... loading ...
سندھ انسانی تہذیب کے اولین مراکز میں سے ایک ہے۔ بہت سے کھنڈرات شاندار ماضی کے شاہد ہیں۔ یہی تہذیبی ترقی بہ قول جی ایم سید ایرانی، یونانی، عرب ، افغانی اور دیگر حملہ آوروں کو یہاں لے آئی۔دیبل پر عربوں کا پندھرواں حملہ سترہ سالہ محمد بن قاسم نے کیا۔دیبل کا محاصرہ دس دن جاری رہا۔ گھر کے بھیدی نے مندر کے سرخ جھنڈے کو منجنیق سے داغنے کا مشورہ دیا اور قلعہ فتح ہو گیا۔دیبل کی بندرگاہ اپنے وقت کے معروف تجارتی روٹ پر تھی۔ یہ کب اور کس نے قائم کی، اس کے بارے میں ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ دیبل اور بھنبھور ایک ہی جگہ کے دو نام ہیں؟ اگر ہاں تو دیبل کب بھنبھور بنا؟ اس حوالے سے بھی کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی۔میں چشم تصور سے دیکھنے لگا کہ کبھی یہاں کتنی رونق ہوتی ہوگی۔ ایرانی، یونانی، سیتھن، پارتھی، رائے، چچ، کسں کس نے اس مدفون شہر پر حکومت کی ہو گی۔ مختلف ممالک کے بادبانی جہاز سمندر سے یہاں آتے ہوں گے۔ گیارہویں صدی نے دریا نے اپنا رخ کیا تبدیل کیا کہ حالات کے صرصر نے ہنستا بستا شہر سرد کر دیا۔ اب یہاں ایک تباہ حال شہر کے نشانات کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔بھنبور میوزیم میں موجود ماڈل اور نقشے کے مطابق قلعے کے شمال میں صدر دروازے کے سامنے سے دریائے سندھ گزرتا تھا۔ دریائی رستے سے منجنیقیں لائی گئیں۔ اب یہاں گھارو کریک کا پانی ہے۔داہر اور قاسم کا مقابلہ اروڑ کے قلعے کے باہر ہوا۔
چچ نامہ کے مطابق داہر کے پاس مختلف آپشنز موجود تھے لیکن اس نے سرِعام جنگ کرنے اورغیرت مند مفتوح بننے کو ترجیح دی۔ دس دن جنگ جاری رہی۔ داہر کی فتح قریب تھی لیکن اپنوں نے وفا نہ کی۔ بے پناہ خون ریزی ہوئی۔ داہر کا سر قلم کر دیا گیا۔ بہنوں نے جوہر کی رسم کا احیا کیا۔ بیٹیاں باپ کے کٹے سر کے ساتھ دمشق روانہ کر دی گئیں۔ جہاں چند روایتوں کے مطابق انہیں دیوار میں زندہ چنوا دیا گیا۔محمد بن قاسم مسلسل فتوحات کرتا ملتان جا پہنچا جہاں سے اسے اچانک واپس بلا لیا گیا۔ سلیمان بن عبدالملک نے حجاج سے اپنا انتقام لینے کے لیے دوسرے جرنیلوں کی طرح ابنِ قاسم کو بھی عبرتناک انجام سے دوچار کیا گیا۔قاسم قزاق تھا یا نجات دہندہ؟ ابنِ قاسم نے مہرانیوں کو موالی بنایا یا انہیں غلامی سے چھڑایا؟ اس حوالے سے بحث اب تک جاری ہے۔ حامی انہیں غازی اسلام، عمادالدین، ابوالبہاراور دیگر کئی القابات سے نوازتے ہیں اورکہتے ہیں کہ ارضِ مہران خورشید اسلام سے منور ہو گئی اور مظلوموں کو قزاقوں سے نجات ملی۔ یہ نجات دہندہ نہ آتا تو ہم اب تک سندھی لنگ اور یونی پوجا میں پڑے ہوتے۔ اس لیے ہر سال دس رمضان المبارک کو یومِ باب الاسلام منایا جاتا ہے۔
مخالفین ابنِ قاسم کو قزاق اور راجہ داہر کو فخرِ مہران کہتے ہیں کہ وہ دھرتی کے دفاع کے لیے سامراج کے سامنے جھکا نہیں اور ہر سال دو جولائی کو ان کا دن مناتے ہیں۔ اپنے موقف کی حمایت میں کتابوں، حوالوں، تجزیوں اور مضامین کے انبار لگا دیے ہیں۔ ان کے مطابق عورتوں کو چھڑانے کے لیے دیبل پر حملہ محض ایک بہانہ ہے۔ حملے کی وجوہات سیاسی اور معاشی تھیں اور اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اس سے پہلے ایک درجن سے زائد حملے سندھ فتح کرنے کے لیے ہو چکے تھے۔اگر اس معاملے پر غیر جانبدارانہ نظر ڈالی جائے تو اصل مجرم حجاج بن یوسف اور ولید بن عبدالملک بنتے ہیں جنہوں نے سندھ پر حملے کا پروگرام بنایا۔محمد بن قاسم کی خوش نصیبی کہیے کہ گیارہ سو سال بعد وہاں پاکستان بن گیا جہاں اس نے فتوحات کے جھنڈے گاڑے تھے۔ تاریخِ پاکستان کا پہلا باب ابنِ قاسم کے نام سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے نام پر کراچی میں بندرگاہ، کلفٹن میں ایک باغ اور ملتان ا سٹیڈیم سمیت بہت سی اور یادگاریں ہیں۔ برصغیر میں اقوام نے صاحبِ عزت بننے کے لیے اپنے اجداد کا تعلق قاسم کی فوج کے ساتھ جوڑ دیا ہے تاکہ عرب نسبت قائم ہو سکے۔ بہت سی قبریں اور مزارات ایسے ہیں جن پر لکھا ہے کہ یہ ولی اللہ محمد بن قاسم کے ساتھ جہاد کے لیے یہاں آئے اور شہید ہوئے۔
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...