... loading ...
جس لاکٹ پر اللہ کا نام لکھا ہو
اس کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا
سوال:میری اہلیہ نے اپنے گلے میں عرصہ سے ایک لاکٹ پہنا ہو اہے اور اس لاکٹ پراللہ کانام بنا ہو اہے ،کیااس کو پہن کر بیت الخلاء جاسکتے ہیں یا نہیں؟اور اگر نہیں جاسکتے تو کیا اب اس لاکٹ کو اتاردیں تو اس سے کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب:جس لاکٹ پر اللہ کا نام لکھا ہو اہو اسے پہن کر بیت الخلاء میں جاناجائز نہیں ،یہ اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک کی بے ا حترامی اور ادب کے سخت خلاف ہے۔جس لاکٹ پر اللہ تعالیٰ کا نام یا کوئی آیت وغیرہ لکھی ہوئی ہو چونکہ اس کی بے احترامی کااندیشہ ہوتا ہے لہذا ایسے لاکٹ کے اتارنے سے کوئی گناہ نہیں ہوگا۔(حاشیۃ الطحطاویہ علی مراقی الفلاح، ص:54،ط:قدیمی)
اوجھڑی کھانے کا حکم
سوال:ہم کچھ دوست رات کو ایک جگہ بیٹھتے ہیں وہاں ایک دن باتیں کررہے تھے ایک دوست نے مجھے کہا کہ میں آپ کی اوجھڑی کی دعوت کروں گا ایک اور دوست کہنے لگے کہ اوجھڑی کھانا تو حرام ہے،آپ سے سوال یہ ہے کہ کیااوجھڑی کھاناجائز ہے یا نہیں؟
جواب:فقہاء کرام نے مذبوحہ جانور کی جن سات چیزوں کو حرام شمار کیا ہے ان میں اوجھڑی شامل نہیں ہے، لہذاحلال جانور کی اوجھڑی کھاناجائز ہے،اسے حرام قرار دینا غلط ہے۔(کفایت المفتی 9/126،ط:دارالاشاعت)
غیرمسلم کو زکوۃدینا
سوال:ایک شخص غیر مسلم ہے اوروہ غریب ہے کیا ہم زکوۃ کی مد سے اس کی مدد کرسکتے ہیں ؟ اس صورت میں زکوۃادا ہوگئی یانہیں؟
جواب:زکوۃکا مصر ف مسلم غرباء و مساکین ہیں، زکوۃکی رقم غیر مسلم کو نہیں دی جاسکتی،لہذا اگر کسی شخص نے غیر مسلم کومستحق سمجھ کر زکوۃدی تووہ زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔عطیات سے ان کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔(فتاویٰ شامی ،کتاب الزکوۃ، باب المصرف ، 2/352،ط:ایچ ایم سعید- البحرالرائق 2/242،ط:سعید)
باربار عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کا حکم
سوال:عمرہ کرنے والا شخص جب ایک بار عمرہ مکمل کردے اوراس نے سرحلق بھی کروادیااب دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں حلق کیسے کریں گے؟
جواب:ہرعمرہ کے بعد حلق کراناضروری ہے،اگرایک بارعمرے کی ادائیگی کرکے حلق کرواچکے ہوں تواس کے بعد دوبارہ عمرہ کی ادائیگی مکمل کرکے سر پرصرف استرہ پھیر دیا جائے یہی حلق کے قائم مقام ہوگا۔ (فتاویٰ عالمگیری،کتاب الحج،الباب الخامس فی کیفیۃاداء الحج،1/231،ط:رشیدیہ)
چاندی کی انگوٹھی کی مقدار
سوال:چاندی کی انگوٹھی پہنناکیساہے ؟اور کتنی مقدارتک کی اجازت ہے؟
جواب:مرد کو صرف چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے اور ایک مثقال (4 گرام374ملی گرام)سے کم وزن کی ہو۔ (فتاویٰ شامی ، کتاب الحظر والاباحۃ، 6/358،ط:ایچ ایم سعید )داء الحج، 1/231، ط:رشیدیہ)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...