... loading ...
سائنس دانوں نے ایک ایسی لکڑی تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو عام لکڑی سے 10 گنا زیادہ مضبوط ہے اس اختراع سے فولاد کا کم خرچ اور قدرتی متبادل تلاش کیا جاسکتا ہے۔اسے ماہرین نے ’سپروْوڈ‘ کا نام دیا ہے جس پر ایک خاص کیمیکل لگا کر اسے حرارت دی جاتی ہے۔ اس عمل سے کیمیائی بند بہت مضبوط ہوجاتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس سے کاریں اور عمارتیں بھی بنائی جاسکیں گی۔ اس لکڑی کی تیاری کا سارا طریقہ کار اور تفصیل ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے لکڑی کو بلٹ پروف لباس اور کاروں میں بھی ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اس کے کئی اہم استعمالات کیے جاسکتے ہیں۔ یونیورسٹی ا?ف میری لینڈ کے ڈاکٹر لیانگ بنگ ہو اور ان کے ساتھیوں نے یہ لکڑی بنائی ہے۔
ڈاکٹر لیانگ کا کہنا ہے کہ ہم نے لکڑی کو مضبوط بنانے کا ماحول دوست طریقہ استعمال کیا ہے جو ایک جانب تو قدرتی لکڑی کو 12 گنا زیادہ مضبوط بناتا ہے اور ساتھ ہی 10 گنا سخت بھی کردیتا ہے۔یہ ایجاد لکڑی کو فولاد اور ٹائٹینم بھرتوں کی طرح مضبوط بناتی ہے۔ اس کا خرچ کم ہے اور اس کی تیاری ایک ماحول دوست عمل بھی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ ایک جانب ٹھوس اور دوسری جانب مضبوطی عموماً فطرت میں نہیں ملتی لیکن ہم نے دیگر طریقوں سے اسے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ماہرین نے دو مختلف طریقوں سے لکڑی کو مضبوط بنایا ہے۔ پہلے انہوں نے قدرتی لکڑی کو سوڈیم ہائیڈرو ا?کسائیڈ اور سوڈیم سلفائٹ کے محلول میں ڈھالا جس سے لکڑی مضبوط ہوگئی۔ اگلے مرحلے میں لکڑی کو دبایا گیا جس سے خلوی دیواریں باہم دب گئیں اور اس دوران حرارت پہنچائی گئی جس سے لکڑی کے مابین خلیات مضبوط ہوگئے۔اس عمل سے سخت اور ہلکی پھلکی لکڑی تیار ہوئی جو کسی طرح فولاد سے کم نہ تھی۔ میری لینڈ یونیورسٹی میں مختلف صلاحیت کی لکڑیاں تیار کی گئی ہیں جو مختلف کاموں میں استعمال ہوسکتی ہیں۔ ان میں اسکیچ پروف لکڑی اور بلٹ پروف لکڑی بھی شامل ہے۔اس تبدیلی کے بعد لکڑی کو کوئی دیمک اور پھپھوند نہیں لگتی اور نہ ہی وہ نمی سے گل سڑ کر خراب ہوتی ہے۔ اگلے مرحلے میں یہ طریقہ تجارتی پیمانے پر لکڑی کی تیاری کے لیے آگے بڑھایا جائے گا۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...