... loading ...
خیبر پختونخوا میں طالب علموں کے ایک گروہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان قتل کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے سنا دیا ہے، جس کے تحت ایک ملزم عمران خان کو سزائے موت، 5ملزموں کو پچیس پچیس سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ، 25 ملزموں کو چار چار سال قید کا حکم دیا گیاہے جبکہ 26 ملزموں کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر 61ملزمان نامزد کئے گئے تھے، جن میں سے 57 کے خلاف ہری پور سنٹرل جیل میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تین ملزمان فرار ہو گئے، جنہیں فیصلہ سنائے جانے تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج فضل سبحان نے تینوں مفرور ملزمان صابر یار، عارف خان اور اسد ضیاء کو بھی گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ برس 13 اپریل کوعبدالولی خاں یونیورسٹی میں جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم مشال خان کو توہینِ مذہب کا الزام لگا کر بعض ساتھی طالب علموں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ قتل کا یہ مقدمہ جنوری 2018ء تک زیر سماعت رہا۔ مجموعی طور پر 25 سماعتوں کے بعد فیصلہ 27 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ توہین مذہب کا الزام لگا کر مشال خان کو بعض افراد نے اپنے مخصوص مقاصد کے تحت قتل کیا تھا۔ فیصلے میں 25 ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے فاضل جج نے کہا کہ ان ملزموں کو محض موقع پر موجود ہونے کی وجہ سے ملزمان میں شامل کیا گیا تھا، ان کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں۔
مشال خان کے قتل کیبعد ولی خان یونیورسٹی اور مختلف علاقوں میں اشتعال پھیل گیا تھا احتجاج اور توڑ پھوڑ پر صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت اور آرمی چیف نے بھی مقتول کے والدین اور مشتعل افراد کو یقین دلایا تھا کہ قتل کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جلد انصاف مہیا کرنے کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ اس پر عمومی طور پر اظہار اطمینان کیا جا رہا ہے۔ مقتول کے ورثاء نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ مقتول کے آبائی علاقے میں قائم صوابی یونیورسٹی کا نام مشال خان یونیورسٹی رکھنے کا وعدہ پورا کریں۔یہ وعدہ بھی پورا ہونا چاہیے۔ مشال خان قتل کیس کی تفتیش اور فیصلے کی رفتار کو دیکھ کر یہ کہا جارہا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو، اس نوعیت کے دیگر مقدمات پر بھی اسی طرح توجہ دے کر جلد انصاف کو یقینی بنایا جاتا
رہے۔ جہاں تک مقدمے کی تفتیش اور چالان مکمل کرنے کا تعلق ہے، یہ بات واضح ہے کہ دباؤ کے تحت سارا کام مکمل کیا گیا۔ تین مفرور ملزموں کی گرفتاری میں ناکامی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے فاضل جج کے حکم کے تحت مفرور ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ مفرور ملزمان اگر بیرون ملک ہیں تو انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...