... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈنے ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ 30 کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل دیا ہے۔اس پول کی تشکیل کا مقصد آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم بنانا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کسی بھی کھلاڑی کو پول میں شامل کیا جاسکتا ہے۔پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے ہدف میں تمام سینئرز کو باہر نہیں کریں گے، بلکہ سینئر جونیئرز کے کومبی نیشن کے ساتھ متوازن ٹیم تیار کررہے ہیں اور ایسے کھلاڑیوں کو پول میں شامل کیا جارہا ہے جو دلیر ہوں اور جدید پاور ہٹنگ والی کرکٹ سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ حارث سہیل گذشتہ سیریز میں سب سے امپروو بیٹسمین ہیں، جو ہر فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں اور ایسے ہی کھلاڑی ورلڈ کپ مشن میں ہماری پول کا حصہ ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت سلیکشن کمیٹی کا ہدف ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔ مئی اور جون میں آئر لینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی سیریز کے بعد ہمیں اندازہ ہوجائے گا کہ کون کون سے کھلاڑی مشکل کنڈیشن میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور تینوں کی کارکردگی کے بعد ہمیں ورلڈ کپ کے لیے واضح تصویر دکھائی دے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ انگلینڈ میں 30 مئی سے 14 جولائی تک ہوگا، ٹورنامنٹ کے لیے میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔آئندہ ماہ زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائی راونڈ میں زمبابوے، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور افغانستان سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں سے 2 ٹیموں نے ورلڈ کپ میں جگہ بنانی ہے، اس طرح 10 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔ انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز سے ہمیں پتہ چل گیا کہ کون کون سے کھلاڑی مشکل کنڈیشنز اور سوئنگ ہوتی ہوئی بولنگ میں کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا، ہم نے کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ وہ ہار جیت کی فکر نہ کریں اور نیچرل کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے بتایا کہ حارث سہیل 2015 میں ون ڈے میں کارکردگی دکھا کر ان فٹ ہوگیا تھا۔ ہم نے سری لنکا کی سیریز میں حارث سہیل کو ٹیسٹ کھلایا اور اس نے اس فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ نیوزی لینڈ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی اس نے سب کو متاثر کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں ایسے بیٹسمین کی ضرورت ہے جو ون ڈے میں لمبی اننگز کھیل سکے۔ورلڈ کپ ٹرافی ملک میں لانے کے لیے پی سی بی کے تشکیل دیے گئے پروگرام کے تحت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 15 ماہ کے دوران نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنا ہوگی اور اس دوران کھلاڑی کم از کم 23 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے اور ان میچز میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، اسی عرصے کے دوران پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنا ہوں گے۔ مصروف سیزن کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا بھی ٹیم انتظامیہ کے لیے چیلنج ہوگا، اسی عرصے میں پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن بھی ہوگا جس میں کھلاڑی ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے مصروف ہوں گے۔انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک ہے لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کو خاص طور پر بیٹسمینوں کو ایشین وکٹوں کی طرح انگلش کنڈیشنز میں بھی اپنے آپ کو منوانا ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا نوٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث بدستور کھٹائی میں ہے۔3 ماہ گزر جانے کے باوجود کیس سست روی کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر جانب داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کے قانونی ماہرین اس کیس کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی ایکشن میں آئے گی۔پی سی بی کا گورننگ بورڈ پہلے ہی اپنی میٹنگ میں رولنگ دے چکا ہے کہ ششانک منوہر میٹنگ میں ثالث کی حیثیت سے بیٹھے تھے لیکن میٹنگ کے اختتام پر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نومبر میں اپنا کیس آئی سی سی کو بھجوا دیا تھا۔ دونوں بورڈز نے مائیکل بیلوف کو اپنے اپنے نمائندے بتادیئے تھے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود کیس میں پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے موجودہ سربراہ ششانک منوہر اس کیس میں غیر جانبداری دکھانے میں ناکام ہیں۔انہوں نے سابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو قانونی چارہ جوئی سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔اس وقت بھی ششانک منوہر ہی اس کیس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور ایک میٹنگ میں وہ اٹھ کر چلے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد 70 ملین ڈالرز کے نقصان کے ازالے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ششانک منوہر مختلف اجلاسوں میں آئی سی سی سے زیادہ بھارتی بورڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔بگ تھری کی تشکیل کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ جس قانونی دستاویز پر دستخط کیے تھے، اس کے مطابق 2015 سے 2023 کے درمیانی عرصے میں آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 دورے رکھے گئے تھے جن میں سے چار کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی۔ ان 6 دوروں میں مجموعی طور پر 14 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ایک بھی سیریز نہیں ہوسکی ہے۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے کوئی بھی غیر ملکی ٹیم پاکستان نہیں آئی ہے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 13-2012 میں بھارت کا مختصر دورہ کیا تھا جس میں اس نے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔پاکستانی ٹیم نے 2007 میں تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لیے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی ایجنسیوں سے خفیہ بریفنگ لیں تاکہ انہیں اندازہ ہ کہ اس (سینیٹ) الیکشن میں کتنا پیسہ چلا ہے ،مجھے شرمندگی ہوتی ہے کدھر پاکستان کا خواب اور کدھر یہ بکرا منڈی بنی ہوئی لوگوں کو خریدنے کے لیے ، ہمیں ایک مہینے سے پتا تھا ،الیکشن کمیشن نے اگر یہ الیکشن آپ نے اچھا کرایا ہے تو پتا نہیں برا الیکشن کیا ہوتا ہے ؟انتخابی حاصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے ،الیکٹرانک مشین لائیں گے ،نواز شریف ایک ڈاکو 30 سال لوٹ کر ملک سے باہر ...
وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی اور انہیں اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی، غوث بخش مہر، فہمیدہ مرزا، نواب شاہ، زین بگٹی اور شاہ محمود قریشی شامل تھے ۔وزیراعظم سے ملنے والوں میں وزیراعلیٰ بلوچست...
وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں دوسرے وزیر اعظم بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی ایک ہی مدت میں دو مرتبہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ لیا۔ 178 ارکان نے ان پر اعتماد کیا ، محسن داوڑ اور عبدالاکبر چترالی کے علاوہ کوئی اپوزیشن کا کوئی رکن ایوان میں کارروائی کے دوران شریک نہ ہوا۔وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں ایک ہی مدت کے دوران دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے ۔ اس سے قبل ...
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ن لیگ نے پیر 8 مارچ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اجلاس طلب کیا ہے ، جس میں پارٹی کے 17 سینئر رہنما شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 26 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی عدم اعتماد کی تجوی...
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد حکومت مخالف سر گرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے حوالے سے بھی پیشرفت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج اتوار کے روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہو گی ۔ بلاول بھٹو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو رہائی ملنے پر باضابطہ مبارکباد دیں گے جبکہ حمزہ شہ...
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو بطور پارٹی چیئرمین خط لکھ دیا۔خط میں ووٹ سے متعلق رولز کے بارے میں ارکان کو بتایا گیا ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 12بج کر 15منٹ کے بعد اسمبلی ہال اورچیمبر کے دروازے بند ہوجائیں گے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ 12بج کر 15منٹ کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، پارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کو اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنانا ہوگی۔خط کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع ک...
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ کرتی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چولستان صحرا میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا،آرمی چیف کو کور سطح کی دو ہفتوں کی ضرب حدید مشق کے طریقہ کارپربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد فارمیشنزکی انفنٹری کے درمیان مطابقت پیدا کرکے آپریشنل تیاریوں کوبڑھانا تھا۔آئی ایس...
کمیشن پر اشتہارات کے سلسلے میں حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں کمیشن پر اشتہارات دینے کے معاملے پر حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔محکمہ اطلاعات سندھ نے جنوری، فروری اور مارچ 2021 میں جاری کیے جانے والے اشتہا رات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیشن پر اشتہارات دینے کے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو نے انکوائری کے احکامات دے دیے ۔ڈائریکٹر اطلاعات سلیم خان...
پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق پیپلزپارٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس آج (ہفتہ) طلب کرلیا گیا۔ ترجمان عاجز دھامرہ کے مطابق پی ڈی ایم اے کا اجلاس نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں12بجے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں ہوگا ۔ اجلاس میں تمام صوبائی عہدیدار ، ڈویزنل صدور اور ذیلی تنظیموں کے صوبائی صدور شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے 26مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا۔لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ عاجز دھامرہ نے کہا کہ قوم خوشخبری کے لیے ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 180اراکین نے کھڑے ہوکر وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں،ایک مقصد کیلئے سیاست شروع کی ہے ،مجھے کوئی بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکا، عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ہے ،جسے مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے ،اگر آپ کی نظر میں غلط ہوں تو بیشک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اتحاد کا اجل...
اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہوگا، اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ عمران خان اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں، ان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے ،اس وقت ملک میں کوئی بھی حکومت نہیں ہے ،اس لئے نئے انتخابات کا اعلان کیا جانا چاہیے ۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں ان کی شکست...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لوں گا،اگر ایوان کا اعتماد حاصل نہ کرسکا توا پوزیشن میں بیٹھ جاوں گا،خواہ اپوزیشن میں بیٹھوں یا اسمبلی سے باہر ہوں،ملکی دولت لوٹنے والوں میںسے کسی کو نہیں چھوڑ وںگا ، قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا اور غداروں چوروں کا مقابلہ کرتارہوں گا، الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ،سینیٹ انتخابات میں بے تحاشا پیسہ چلا، سیاست کو بدعنوان کردیا گیا ہے ،یوسف رضا گیلانی نے جیتنے کیلئے ارکان کے ضمیرخریدے ۔ الی...