... loading ...
رابن بیل کہتی ہیں۔۔ ’’ سمندروں کو باتھ روم کا ٹب سمجھنا بہت بڑی حماقت ہے۔ یہ بے قابو ہو جائیں تو تباہ کاریوں کو روکنا نا ممکن ہو جائے گا۔’برفانی تودہ دراصل ٹھنڈ کا گولہ ہے، انتہائی یخ ہے‘‘۔ وہ لیمونٹ ڈوہرٹی رصد گاہ( Lamont–Doherty Earth Observatory)کی محقق ہیں۔’’ لوگوں کو برفانی تودوں سے دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں پتہ چلنا چاہیے ‘‘۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیپر ہے ،جو ’’برفانی نقصانات‘‘ پر حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔وہ کہتی ہیں۔’’ابھی انسان گلیشیئرز اور برفانی تودوںکے پگھلنے اور ان کے منفی اثرات سے واقف نہیں۔ وہ نہیں جانتا کہ پیٹر مین گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتار دنیا میں تیز ترین ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ نیو یارک میں سطح سمندر میں بلندی کا یہی سب سے خوفناک سبب ہے۔ اس سے سمندر کے کناروں میں زبردست کٹائو پیدا ہواہے۔ سطح سمندر میں اضافے کے اثرات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے‘‘۔ سائنسی ماہرین کا ماننا ہے کہ دنیا پر جمی ہوئی تمام برف اب پگھلنے کے مرحلے میں ہے،یہ کتنے برسوں میں پگھلے گی ،کچھ کہنا مشکل ہے۔
برفانی تودوں کے پگھلنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ دیو قامت تودے اپنے برفانی گلیشئیر سے علیحدہ ہو کر ٹوٹ رہے ہیں اور جس وقت یہ برفانی تودے پگھلیں گے تو ہم اندازہ نہیں کر سکتے کہ کتنا خوفناک طوفان ہمارے سمندروں میں دکھائی دے گا۔ دنیا میں سطح سمندر کتنی بلند ہو گی ؟ کون کون سے شہر ڈوبیں گے، ناسا اسی پر کام کررہا ہے۔ ناسا نے جہاں امریکا کو چاند پر پہنچایا اورمریخ پر پہنچنے کی جستجو میں لگا ہوا ہے،اسے اب یہ روگ لگا ہے کہ برف پگھلنے والی ہے، دنیا کہیں ڈوب نہ جائے۔ اس سے سطح سمندر کتنی ہوگی اور اس برف کو پگھلنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے۔اسی لیے وہ امریکا کو بچانے کی جستجو میں ہے۔چنانچہ ناسا نے نیویارک ،سڈنی سمیت درجنوںایسی بندرگاہوں کا جائزہ لیاجہاں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ جب ناسا نے طاقتور دوربینوں اور خوردبینوں کے ذریعے ان گلیشیئرز کا جائزہ لیاتو سنسنی خیز راز کھلے۔گرین لینڈ میں برف کے پگھلنے سے نیویارک کو خبردار ہو جانا چاہیے۔ بقول ناساانٹارکٹیکا (Antarctica) کے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور یہی بات اہل سڈنی کے لیے خطرناک ہے۔
عام آدمی کی سہولت کے لیے293ساحلی علاقوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر عام کر دیا گیا ہے۔سائنس دان ادھی کاری نے الگ تھیوری پیش کی ہے۔ان کے بقول جہاں برف پگھلے گی وہاںسطح سمندر بلند ہونے کی بجائے کم ہو گی اور اس کے اثرات دوسرے علاقوں پر مرتب ہوں گے۔کیونکہ گلیشئیرز کے پگھلنے سے کشش ثقل کم ہو گی،اس کے کم ہونے سے سطح نیچے چلی جائے گی۔لہٰذا ان کے بقول اس وجہ سے اوسلو میں سمندرکی سطح میں بلندی کا کوئی اندیشہ نہیںنیو یارک سمیت امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے خطرے سے دوچار رہیں گے۔