... loading ...
وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی ہے اور بھارت سی پیک کی تنصیبات کو نقصان پہنچاسکتا ہے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر صوبے میں جاری سی پیک سے منسلک تمام منصوبوں کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے، ایک دوسری اطلاع کے مطابق وزارتِ خارجہ میں خصوصی سی پیک ڈیسک قائم کردیا گیا ہے جس کا مقصد مختلف بین الاقوامی فورمز پر سازشوں سے نمٹنا ہے، اس ڈیسک کا انچارج وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے ایک افسر کو بنایا گیا ہے جی بی پولیس کے مطابق صوبے میں بدامنی پھیلانے کے لیے ’’را‘‘ فنڈنگ بھی کررہی ہے، جس کا ہدف آخر سی پیک ہی ہے، گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق سی پیک روٹ پرموجود آر سی سی پلوں کو خطرات لاحق ہیں، وزارت داخلہ کے خط میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ بھارت نے چار سو نوجوانوں کو تخریب کاری کی تربیت کے لیے افغانستان بھیجا ہے، یہ تربیت یافتہ نوجوان شاہراہ قراقرم کو بھی نقصان پہنچاسکتے ہیں، وزارتِ داخلہ کا مراسلہ ملنے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور غیر ملکیوں پر خصوصاً نظر رکھی جارہی ہے۔
سی پیک کے منصوبے صرف گلگت بلتستان میں ہی بھارت کی نظر میں نہیں کھٹک رہے بلوچستان اور سندھ میں بھی ایسے منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے کے لیے بھارتی ایجنٹ سرگرم عمل ہیں بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو بھی یہی مشن لے کر پاکستان آیا تھا اس نے سندھ میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی منصوبہ بندی کی اور بلوچستان میں سی پیک کے منصوبوں کو کسی نہ کسی انداز میں نشانہ بنایا، سندھ سے جو لوگ بلوچستان جا کر سڑکوں پر کام کررہے تھے انہیں بھی نشانہ بنایا گیا۔ چینی انجینئروں اور ماہرین کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی گئی اْن کے اغوا کی وار داتیں بھی ہوئیں، جس کی وجہ سے سی پیک کے منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس بھی تشکیل کی گئی گزشتہ روز کراچی میں دو چینی باشندوں کو ٹارگٹ کرکے گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا، یہ واضح طور پر ٹارگٹ کلنگ ہے اور اس کا سلسلہ بھی سی پیک سے ملے گا کیونکہ پاکستان میں چینی باشندے زیادہ تر اسی منصوبے کے سلسلے میں ہی آئے ہوئے ہیں پاکستان کے دشمنوں کی یہ خواہش ہے کہ یہ منصوبہ کسی نہ کسی طرح آگے بڑھنے سے روک دیا جائے اور اس مقصد کے لیے چینیوں کو خاص طور پر نشانہ اس لیے بھی بنایا جارہا ہے کہ اس طرح چین اس منصوبے سے ہی بددل ہوسکتا ہے سی پیک کے جو منصوبے پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں اْن کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی شرحِ نمو میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی وجہ سے جو بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے اس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے اور صنعتوں کو بھی پوری بجلی مل رہی ہے یہ حکومت کا ایسا کارنامہ ہے جو سی پیک کے مخالفین کو کسی طور پر ہضم نہیں ہورہا۔ بعض لوگ منصوبوں کی مخالفت کرتے کرتے اپنی نکتہ چینی کا ہدف چین کو بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اس کے حوالے سے بے سروپا اور حقائق کے منافی خبریں بھی اڑاتے رہتے ہیں، جو منصوبے بھی سی پیک سے نتھی ہیں اْن سب کا ایک ایک کرکے جائزہ لیں اور اْن کی مخالفت کرنے والوں کے بیانات کا تجزیہ کریں تو یہ بات الم نشرح ہو جائیگی۔ ان سب کے پیچھے یا بھارت نظر آئیگا یا وہ بھارت نواز عناصر جو اس کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں۔
وزارتِ داخلہ نے گلگت بلتستان کی حکومت کو بروقت خبردار کردیا ہے کہ بھارت نے اس علاقے میں سی پیک کے منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی ہے اور تخریب کاروں کو اس مقصد کے لیے افغانستان میں تربیت دلائی جارہی ہے گلگت بلتستان اور دوسرے شمالی علاقے دشوار گزار ہیں یہاں سڑکیں اور پل بنانا دِقت طلب کام ہے اور انجینئرنگ کے شاہکار شاہراہِ قراقرم کی سی پیک کے تحت جو اپ گریڈیشن ہورہی ہے اس کی وجہ سے اس شاہراہ کی افادیت بہت بڑھ جائیگی اگلے چند برس کے اندر اندر یہ منصوبے پاکستان کی معیشت میں اپنا شاندار حصہ ڈال رہے ہوں گے اس لیے بھارت نے یہی وقت غنیمت جانتے ہوئے ان منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے پر کمر کس لی اس سے پہلے اس نے ہر سطح پر کوشش کرکے دیکھ لی، منصوبوں کو متنازعہ بنانے کے لیے بھی طرح طرح کے شوشے چھوڑے گئے، نریندر مودی نے چینی صدر شی چن پنگ سے شکایت کی، بعد میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے افسروں کے ذریعے بھی سفارتی سطح پر کوشش کی جاتی رہی کہ کسی طرح ان منصوبوں کو روکا جائے، جب ساری کوششیں رائیگاں گئیں تو بھارت نے اس معاملے میں امریکا کو بھی گھسیٹ لیا جس کا ان منصوبوں سے کوئی بلاواسطہ تعلق بھی نہیں اور اگر امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ پاکستان اپنے دوسرے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی معیشت کو رواں دواں رکھنے کے لیے اقدامات کرے، سی پیک ایسا ہی ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، بھارت کی ساری کوششیں ناکام نظر آئیں تو اس نے امریکا سے سی پیک کے خلاف بیان دلوادیا جب اس سے بھی کچھ حاصل نہ ہوا تو براہ راست سبوتاڑ کی کارروائیاں شروع کردیں جس کا اعتراف بھارتی جاسوس اپنے اقبالی بیان میں کرچکا ہے۔ بھارتی سبوتاڑ کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے ضروری ہے کہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک میں منصوبوں کی حفاظت فول پروف بنائی جائے خاص طور پر چینی انجینئروں اور ماہرین کی سیکیورٹی میں کوئی رخنہ باقی نہ رہنے دیا جائے کیونکہ اگر چینی باشندے اسی طرح ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوتے رہے تو چین کی قیادت ان منصوبوں پر نظر ثانی کرسکتی ہے اور یہی بھارت کا مقصد ہے کہ ہر جانب سے ناکامی کے بعد اب وہ تخریبی کارروائی پر اْتر آیا ہے۔ عالمی سطح پر وہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ تو کرتا ہی رہتا ہے پاکستان پر دہشت گردی کا لیبل بھی لگاتا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ ایک ایسے منصوبے کو پوری ڈھٹائی سے سبوتاڑ کرنے کی کارروائیاں کررہا ہے جو پورے خطے کی خوشحالی میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ دفتر خارجہ میں سی پیک ڈیسک کا قیام خوش آئند ہے جو عالمی فورموں پر بھارت کے پروپیگنڈے کا مسکت جواب دے سکتا ہے۔
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...