... loading ...
علم دیانت داری اور ایمانداری کا سبق سکھاتا ہے علم زندگی اور جہالت موت ہے ۔یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور نیو پورٹ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ سیمینار بعنوان ’’کتا ب کا میابی کی ضمانت ہے‘‘ سے صدارتی خطاب کر تے ہوئے سینئر صحافی ابرار بختیار نے کہی قبل ازیں فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ فورم تعلیم و صحت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے ہم گذشتہ 31سالوں سے اس شہر کراچی میں مثبت سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔ ہم عملی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ پوری دنیا میں لائبریری کا دن منایا جائے۔ ہم جلد ہی فورم کے جانب سے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کر رہے ہیں ۔ جس کی منظوری کے بعد پوری دنیا میں لائبریری کا دن منا یا جائے گا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ۔ سابق مشیر اور پیام پاکستان کے چیرمین اقبال یوسف نے کہا کہ کتاب کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا یقینا اچھی کتاب زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہے ۔ ہر بڑے انسان کی کامیابی علم سے ہوتی ہے اور علم کتاب ہی سے حاصل ہوتا ہے ۔ کوئی ایک جملہ ، کوئی ایک سبق ، انقلاب برپا کردیتا ہے ۔ انہوں نے منتظمین کو کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کی ۔ مہمان اعزازی اور میزبان پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن میمن ، ریکٹر نیو پورٹ یونیورسٹی نے کہا کہ کتاب کا علم اور خاص طور پر قرآن پاک کی تعلیمات سے دنیا کو مسخر کیا جا رہا ہے ۔ (Knolowedge Is Power)یعنی علم ہی طاقت ہے۔ فورم کے وائس چیئر مین فہیم برنی نے کہا کہ کتاب ہی زندگی ہے اورکتاب ہی سے زندگی میں روشنی ہے، کیونکہ علم نام ہے روشنی اور سیدھے راستے کا یعنی صراط مستقیم کا ۔ سیمینار سے نیلوفر ناز آفندی، سیما حفیظ، شاکر حفیظ، اویس ادیب انصاری نے بھی خطا ب کیا ۔ جبکہ فورم کی وائس چیئر پرسن روبینہ پروین نے میزبان اور نیو پورٹ یونیورسٹی کی وائس چیئر پرسن ھما بخاری کا ایوارڈ ریکٹر نیو پورٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن میمن کو پیش کیا ۔ وائس چیرمین فہیم برنی نے مہمان خصوصی اقبال یوسف کو فورم کا نشان پیش کیا جبکہ فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے تقریب کے صدر اور سینئر صحافی ابرار بختیار کو فورم کا نشان پیش کیا۔
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کے مطالبے اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے امن مذاکرات کے باوجود اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی،متعدد گاڑیاں جل گئیں، مائیکروسافٹ آفس کے قریب آگ بھڑک...
پا کستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں،جنرل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ،شرکا نے فیلڈ ما...
سفارتی ناکامیوں کے بعد اب بھارت جھوٹے پراپیگنڈے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے یہ سمجھ سے باہر ہے بھارت ٹرمپ سے خطرناک جھوٹ کیوں منسوب کر رہا ہے؟ مبصرین مودی سرکار کی پراپیگنڈہ فیکٹریاںسرگرم ، امریکہ کے صدر ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق معرکۂ حق کے دوران عالمی ...
جب تک انہیں پارٹی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے سازشوں کے ذریعے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گنڈا پور کاویڈیو بیان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں۔بجٹ کے معام...
عالمی میڈیا میں بھارت کا بیانیہ ہار گیا اور پاکستان کا جیت گیا، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست دی دوبارہ مودی سرکارکو شکست دیں گے،اپنے دریا کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،جیالوں کے استقبالیہ سے خطاب پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ تسلیم...
پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے ،جنرل عاصم پاک بھارت کشیدگی کو پاکستان کی طرف سے روکنے میں انتہائی مؤثر رہے آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل کاکیب...
(ایران کا اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد) ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا اور نہ ہی صیہونی ریاست پر رحم کیا جائے گا( ایکس پر پیغامات) آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز ، اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے،اسرائیلی حکومت کی شہریوں کو بنکرز میں...
15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ کیا 14 جج قابل نہیں تھے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا سوال اگر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے تو آج کیس کافیصلہ سنادیا جائیگا،سربراہ آئینی بینچجسٹس محمد علی مظہر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ہائی کورٹس سے ججز کے تبادلہ اورسنیارٹی...
ہماری جماعت کی ایران کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد کو بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا پاکستان کی درآمدات کا 25 فیصد خرچ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے ، رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خا...
اسرائیل نے ایران کیخلا ف کھلی جارحیت کی، سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں،شہباز شریف ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،کابینہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، عالمی برداری ایران اسر...
ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باددی لوگوں کو انصاف دلائیں گے، پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے،پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ...
ایران نے چوتھی بار درجنوںیلسٹک میزائل و ڈرون داغ دیے،کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ،تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ،8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے امن میسر نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا( ترجمان جن...