... loading ...
آپ کا کوئی جان پہچان والا اچانک زمین پر گِر کر بے ہوش ہو گیا ہے۔ اس کا جسم اکڑ گیا ہے اور اس کا سر، بازو اور ٹانگیں جھٹکے کھا رہے ہیں۔ اگر آپ کو پتہ ہے کہ اِس شخص کو مرگی کا دورہ پڑا ہے تو آپ ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے بھی اس کی مدد کر سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ مرگی کی بیماری کے بارے میں طرح طرح کی غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔ لیکن آئیں، دیکھتے ہیں کہ آپ مرگی کے مریض کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔ مرگی کیا ہے؟ یہ ایک دماغی بیماری ہے جس میں ایک شخص کو مختصر سا دورہ پڑتا ہے۔ یہ دورہ تقریباً پانچ منٹ سے کم وقت کے لیے پڑتا ہے۔ قبل ازیں مرگی کے جس دورے کا ذکر کیا گیا ہے، وہ بہت شدید قسم کا دورہ ہوتا ہے۔ مرگی کے دورے کس وجہ سے پڑتے ہیں؟ تحقیق دانوں کا ماننا ہے کہ ایک شخص کو مرگی کا دورہ اس وقت پڑتا ہے جب دماغی خلیوں کے درمیان برقی سگنل کا تبادلہ بہت تیز ہو جاتا ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس بارے میں تحقیق دان ابھی تک پوری طرح نہیں جان پائے۔ جب ایک شخص کو مرگی کا دورہ پڑتا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ ایک انسائیکلوپیڈیا میں لکھا ہے: ’’جب ایک شخص کو دورے کے دوران جھٹکے لگ رہے ہوں تو آس پاس کھڑے لوگوں کو جھٹکے ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہئے۔ اس دوران انہیں صرف اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ مریض کو کوئی چوٹ نہ لگے اور وہ سانس لیتا رہے۔ لیکن اگر دورہ پانچ منٹ سے زیادہ دیر تک جاری رہتا ہے؛ ایک دورہ ختم ہوتے ہی دوسرا دورہ پڑ جاتا ہے یا پھر دورہ ختم ہونے کے بعد مریض چند منٹ کے بعد ہوش میں نہیں آتا تو فوراً ایمبولینس کو بلانا چاہئے۔‘‘ آپ اس وقت مریض کے لیے کیا کر سکتے ہیں جب وہ دورے کی حالت میں ہو؟ اس کے سر کے نیچے کوئی نرم چیز رکھیں اور سر کے آس پاس سے ایسی چیزیں ہٹا دیں جن سے اسے چوٹ لگ سکتی ہے۔جب جھٹکے رک جاتے ہیں تو مریض کو کروٹ پر لٹا دیں۔
مریض کے ہوش میں آنے کے بعد آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ سب سے پہلے مریض کو تسلی دیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ پھر کھڑے ہونے میں اس کی مدد کریں اور اسے ایسی جگہ لے جائیں جہاں وہ آرام کر سکے۔ دورے کے بعد زیادہ تر مریض کچھ دیر کے لیے الجھن کا شکار رہتے ہیں اور ان پر غنودگی چھا جاتی ہے جبکہ بعض مریض دورہ ختم ہوتے ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور اس کام کو جاری رکھ سکتے ہیں جو وہ دورہ پڑنے سے پہلے کر رہے تھے۔ کیا مرگی کے ہر قسم کے دورے میں مریض کا جسم جھٹکے کھانے لگتا ہے؟ نہیں۔ بعض مریض مرگی کا دورہ پڑنے پر زمین پر نہیں گرتے لیکن وہ کچھ لمحوں کے لیے سکتے میں ا? جاتے ہیں۔ عموماً اِس قسم کے دورے کے بعد مریض کی حالت زیادہ دیر تک خراب نہیں رہتی۔ لیکن کچھ مریض یہ دورہ پڑنے پر کافی منٹوں تک سکتے کی حالت میں رہتے ہیں۔ ایسے دورے میں مریض بلاوجہ کمرے میں اِدھراْدھر پھرنے لگتا ہے، اپنے کپڑوں کو کھینچنے لگتا ہے یا بہت ہی عجیب وغریب حرکتیں کرنے لگتا ہے۔ کبھی کبھار دورہ ختم ہونے پر مریض کو چکر آتے ہیں۔ مرگی کی بیماری کا ایک شخص کی زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟ مرگی کے بہت سے مریض اِس بات سے خوف زدہ ہوتے ہیں کہ انہیں کسی بھی وقت اور کہیں پر بھی دورہ پڑ سکتا ہے۔ بعض مریض شرمندگی سے بچنے کے لیے عوامی جگہوں پر جانے سے کتراتے ہیں۔
آپ روزمرہ زندگی میں مرگی کے مریض کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اس کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کھل کر اپنے احساسات کا اظہار کرے۔ اس کی بات کو توجہ سے سنیں۔ اس سے پوچھیں کہ جب اسے دورہ پڑے گا تو آپ اس کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ چونکہ مرگی کے بہت سے مریضوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوتی اس لیے اگر انہیں کہیں آنا جانا ہے تو آپ ان کو لفٹ دے سکتے ہیں یا اگر انہیں بازار سے کوئی چیز چاہئے تو آپ ان کے لیے لا سکتے ہیں۔ کیا مرگی کے دوروں میں کمی لائی جا سکتی ہے یا اِن کو روکا جا سکتا ہے؟ بعض صورتوں میں دورے پڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جیسا کہ ذہنی دباو یا نیند کی کمی کی صورت میں۔ اِس لیے ماہرین مرگی کے مریضوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ خوب آرام کریں اور ذہنی دباو کو کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کریں۔ بعض اوقات دوائیوں کے استعمال سے بھی دوروں کو روکا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...