... loading ...
کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں باؤنڈری لائن کے بالکل قریب شاندار کیچ پکڑ ا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، لالا کا شاندار کیچ دیکھ کر اْن کے مداح حیران رہ گئے۔یادرہے کہ اس وقت یواے ای میں پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کی رنگینیاں عروج پر ہیںاوردبئی میں کھیلے گئے میچزکاپہلامرحلہ مکمل ہوچکاہے اب میدان شارجہ میں سجاہے ۔ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تو ان کے پسندیدہ کھلاڑی شاہد آفریدی نے باؤنڈری لائن پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کر مداحوں کے ٹکٹ کا مزہ دوبالا کردیا۔
یادرہے کہ یہ پی ایس ایل تھری میں کراچی کنگز کاپہلامیچ تھاجس میںاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے کر معرکہ اپنے نام کیا، باؤلنگ، فیلڈنگ یا پھر بیٹنگ نوجوان کپتان عماد وسیم کی قیادت میں اترنے والی ٹیم ہر فارمیٹ پر کھری اترتی نظر آئی۔شاہد خان آفریدی نے گلیڈی ایٹرز کے نمایاں اسکور کرنے والے بلے باز عمر یامین کا باؤنڈری پر کیچ اْس وقت لیا جب میچ دوطرفہ چل رہا تھا، لالا کی اس کاوش نے مقابلے کا پانسا ہی پلٹ دیا۔
عمر یامین 31 رنز بنانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے واحد نمایاں بلے باز تھے کہ انہوں نے محمد عرفان کی بال کو باؤنڈری کے باہر پھینکنے کی کوشش کی، جاندار شارٹ دیکھ کر شائقین کا اندازہ تھا کہ بال سیدھی باؤنڈری لائن کے باہر جائے گی اور گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز مل جائیں گے مگر اسی دوران شاہین کی طرح آفریدی بال پر جھنپٹے اور انہوں نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود آفریدی کو اس قدر فٹ اور متحرک دیکھ کر نہ صرف مداح حیران ہوئے بلکہ کمنٹری باکس میں بیٹھے مایہ ناز کرکٹر اور دنیا بھر میں پی ایس ایل دیکھنے والے لوگ بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔شاندار کیچ پکڑے کے بعد آفریدی نے اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کیچ پکڑنے کی خواہش تھی اس لیے باؤنڈری لائن کے قریب آکر کھڑا ہوا، گیند ہوا میں تھی تو نظریں اْسی پر ٹکائے رکھیں اور کامیابی سے گیند کا جا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کے بغیر اچھی فیلڈنگ ممکن نہیں ہے، امید کرتا ہوں یہ سیزن اچھا رہے گا کیونکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں تمام خصوصیات موجود ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے آفریدی کے کیچ کو سیزن کا اب تک کا بہترین کیچ قرار دیا ہے، دوسری جانب لالا کہ مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ پر خوب تعریف کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...