... loading ...
طویل عرصے سے شور ختم کرنے والے آلات اور ہیڈ فونز دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں لیکن اب جرمنی کے ایک ڈیزائنر نے کارکنوں اور ڈرائیوروں کے لیے ’بصری شور‘ کم کرنے کے لیے یہ ٹوپی بنائی ہے جسے ’فوکس کیپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔دنیا میں مصروف لوگ ایک وقت میں ایک کام کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس دوران انہیں صرف وہی شے دکھائی دے جس پر وہ کام کررہے ہیں۔ نفسیاتی طور پر بھی ضروری ہے کہ نظر اور توجہ اِدھر اور اْدھر نہ بھٹکائی جائے اسی لیے اس کیپ کو فوکس کیپ کا نام دیا گیا ہے۔جس طرح گھوڑوں اور سواری کے دیگر جانوروں کے چہرے پر خاص نقاب منڈھا جاتا ہے عین اسی اصول پر یہ کیپ تیار کی گئی ہے۔ اس کے دونوں کنارے مڑ کر 90 درجے پر سیدھے ہوجاتے ہیں اور یوں آپ کو دائیں اور بائیں کی چیزیں دکھائی نہیں دیتیں۔
جرمن ماہر ہینس گریبن نے اسے ڈیزائن کیا ہے جو سمجھتے ہیں کہ قدرتی ماحول میں رہتے ہوئے کسی منظر یا کام پر توجہ رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں ایسے کئی ہیلمٹ اور کیپ بنائے جاتے رہے ہیں جو اطراف کے مناظر کو روک کر آپ کی توجہ سامنے کی جانب رکھتے ہیں۔ ان میں 1925میں ڈیزائن کردہ ’انسولیٹر‘ سے لے کر گزشتہ برس تیار کیے جائے والا ہیلمفون ہیلمٹ بھی شامل ہے۔گریبن کہتے ہیں کہ ایسے ہیلمٹ بہت مہنگے ہیں اور پہننے میں دشوار بھی ہیں اسی لیے انہوں نے ایک سادے سے کیپ کے دائیں اور بائیں جانب مڑنے والے دوٹکڑے لگائے ہیں۔ کسی کار کے شیشے کی طرح یہ سیدھے ہوجاتے ہیں اور اس ایجاد کو استعمال میں آسان بناتے ہیں۔یہ کیپ بہت سادی ہے اور اسے استعمال کرنا بھی آسان ہے اگر آپ دفتر میں کام کررہے ہیں، بس میں کتاب پڑھ رہے ہیں، یا پارک میں ورزش کررہے ہیں تو فوکس کیپ ایک بہترین ایجاد ہے۔ اس سے ہر طرح کے مناظر کو روکا جاسکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کسی نوائز کینسل کرنے والے ہیڈ فون سے دیگر فالتو آوازیں دبائی جاتی ہیں۔فوکس کیپ کی قیمت 4 ہزار روپے ہے جسے دو رنگوں میں تیار کیا گیا ہے۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...