... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے رات گئے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے خلاف ضابطہ اجلاس کو طلب کرنے والے اراکینِ رابطہ کمیٹی کو معطل کردیا اور آج شام کارکنان کا نیا اجلاس بھی بلا لیا ہے۔ ایم کیوایم میں دھیمے سمجھے جانے والے نرم مزاج فاروق ستار نے پہلی مرتبہ اپنے ساتھی رہنماؤں کے خلاف سخت لب ولہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں ڈمی سربراہی منظور نہیں۔ ایسی سربراہی قبول نہیں جس میں منتیں کرنی پڑیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں اب بلیک میل نہیں ہونا چاہتا!میری شرافت کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔یہ میرے لیے قابل قبول نہیں کہ میں ان کے ساتھ چل سکوں۔میری مرضی کے بغیر اجلاس بلایا گیا اور بڑے بڑے فیصلے کیے گئے، یہ میری سربراہی پر سوال ہے۔ میں نے سرکلر بھجوایا تھا جب تک نہ آؤ ںاجلاس نہیں ہوگا۔ اگر کسی بات پر نااتفاقی تھی بھی تو مل بیٹھ کر حل کیا جاسکتا تھا۔دھوکا دے کر میرے نام سے لوگوں کو بہادر آباد بلایا گیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم اور کامران ٹیسوری پر اُٹھنے والے تنازع کے حوالے سے کہا کہ مجھ سے ایک شخص کو جوڑ کر جو بات کی گئی وہ ایشو ہی نہیں تھا۔جن لوگوں کی سینیٹ پر رال ٹپک رہی ہے تو جسے الیکشن لڑنا ہے لڑلے۔ اُنہوں نے اس پورے معاملے پر کارکنان کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے لیے چھ نام تجویز کیے تھے جن میں بالترتیب نسرین جلیل ،فروغ نسیم ،امین الحق، عامر خان، شبیر قائم خانی اور کامران ٹیسوری کے نام شامل تھے۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ کامران ٹیسوری کا نام خود رابطہ کمیٹی کے تجویز کردہ ناموں میں شامل تھا۔ چھ ناموں کی اس دوڑ سے عامر خان خود ہی نکل گئے تھے کیونکہ اُنہوں نے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اب شبیر قائم خانی اور کامران ٹیسوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ اس ضمن میں شبیر قائم خانی نے کسی بھی فیصلے کا اختیار مجھے دے رکھا تھا۔ چنانچہ کامران ٹیسوری کا نام میں نے تجویز کیا ۔ کیا یہ اختیار بھی میرا نہیں۔
قبل ازیں ایم کیوایم میں کامران ٹیسوری کے نام پر پڑنے والی پھوٹ کے باعث پہلی مرتبہ رابطہ کمیٹی اور ہم خیال رہنماؤں نے اپنے اپنے الگ الگ اجلاس بلائے۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ایک اجلاس پی آئی بی کراچی میں ہوا،جس میں رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، کامران اختر، وقار شاہ شریک ہوئے۔ جبکہ دوسرا اجلاس بہادرآباد میں عامر خان کی زیر صدارت ہوا جس میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید، امین الحق، فیصل سبزواری، وسیم اختر، نسرین جلیل اور دیگر نے شرکت کی۔مذکورہ اجلاس میں کامران ٹیسوری کو پارٹی سے فارغ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔بعدازاں متحدہ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول نے اس اجلاس کے فیصلے سناتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ متحدہقومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے رکن کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے معطل کردیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی کنوینر ہیں اور ہم سب انہیں تسلیم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن سر پر ہیں، پارٹی نے اپنے اصولوں کے مطابق 6 افراد کےنام سینیٹر کے لیے دیے جس میں بالترتیب نسرین جلیل،فروغ نسیم، امین الحق، شبیر قائم خانی، عامر خان اور چھٹے نمبر پر کامران ٹیسوری کے نام شامل ہیں۔رہنما متحدہ نے کہا کہ عامر خان نے الیکشن میں شرکت سے معذوری ظاہر کی جب کہ ایک اور رکن کو زبردستی کہا گیا کہ وہ دست بردار ہوجائیں تاکہ کامران ٹیسوری کا سینیٹر بننے کا نمبر آجائے کیوں کہ ہمارے چار سینیٹر کی مدت پوری ہورہی ہے، اُمید ہے اگلے چار سینیٹرہمارے منتخب ہوں گے لیکن ترتیب سے ہٹ کر فاروق ستار دو ساتھیوں کی قربانی دے کر بھی کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانا چاہتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار بھائی کا یہ فیصلہ بھی سر آنکھوں پر رکھا جاسکتا تھا لیکن جب کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی کا ممبر بنایا جارہا تھا تو تب بھی اس فیصلے کی مخالفت ہوئی لیکن ہم نے فاروق ستار کے اس فیصلے کو تسلیم کیا ،انہیں ڈپٹی کنوینر بنایا جانے لگا تب بھی بدترین مخالفت ہوئی اور ہم خاموش رہے۔متحدہ رہنما نے کہا کہ اب کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے جنہیں پارٹی میں آئے ہوئے ایک سال بھی نہیں ہوا اور فاروق ستار 30 برس پرانے اور تعلیم یافتہ لوگوں کو نظرانداز کرکے کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینا چاہتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں۔ فاروق ستار کے احکامات مانتے مانتے پارٹی اپنے اصولوں سے ہٹ رہی ہے، پارٹی ڈپٹی کنوینر یا کنوینر کو بھی یہ اختیار نہیں دیتی کہ وہ اصولوں سے ہٹ کر فیصلے کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم فاروق ستار کے منتظر ہیں وہ سربراہ اور کنوینر کی حیثیت سے آئیں اور رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں اور جو فیصلہ ہوا سے قبول کریں۔آخر میں انہوں نے رابطہ کمیٹی کی طرف سے اعلان کیا کہ 90 فیصد رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کامران ٹیسوری رابطہ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اور ان کی پارٹی رکنیت چھ ماہ کے لیے معطل کی جارہی ہے۔خالد مقبول صدیقی کیپریس کانفرنس میں وسیم اختر، فیصل سبزواری، عامر خان اور متحدہ پاکستان کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی کے متنازع دوسرے اجلاس اور خالدمقبول صدیقی کی مذکورہ پریس کانفرنس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنان کا اجلاس بلا کر ان تمام فیصلوں کے خلاف اپنا موقف واضح کرتے ہوئے نہ صرف کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے فیصلے کا پس منظر بیان کیا بلکہ رابطہ کمیٹی کے اس اجلاس میں شریک تمام اراکین کوبھی معطل کردیا۔ اور کارکنان کاایک اور اجلاس آج شام کو طلب کرلیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایم کیوایم میں ٹوٹ پھوٹ کے اب واضح آثار پیدا ہوگئے ہیں ۔ اور عامر خان گروپ ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف مکمل بغاوت کے لیے پر تول رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس تنازع سے ایم کیوایم کے رہنما کس طرح نمٹتے ہیں؟
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...