... loading ...
بچوں سے متعلق عالمی ادارے ’’یونیسیف‘‘ نے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں بدترین ملک قرار دے دیا ہے، یونیسف کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر 22 بچوں میں سے ایک بچہ اپنی پیدائش کے پہلے ماہ ہی موت کا شکار ہوجاتا ہے، 2016ء میں دو لاکھ اڑتالیس ہزار نوزائیدہ بچے مختلف وجوہ سے جاں بحق ہوگئے تھے، اور اس تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہوا ہے، یونیسیف کی یہ رپورٹ متعلقہ حکام کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے، نوزائیدہ بچوں کی زیادہ اموات سندھ میں ہوتی ہیں، تھر کا سارا علاقہ نوزائیدہ بچوں کی اموات کے حوالے سے مشہور ہے، جہاں کم عمری میں شادی کردینے کا رواج ہے، کم عمر ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات سے کوئی سبق نہیں سیکھا جاتا جبکہ ماں بچے کی صحت کے ذمے دار حکام بھی اس کا نوٹس نہیں لیتے تھر میں پسماندگی کی شرح بہت زیادہ ہے، مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے کم عمر ماؤں کے زچگی کے دوران مرنے کے واقعات عام ہیں، اسی طرح نوزائیدہ بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے بڑی تعداد میں اموات ہوجاتی ہیں، اس علاقے میں پینے کا پانی زہریلا ہوتا ہے، جسے سبھی لوگ جانوروں کے ساتھ پینے پر مجبور ہوتے ہیں، علاج معالجے کی سہولتیں بھی اس علاقے میں سب سے کم میسر ہیں، مائیں اور بچے عموماً بیمار رہتے ہیں۔سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی نوزائیدہ بچوں کے مرنے کی شرح نسبتاً زیادہ ہے، کہا جاتا ہے کہ سندھ حکومت اس جانب پوری توجہ نہیں دیتی۔
پنجاب اور کے پی کے میں بھی بچوں کی اموات کا ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں ہے، ملک بھر میں بچوں کو مختلف بیماریاں گھیرے رکھتی ہیں، ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ہیپا ٹائٹس کا شکار ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ پچیس لاکھ سے زیادہ ہے، بتایا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مرض پر بوجوہ قابو نہیں پایا جاسکا، اسی طرح بچوں کی جان اور صحت کے دشمن مرض پولیوپر بھی کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔یہ صورت حال بلا شبہ تشویشناک ہے، اس کا حکومت کو اعلیٰ سطح پر نوٹس لینا چاہئیے، مسئلہ یہ ہے کہ جب کبھی سنگین صورت حال کا چرچا میڈیا کے ذریعے زیادہ ہوتا ہے تو وقتی طور پر صورت حال کو بہتر بنانے کی یقین دہانی تو کرا دی جاتی ہے، خوش کن بیانات اور عارضی اقدامات ضرو ر ہوتے ہیں، جس کے بعد یہ کوششیں درمیان ہی میں چھوڑ دی جاتی ہیں اور اعلیٰ سطح پر ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ سے فائل کا پیٹ بھر دیا جاتا ہے، المیہ یہ ہے کہ اس رسمی اور نمائشی کارروائی کی حقیقت اعلیٰ حکام کو بھی معلوم ہوتی ہے لیکن مسئلہ حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جاتے اور مختلف مسائل سنگین صورت اختیار کرتے رہتے ہیں، بچوں کو غذا کی فراہمی اور جراثیم سے بچانے کے لیے بروقت اور بھرپور اقدامات نہیں کیے جاتے چنانچہ وہ مختلف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی دیکھ بھال کے انتظامات برائے نام ہوتے ہیں، صحت اور صفائی کا خیال نہ رکھنے سے بچے پیٹ اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں، خون کی کمی اور بھر بھری ہڈیوں کی وجہ سے بھی بچوں کی صحت کا مسئلہ درپیش رہتا ہے پسماندہ علاقوں میں والدین عموماً ان پڑھ ہوتے ہیں، اور شعور نہ ہونے سے بروقت بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے اقدامات سے قاصر رہتے ہیں۔
جب بچوں کی حالت زیادہ خراب ہوجاتی ہے، تب ہسپتال داخل کرایا جاتا ہے، بد قسمتی سے وہاں علاج کی سہولتیں زیادہ بہتر نہ ہونے سے اموات پر قابو نہیں پایا جاسکتا، اب جبکہ یونیسیف نے پاکستان کو نوزائیدہ بچوں کی اموات کے حوالے سے بدترین، خطرناک اور سر فہرست ملک قرار دے دیا ہے تو محکمہ صحت خصوصاً ماں بچے کی صحت پروگرام کے ذمے داران کو خوابِ غفلت سے بیدار ہوکر عالمی ادارے یونیسیف کے تعاون سے بہترین اور قابلِ عمل منصوبہ بندی کو یقینی بنائیں، صورت حال سنگین ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں جاں بحق ہونے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے بچوں کے دس فیصد سے بھی زیادہ ہوچکی ہے، اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...