... loading ...
اگلے ماہ ہونے والے ایوانِ بالاکے انتخابات کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائدین کے مابین پید اہونے والی خلیج سرکاری دفاتر کا اہم موضوع بن چکی ہے، یہ اب تک واضح نہیں کہ گزشتہ برس ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے سونے کے تاجر کامران ٹیسوری ایوان بالا کیلئے ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے یا نہیں تاہم یہ ضرور کہا جارہا ہے کہ جو کام مصطفی کمال نہ کر پائے وہ کامران ٹیسوری نے کر دکھایا ہے، ایم کیو ایم کارکنان کی تقریباً95فیصد اکثریت کی رائے میں کامران ٹیسوری کے حوالے سے عامر خان کی قیادت میں رابطہ کمیٹی کا موقف درست ہے۔تاہم نتیجہ جو بھی نکلے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ فاروق ستار نے اس معاملے میں ضد کرکے اپنا سیاسی قد گھٹا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سندھ سیکریٹریٹ، بلدیاتی اداروں، صوبائی حکومت کے مختلف محکموں، وزیراعلیٰ ہائوس، گورنر ہائوس اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام تقریباً تمام محکموں میں بھی ایم کیو ایم کے رہنمائوں میں پیدا ہونے والی خلیج موضوع بحث رہی، چائے کی چسکیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہا، کامران ٹیسوری جو اس تنازع کے ذریعے خبروں کی زد میں ہیں ان کے ماضی کے حوالے سے دور کی کوڑیاں لائی جاتی رہیں، ’’وجود ‘‘کو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک اہم عہدیدار نے بتایا کہ اندرون خانہ یہ طے کرلیا گیا ہے کہ اگر فاروق ستار کامران ٹیسوری کی نامزدگی پر بضد ہے تو ایم کیو ایم کا کوئی ایم پی اے اپنا ووٹ پارٹی کے لیے استعمال نہیں کرے گا بلکہ اپنے تئیں ’’حسب استطاعت‘‘ کسی ضرورت مند کے ہاتھوں بیچ ڈالے گا، ایسا ہوا تو خدشات ہیں کہ پیپلزپارٹی کے ’’سب پر بھاری‘‘ شریک چیئرمین بہترین شارٹس کھیلنے میں کامیاب ہوں گے، کامران ٹیسوری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے حلقوں میں یہ بات زیر گردش ہے کہ ان کی وفاداریاں ہمیشہ عارضی ثابت ہوئی ہیں، ان کاٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ کبھی کسی سے مخلص نہیں ہوئے، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے ان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہ تھی مگر آج دونوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں جبکہ ان سے دوستی کرنے کے لیے کامران ٹیسوری نے اپنا مسلک بھی تبدیل کرلیا تھا اور بریلوی سے دیوبندی ہوگئے تھے، کامران ٹیسوری نے بعدازاں مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ وہاں بھی ان کی ’’محسن کشی‘‘ جاری رہی جس کے نتیجے میں مسلم لیگ فنکشنل میں انہیں متعارف کروانے والے رہنما امتیاز شیخ کو بھی کنارہ کشی کرنا پڑی، کامران ٹیسوری کی گروہ بندیوں سے تنگ آکر جام مدد علی کو بھی پارٹی چھوڑنا پڑی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کامران ٹیسوری جب ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تو انہوں نے پیر پگارا کے انداز کی بڑی بڑی موچھیں اور ہلکی خشخشی داڑھی رکھی ہوئی تھی لیکن ایم کیو ایم میں شمولیت کے کچھ عرصے بعد انہوں نے یہ موچھیں ترشوادیں۔ گویا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جیسا دیس ویسا بھیس والے محاورے پر پورا یقین رکھتے ہیں، کامران ٹیسوری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے زرداری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار تقریباً روزان کے گھر جاتے ہیں، نجانے ان کی کیا مجبوریاں ہیں تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان واٹس ایپ پر ان کی کچھ ایسی تصاویر بھی زیر گردش ہیں جو کامران ٹیسوری کے گھر میں لی گئی ہیں اور جسے منظرعام پر لانا شاید وہ پسند نہ فرمائیں۔ اس رہنما نے افسوس کے ساتھ کہا کہ جو کام مصطفی کمال نہیں کرپائے وہ کامران ٹیسوری نے کردکھایا ہے۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...