،جلد سوم ، ص : 317 ، ط : دارا لاشاعت)
رشتے کے لیے وظیفہ
سوال:بیٹی کی شادی کے بارے میں پریشان ہیں ، رشتے آتے ہیں مگر بات آگے نہیں بڑھتی، گزارش یہ ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں ہمیں اس مسئلہ کا حل بتائیں۔
جواب:رشتے میں دینداری کو ترجیح دیں،شریعت کے احکامات خصوصاً نمازوں کااہتمام فرمائیں۔ رشتے کے لیے آپ بھی ،بیٹی بھی اور ان کی والدہ بھی عشاء کی نماز کے بعد دورکعت صلوۃ الحاجت پڑھ کے اول وآخر درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ یالطیف پڑھ کر دعاء کریں ان شاء اللہ رشتہ کا مسئلہ بخوبی حل ہوجائے گا۔
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظو...
اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے،بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ کر اڑانا شروع کردیں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیش...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری، تازہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں( شہری دفاع)حماس کی اسرائیلی جارحیت کی؎ مذمت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...
بھارتی پراکسیز کے پاکستان کے معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،شہباز شریف اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے او...
دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ پیش کی جائے،تمام فریقین کوآئندہ سماعت کیلئے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کے وارنٹ جاری...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال د...
تمام 59شقوں کی شق وار منظوری، 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا،صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کی منظوری،کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی،فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو قومی ہیر...
اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی کسی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے،امیر جماعت اسلامی کااسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے...
بل کی کاپیاں پھاڑ کر فضاء میں لہرائیں، اپوزیشن کے نعرے،گرماگرم بحث چھڑ گئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر احمد خان نے پارٹی کی پالیسی کیخلاف بل کی حمایت کی سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش، اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیٔرمین ڈائس گا گھیراؤ کیا بل کی کاپیاں پھاڑ کر فضاء...
اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہوعدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے،معروف عالم دین معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عد...