... loading ...
خواتین زچگی کے بعداور ادھیڑ عمرمیں عموماً یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کو کمر اور دیگر ہڈیوں میں درد رہتا ہے۔ اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ ہڈیوں سے چٹخنے کی آواز آتی ہے(خاص طور پر اٹھتے بیٹھتے وقت)۔ان بیٹی بہنوں کیلئے بہترین نسخہ مندرجہ زیل ہے۔ اس نسخہ کے استعمال سے نہ صرف یہ کہ ان کی ہڈیاں طاقتور ہونگی۔ بلکہ جسم میں چستی بھی ہوگی اور یہ اپنے روز مرہ کے امور زیادہ فعال اور چاک و چوبند طریقے سے ادا کر سکیں گی۔
ایک بھنڈی لے لیں۔ جو کہ تقریباً 3-2انچ کے برابر ہو۔ اس بھنڈی کا اوپر اور نیچے کا حصہ کاٹ دیں۔ بھنڈی کے چاروں طرف چاک لگا دیں اور پھر ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو دیں۔ صبح نہار منہ پی لیں۔ انشاء اللہ آپ کو ایک ہی ہفتہ میں واضح فرق محسوس ہوگا۔مسلسل دو ماہ استعمال کرلیں۔ اگر تا حیات جاری رکھیں تو انشاء اللہ کسی قسم کی ہڈیوں کی بیماری نہیں ہوگی۔
کچھ لوگ گاجر کو ایک عام سی سبزی سمجھتے ہیں۔ اگر اس کے فوائد کا پتہ لوگوں کو چل جائے تو یہ سبزی مہنگے ترین نرخون پر بھی باآسانی دستیاب نہیں ہوگی۔ اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے دل و جگر کو بہت زیادہ تقویت ملتی ہے۔ اگر گاجر (درمیانے سائز کی) اس کو اچھی طرح چھیل کر۔ اس کے اندر پیلا حصہ کاٹ کرنکلا دیا جائے اور اس کا رس پیا جائے تو اس سے زیادہ دل و جگر کو طاقت دینے والی کوئی غذا نہیں۔ اس سے نظر کی کمزوری (جو کہ آج کل بچوں میں بہت زیادہ ہے) بھی دور ہوتی ہے۔ جن بچیوں اور بچوں کا رنگ اگر خون کے فساد، حدت یا دیگر وجوہات کی بناء پر سیاہی بہ مائل ہورہا ہو تو گاجر کا رس (بطریق مندرجہ بالا) استعمال کرنے سے رنگت میں بے بہا نکھار آئیگا۔اس کے استعمال سے زہن بھی تیز ہوتا ہے۔مردوں کیلئے تو یہ ایک نعمت ہے۔ اس سے اعصابی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے اور قوت کو بھی بے بہا بڑھاتی ہے۔
عوام الناس ویسے تو کریلے کی تشبیح دن و رات دیتی ہے اور اس کی تضحیک میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی لیکن اگر حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے تو کریلہ ایک نعمت سے کم نہیں۔ ویسے تو اللہ پاک کی پیدا کی ہوئی تمام اشیاء اپنی مثال آپ ہیں۔ کریلے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ اندرونی اعضاء کے افعال کو درست کرکے ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے بلغم کی زیادتی ختم ہوتی ہے۔ اگر بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو کریلے کا رس پلانے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔اگر کسی کو لقوہ یا فالج ہوجائے اور فوری طور پر اس کا استعمال (رس یا سبزی)بہترین نافع ہے۔ کریلے کے استعمال سے پتہ و گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے۔ جو شخص کریلے کا استعمال اپنی غذائوں میں رکھتا ہے وہ موٹاپا سے محفوظ رہتا ہے۔ ہاضم ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال کرنے والا کبھی بھی قبض کا مریض نہیں ہوگا۔ کریلے کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ کریلہ کا استعمال لبلبہ کی اصلاح کرتا ہے۔ شوگر کی وجہ سے معدہ اپنا افعال ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتا اور رطوبت انسولین بنانا کم کردیا ہے۔ پیشاب سے شوگر کا اخراج شروع ہوجاتا ہے اور یوں بار بار پیشاب آتا رہتا ہے۔ کریلہ اس مرض کی اصلاح میں بہت مفید ہے۔ لبلبلہ کی اصلاح کیلئے کریلے سے زیادہ کوئی اور مفید سبزی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معالجین شوگر کے مریضوں کو کریلے کا استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ کریلے کا استعمال کروالا شخص کبھی بھی یرقان کا شکار نہیں بنے گا۔
چقندر ایک نعمت جو کہ مرد و عورت دونوں کو یکساں فائدہ پہنچاتی ہے۔ یہ دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک گول اور دوسرا بیضوی لیکن دونوں ہی بہترین ہیں اور افعال و فوائد میں برابر ہیں۔ سرخ چقندر کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھانے میں بہت زیادہ اہم کردا ادا کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں قوتِ مدافعت بہت زیادہ فعال اور مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں چقندر سے چینی بنائی جاتی اور اور ایران میں اس کا رس گرم پیا جاتا ہے۔ یہ پھل چونکہ میٹھا ہے اس لئے شوگر کے مریضوں کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔
چقندر کے استعمال سے قبض نہیں ہوتا۔ یہ ریح و گیس کو تحلیل کرتی ہے۔ بواسیر، جوڑوں کے درد، سر درد میں بہت زیادہ مفید ہے۔ چقندر کا رس یرقان میں بہت زیادہ مفید ہے۔ اس میں دو یا تین قطرے لیموں کے ملا لئے جائیں اور اس کی اصلاح ہوجاتی ہے۔اور اس کی افادیت میں اور بھی زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے استمعمال سے سیاہ داغ، جھائیاں اوراسکن پر لگے داغ دور ہوجاتے ہیں۔
چقندر کے استعمال سے ورم تحلیل ہوتا ہے۔ اگر چقندر کو ابال کر اس کا پانی پیا جائے تو اس سے نہ صرف یہ کہ پیٹ کم ہوگا بلکہ جسم کے دیگر اعضاء کا ورم بھی تحلیل ہوگا۔ جن لوگوں کو سر میں خشکی کا مسئلہ درپیش ہو وہ لوگ چقندر کے رس میں تھوڑا سا دیسی سرکہ ملا کر سر پر لگائیں تو اس سے خشکی جاتی رہیگی۔
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر ...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد ...