... loading ...
ایم کیوایم پاکستان اب واضح طور پر تقسیم کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے اور اس میں اب تک کی گئی صلح کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔اتوار کو رابطہ کمیٹی نے ایک اجلاس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹا کر اُن کی جگہ خالد مقبول صدیقی کو اس منصب پر بٹھا دیا ۔ جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے جوابی وار کرتے ہوئے پوری رابطہ کمیٹی کو ہی فارغ کر دیا۔ اس عمل کے بعد ایم کیوایم کے اندرونی حالات پر نگاہ رکھنے والے تجزیہ کاروں کا اب خیال ہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں حائل ہونے والی خلیج کو پاٹنا ممکن نہیں رہا۔اور ایم کیوایم پاکستان کا تقسیم در تقسیم کا شکار ہونا یقینی ہے تاہم اس امر پر تمام تجزیہ کار حیران ہے کہ ہفتے کی شب بظاہر مصالحت کی کوششیں رنگ لاتی ہوئی دکھائی دے رہے تھی پھر اس میں اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ دھڑے بندی نے کام دکھایا اور اتحاد کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
ایم کیوایم پاکستان کے اندر ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان گروپ کے درمیان جاری کشمکش نے اتوار کے روز فیصلہ کن موڑ لیا جب رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے اُنہیں پارٹی کا ایک کارکن قرار دیا۔ اس سے قبل ایم کیوایم میں جاری کشمکش کے خاتمے کی امیدیں بھی بندھنا شروع ہو گئی تھیں مگر اس میں اچانک چند گھنٹوں میں ایک بار پھر خرابی پیدا ہونا شروع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی رات تک ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں میں کچھ امور پر اتفاق ہونے کا ماحول پیدا ہونا شروع ہو گیا تھا اور ڈاکٹر فاروق ستار نے ہفتے کی شب پی آئی بی میں کارکنوں سے خطاب میں اس جانب اشارے بھی دیے تھے۔جرأت کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کی رات کو ڈاکٹر فاروق ستار اس نتیجے پر پہنچ گئے تھے اورکامران ٹیسوری کو سینیٹ انتخاب سے دستبردار کرانے کے لیے اُنہیں اعتماد میں لے چکے تھے، مگرا نہوں نے اس فیصلے کو رابطہ کمیٹی سے مزید گفتگو تک محفوظ رکھاتھا۔ دوسری طرف رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو یہ کہہ دیا تھا کہ وہ جن امیدواروں کو بھی صحیح سمجھتے ہیں اُن کا اعلان کردیں، اُنہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کو دیا گیا خط واپس لے لیں ۔ رابطہ کمیٹی نے اس پر بھی نیم رضامندی دے دی مگر اس عمل میں رات گزر گئی ۔ دوسری طرف ایک خط ڈاکٹر فاروق ستار کے دستخط سے بھی الیکشن کمیشن کو چلا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے تمام امیدواروں کے کاغذات پر دستخط خالد مقبول صدیقی کی جانب سے ہوئے تھے۔ جس پر ڈاکٹر فاروق ستار کا ایک کورنگ لیٹر بھی تھا۔ خالد مقبول صدیقی ڈپٹی کنوینر کی حیثیت میں کنوینر کی طرف سے دستخط کے مجاز تھے۔ اس طرح خالد مقبول صدیقی کے دستخطوں کے ساتھ جمع دونوں فریقین کے امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے۔ یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب رابطہ کمیٹی کامران ٹیسوری کے نام پر آمادہ نہیں تھی تو اُن کے کاغذات پر خالد مقبول صدیقی نے کیوں دستخط کیے تھے۔ اس ابہام کے باوجود امر واقعہ یہ ہے کہ کامران ٹیسوری کے کاغذات خالد مقبول صدیقی کے دستخط کے ساتھ منظور ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں اختیار کی گئی اس پوزیشن کے دوران میں فریقین کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کیا جاتار ہا۔ مگر اس میں دو بنیادی مسائل مسلسل درپیش رہے۔ ایک طرف ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے تقریباً 33 ارکان کو نوٹسز جاری کردیے تھے۔ جو اُنہیں ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی بی کالونی میں ملاقات کے بعد صلح کی کوششوں کے باوجود ملے ۔ جس نے یہ خطرہ پیدا کردیا کہ ڈاکٹر فاروق ستار رابطہ کمیٹی کو معطل یا تحلیل کر سکتے ہیں اور پھر اُن کے پاس کسی بھی اقدام کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ جائے گی۔ ساتھ ہی ارکان رابطہ کمیٹی کو اس دوران میں ڈاکٹر فاروق ستار کی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جا کر وہاں اُن کی سرگرمیوں کی اطلاع ملی جس میں اُنہوں نے کوشش کی کہ خالد مقبول صدیقی کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائے گئے دوسرے گروپ کے کاغذات مسترد ہو جائیں۔ اُن کی یہ کوشش تو کامیاب نہیں ہو سکی مگر اس نے رابطہ کمیٹی کے مخالف گروپ کے کان کھڑے کردیے۔ واضح رہے کہ اس دوران میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے باربار ڈاکٹر فاروق ستار کو یہ کہا جاتا رہا کہ وہ بہادر آباد آکر رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پہلے شرکت کریں اور ورکرز کنونشن کو ملتوی کردیں جس میں بوجوہ رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کی شرکت موجودہ حالات میں ممکن نہیں رہی تھی۔ مگر ڈاکٹر فاروق ستار نے اس بات کوبھی کوئی اہمیت نہیںدی اور یوں رابطہ کمیٹی نے بالآخر ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے منصب سے ہٹا دیا جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کو فارغ کردیا۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...