... loading ...
یواے ای میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جاری مقابلے مزید سننی خیزہوتے جارہے ہیں ۔ہرٹیم جیتنے کے لیے ایڑھی چوٹی کازورلگاتی نظرآرہی ہے ۔ پشاورزلمی ہویااسلا م آبادیونائیٹڈ‘کوئٹہ گلیڈی ا یٹرزتینوں ٹیمیں مقابلے میں جم کرشریک ہیں ۔رہی بات کراچی کنگزاورملتان سلطانزکی توان کی کارکردگی تواب تک بے مثال رہی ہے ۔ دونوں ٹیموں نے اب تک صرف ایک ایک میچ ہی ہاراہے لیکن اس میں بھی ان کے کھلاڑ ی بھرپورفائٹ کرتے نظرآئے ۔ لیکن لاہورقلندرنے ہمیشہ کی طرح اپنے سپورٹرزکومایوس ہی کیا۔
پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ملتان سلطانزاب تک چھ میچزکھیل کرنوپوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے ‘کراچی کنگزنے ابھی پانچ میچزکھیلے ہیں اورا س کے سات پوائنٹس ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہواجس کے سبب دونوںٹیموں کوایک ایک پوائنٹ ملا۔ تیسر ے نمبرپرپشاورزلمی کی ٹیم ہے جس نے چھ میچزکھیل کرچھ پوائنٹس ہی حاصل کیے ہیں اس کی ہاراورجیت کاتناسب بھی تین تین ہی ہے ۔چوتھے نمبرپراسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم ہے جس نے پانچ میچزکھیل کرتین جیتے اوردوہارے ہیں اس کے پوائنٹ کی تعدادبھی چھ ہی ہے لیکن رن ریٹ میں پیچھے ہونے کی وجہ سے یہ ٹیم ابھی پشاورزلمی سے پیچھے ہیں۔ تینوں ایڈیشنزمیں شاندار کارکردگی دکھانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ابھی تک پانچ میچز کھیل کردومیں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین میں اسے شکست کاسامنا کرناپڑااس کے پوائنٹس کی تعدادچارہے ۔ ہمیشہ کی طرح پوائنٹس ٹیبل پرسب سے آخری نمبرپرنظرآنے والی لاہورقلندرنے پانچ میچزکھیل کرتمام کے تمام ہارے ہیں اوراپناکھاتہ نہیں کھولا۔
جہاں تک تعلق ہے اب تک کھیلے جانے والے میچزکی تو بلاشبہ اس بار پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں کسی کو ’چھپا رستم‘ کہنا چاہیے تو وہ ملتان سلطانز ہے۔ایک نئی ٹیم، نئی انتظامیہ، نیا کوچ، نیا کپتان اور نئے کھلاڑی، وہ کیا کریں گے؟ کیا کرسکتے ہیں؟ ان سوالات کے جواب ملنے تھے پی ایس ایل 3 کے افتتاحی میچ میں کہ جہاں ملتان سلطانز کا مقابلہ تھا دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی سے اور اسی دن ثابت ہوگیا کہ سلطانز وہ خطرناک ٹیم ہے، جن پر سب کی گہری نظر ہونی چاہیے۔ 152 رنز کا ہدف ملتان نے جس آسانی سے حاصل کیا، اْس نے تمام ہی ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی، اور اس گھنٹی کی آواز ہر میچ کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے کیونکہ جیت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور 6 میں سے صرف ایک میچ میں شکست کھائی جبکہ اب دفاعی چیمپیئن کو دوسری بار بھی ہرا دیا ہے۔
اس بات سے انکارممکن نہیں کہ بلاشبہ پشاور زلمی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل جیتنے کے لیے فیورٹ ہے، جیسے پہلے اور دوسرے سیزنز میں تھی لیکن ملتان کے ہاتھوں اس نے جس طرح دونوں میچز ہارے ہیں، اس سے زلمی کی فیورٹ کے طور پر بننے والی حیثیت پر ضرب لگی ہے۔ دوسرے مقابلے میں تو خاص طور پر دونوں ٹیموں میں بہت واضح فرق دکھائی دیا۔ا س کے علاوہ جو سمجھ رہے تھے کہ کمار سنگاکارا اور شعیب ملک نہ چلے تو ملتان کی ٹیم شکست کھا جائے گی، انہوں نے بھی دیکھ لیا کہ گزشتہ میچ میں دونوں کے ناکام ہونے کے باوجود ملتان نے اسکور بورڈ پر 183 رنزکامجموعہ سجایا وہ بھی صرف 3 وکٹوں پر۔ یہ رواں سیزن کا سب سے بڑا اسکور ہے، جبکہ اس سے پہلے بھی سب سے زیادہ رنز ملتان ہی کے تھے۔ یہاں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا حیران کن طور پر صہیب مقصود نے۔ سلطانز کے اصل ملتانی نے صرف 42 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے، وہ بھی 7 جاندار چھکوں کے ساتھ۔ یہ بھی رواں سیزن میں کسی بیٹسمین کی سب سے بڑی اننگز ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملتان نے آخری 8 اوورز میں 107 رنز حاصل کیے۔ یہی وہ مرحلہ تھا جہاں سے میچ پشاور کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ پھر وہ ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود ہدف تک نہیں پہنچ سکے اور کامیابی ملی 19 رنز سے ملتان سلطانز کو۔ یوں پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون بننے کا موقع ضائع کیا جبکہ سلطانوں نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔
ملتان کی کامیابی میں جہاں ہمیں صہیب مقصود کا بہت اہم کردار نظر آتا ہے وہیں تجربہ کار سہیل تنویر کے حصے کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ سہیل تنویر حال ہی میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز کی بھاری رقم پر خریدے گئے ہیں جو ہو سکتا ہے کئی پاکستانی کرکٹ پرستاروں کے لیے حیران کن ہو۔ لیکن جو کرکٹ پر گہری نظر رکھتے ہیں وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سہیل تنویر کی اہمیت کو جانتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔
