... loading ...
اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیر اہتمام اُردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت نامور شاعر عرفان عابدی نے کی۔ مہمان خاص جناب افضال بیلہ اور فرحت اسرار تھیں۔ اس موقع پرتقریب کے صدر نے کہا کہ زندگی کو سمجھنا ایک اہم کام ہے مگر خود کو سمجھ کر دوسروں کو سمجھانا مشکل کام ہے۔ محسن نقوی نے اپنے مطالعے، مشاہدے اور تجربے پر اپنی شاعری کی بنیاد رکھی ہے ۔ محسن نقوی اپنے دورکے نئے لکھنے والوں کی رہنمائی کرتے تھے۔ وہ ادب کا ایک چلتا پھرتا دبستان تھے۔ محسن نقوی ایک محبت کرنے والے شخص تھے۔ ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا کہ محسن نقوی کی دینی روایت سے جڑے ہوئے شاعر تھے۔ ان کے کلام میں مذہبی اور صوفیانہ رویے پائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر جن شعرا نے کلام سنایا، ان میں قمر جہاں قمر ، فہمیدہ مقبول، زینت کوثر لاکھانی، صبیحہ صبا، محمد یامین عراقی، سید صغیر احمد جعفری، دلشاد دہلوی، وقار زیدی، تاج علی رعنا، زاہد پرویز،صدیق راز ، اقبال افسر غوری،خالد نور، محمد علی زیدی، امتیاز علی،محمد اقبال، نصیر سومرو سید علی اوسط جعفری، آزاد حسین آزاد،سیدہ ترمذی ، ڈاکٹر محمد رب نواز خانزادہ،ارم، تنویر حسین سخن،آخر میں ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کی جانب سے شرکائے محفل کا شکر یہ ادا کیا۔
٭٭٭
اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ’’نئی نسل پر مزاحمتی ادب کے اثرات‘‘ کے موضوع پر مذاکرہ اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ملک کے نامور ادیب دانشور شاعر ڈاکٹر جمال نقوی نے کی جب کہ مہمان خاص معروف دانشور شاعر اکرم کنجاہی تھے اور مہمان اعزازی ناہید اعظمی اور انیس جعفری تھے اس موقع پر ڈاکٹر جمال نقوی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ فرانس کے معروف دانشور سارترالجائزر پر فرانسیسی تسلط کے خلاف اپنے ہی ملک کی حکومت کو ہدف تنقید بناتا ہے اور احتجاجی تحریک کی قیادت کرتا ہے حالات بگڑجانے کے باوجود فرانس کا مرد آہن ڈیگال اسے یہ کہہ کر گرفتار کرنے سے انکار کردیتا ہے کے سارتر فرانسیسی دانشور ہے اور پورے فرانس کے دانش ور کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی جاسکتی۔ یہ ہے آزادی اور عزت جو ایک دانشور کے لیے مہذب اور تعلیم یافتہ معاشرہ اپنے دل میں رکھتا ہے اس طرح کے مزاحمتی ادب کے اثرات اگر ہماری نئی نسل پر مرتب ہوجائیں تو ہمارا معاشرہ مضبوط اور ترقی کی راہ اختیار کرسکتا ہے۔اس موقع پر ایک مقرر نے کہا کہ ایوب خان کا یا یحییٰ خان کا مارشل لاء ہو یا واقعہ سقوط ڈھاکا کے اثرات، ایسے ادیبوں نے مزاحمتی ادب کے شہ پارے تخلیق کئے، منشی پریم چند ، عصمت چغتائی، قرۃ العین حیدر، انتظار حسین، ایاز قادری ،امر جلیل، استاد بخاری، ہاجرہ مسرور اوربے شمار مزاحمت نگاروں نے اپنے اپنے عہد میں اپنی قوموں کے حقوق اور ثقافت کی حفاظت کی ہے۔ مزاحمتی ادب کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو مثبت سوچ اور اعلی اخلاق سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ معروف دانشوراور شاعر جناب اکرم کنجاہی نے کہا کہ نئی نسل ہی قوم کی معمار ہے ۔نئی نسل کو چاہیے کہ دیگر ادب کے ساتھ مزاحمتی ادب کے فروخ میں اپنا کردار ادا کرے ۔ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا کہ معاشرہ خصوصی طور پر نئی نسل جب تک ادیب ودانشور کے کردار کو تسلیم نہیں کرے گا ادیب اس وقت تک معاشرے کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوسکتا، مزاحمتی ادب کے ذریعے ہی عوام کے تعصبات اور جہالت کے خلاف لڑاجاسکتا ہے کہ یہ ہی اس کا منصب ہے جس پر نئی نسل کو توجہ کی ضرورت ہے۔آخر میں ریزیڈنٹ ڈائریکٹر جناب قادر بخش سومرو نے مہمانان محفل کا شکریہ ادا کیا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...