بلاشبہ ملتان سلطانز باؤلنگ کے لحاظ سے اس سیزن کی سب سے خطرناک ٹیم ہے۔ ایک طرف سہیل تنویر کے کارنامے ہیں تو دوسری جانب عمران طاہر ہیں جنہوں نے اب تک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ جنید خان بھی رواں سیزن میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔ بیٹنگ میں کمار سنگاکارا 200 سے زیادہ رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔ اس صورت حال میں صہیب مقصود کا بھی فارم میں آجانا دوسری ٹیموں کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوگا۔ اگر صہیب نے اگلے میچز میں بھی ایک، دو ایسی اننگز کھیل ڈالیں تو ملتان کو روکنے والا کوئی نہیں ہوگا۔
اگربات کی جائے ٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سے خطرناک ٹیم کراچی کنگزکی تواس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ دوسیز ن کی طرح اس باربوم بوم آفریدی کی شمولیت سے یہ ٹیم ایک بالکل ہی نئے رنگ میں رنگی نظرآتی ہے ۔اس پاس جہاں بابراعظم ‘روی بوپارہ جیسے تحمل مزاج بلے بازموجودہیں وہیں جارحیت میں ساری دنیامیں شہررکھنے والے آل رائونڈرشاہد خان آفریدی بھی موجود ہیں اورسب سے بڑھ کرخودعمادوسیم بھی کرکٹ کے افق کاروشن ستارہ ہیں ۔ اگربائولنگ کی بات کی جائے تومحمدعامر‘عثمان شنواری کے علاوہ شاہد خان آفریدی اورعمادوسیم کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کوتھس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔بلاشبہ کراچی کنگزنے ایک میچ ہاراضرورہے پر شاہد آفریدی کی غیر موجودگی میں لہذاشائقین کویقین ہے کہ یہ ٹیم جلد دوبارہ فتوحات کی راہ پرگامزن ہو جائے گی۔
رہی بات پشاورزلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈکی تویہ ددنوں ٹیمیں بھی شاندارکارکردگی کامظاہرہ کررہی ہیں ۔ پہلے دوسیز نز میں شاندارکارکردگی دکھانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبھی ابھی ٹریک سے ہٹی نہیں اس سے بھی آنے والے میچزمیں بھرپورکارکردگی کی توقع کی جارہی ہے ۔ ان سارے میچزکودیکھنے کے بعد ابھی فی الحال یہ نہیں کہاجاسکتا کہ کون سی ٹیم اس بار کی فاتح ٹھہرے گی ۔
نئی تحریک شروع پارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے،حزب اختلاف کی نئی تحریک کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا ہے،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہے عوام کی بالادستی ہونی چاہیے تھی،محمود خان اچکزئی حکومت نے کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا تو پھر بیٹھ کر اس کا علاج کریں گے ،تحریک اقتدار کیلئے نہیں آئین...
پیپلزپارٹی نے بلدیاتی بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم ختم ہوگی، بلدیات سے متعلق ترمیم آئے گی اور منظور ہوگی، کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ نہیں دو گے تو کیسے چلے گا،مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق ب...
36 اراکین نے فیصل ممتاز کے حق میں جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سولہویں وزیراعظم ہوں گے،حلف آج بروز منگل متوقع تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اراکین کی تعداد 54...
وفاقی حکومت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے گی،شہباز شریف وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے،تقریب سے خطاب (رپورٹ: افتخار چوہدری)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہم...
بھارتی پروردہ نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی،ردعمل کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل...
مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمانوں کے جذبات ایک جیسے ہیں مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے، فلسطین کانفرنس سے خطاب امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کے شعور اور ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و ...
پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا،بھارت کیخلاف جنگ میں جذبہ ایمانی سے فتح ملی ، اللہ کے حکم کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں جس طرح نبی کریم ﷺکو اللہ نے کامیابی دی، اسی طرح ہمارے لوگوں کو کامیابی دی، جنرل عاصم منیر کا ایوان ص...
معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری موسیٰ مانیکا کو 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے،جج کا پاکپتن صدر پولیس کو حکم خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جول...
مجموعی طور پر 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی 1709 سے زائد افراد کے کوائف چیک ،21 افراد کیخلاف مقدمات درج راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیے،آ...
جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی...
کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم ٹی ٹی پی کو نہیں مانتے، ملک میں امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی کا واضح پیغام ہمارے مقامی شہری حملوں اور دھماکوں میں ملوث نہیں ، ناراضگی ہوسکتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ملک کیخلاف...
شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم ہاؤس پہنچے،شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ اردن اور پاکستان نے غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور غزہ جنگ بندی پر کام کرنے والے 8 ممالک سے مزید ر...