وہاں سطح سمندر بلند ہونے سے نیویارک میں 7لاکھ ، نیو اورلینزمیں3.42لاکھ،میامی میں 2.75 لاکھ، فلوریڈا کے شہر Hialeah میں2.24لاکھ،ورجینیا بیچ میں 1.95لاکھ اور ہالی وڈ میں1.26لاکھ افراد متاثر ہوئے۔دیگر شہروں میںمتاثر ہونے والوں کی تعداد اس سے کچھ کم ہے۔ یاد رکھیں دنیا کے ہر کونے میں سطح سمندر بلند ہوگی۔ ناسا کے محقق ایرک لارول نے اسی بارے میں بتایا کہ ’’ سب سے بڑا مسئلہ برف کا آپ کے مقام کے قریب یا دور ہونے کا ہے ذرا نیو یارک اور گرین لینڈ کی مثال لیجئے۔ یہاں اتنی برف ہے کہ سطح سمندر 20فٹ تک بلند ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے پگھلنے کی رفتار مختلف ہے۔ گرین لینڈ کے برفانی تودے مختلف رفتار سے پگھل رہے ہیں۔ کرہ ارض پر درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔
نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گرین لینڈ کے شمال مشرقی کونے نیو یارک سے ذرا فاصلے پرجمی ہوئی برف زیادہ تیزی سے پگھلے گی۔ ذرا انٹارکٹیکا کے برفانی تودے کا جائزہ لیں۔ صرف اس برفانی تودے کے پگھلنے سے سطح سمندر 13فٹ بلند ہو ئی جبکہ بعض محققین کے نزدیک یہ مغربی برفانی تودہ پگھلنے کے عمل سے دو چار ہے۔ یہ برفانی تودہ آسٹریلوی شہر سڈنی کو بھی لے ڈوبے گا۔ سطح سمندر میں بلندی کی یہی بڑی وجہ ہے۔اسے لے کر ایک بات سائنسدانوں کے لیے تعجب خیز ہے۔ جہاں جہاں برف زیادہ پگھل رہی ہے وہاں سطح سمندر بلند ہونے کی بجائے کم ہو رہی ہے۔ شاید اس لیے کہ وہاں پر کشش ثقل کم ہے۔ لارول نے اس کا تعلق زمین کی کشش ثقل سے بھی جوڑا ہے۔ ان معلومات کا تجزیہ ناسا نے گریس نامی سیارے سے ملنے والی تصاویر کی روشنی میں بھی کیا تھا۔ امریکی تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ خطرہ شہر ہالی فیکس کو ہے۔ اس کے بعد نیویارک پھر میامی کا نمبر آتا ہے۔ نیو اورلینز پانچویں لاس اینجلس چھٹے نمبر پر ہے۔ سی ایٹل ساتویں اور پرنس رپٹ آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس طرح لارول نے 9ریاستوںمیں سطح سمندر کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ شمالی امریکا اور شمالی یورپ میں زیادہ فرق نہیں۔یہ بھی خطرے میں ہیں۔
ہیڈ مرالا پر اونچے درجے کا سیلاب، 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل،سیلابی پانی کے بہاؤ کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل، علاقے خالی کر نے کیلئے اعلانات پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا، ست...
کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ،5 اور 6 ستمبر کی درمیانی شب یہ سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا، سکھر ڈویژن میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوں گے،این ڈی ایم اے 8 سے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو کچے کے علاقے زیر آب آجائیں گے، اعلانات کے باوجود لوگ گھروں کو ...
سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں کہ ذخیرہ اندوزوں نیسبزیاں 100 فیصد سے زائد مہنگی کردیں حکومت ، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، شہری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں اور بازاروں تک بھی پہنچنا شرو...
مہمانوں کا استقبال کیا ، پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش عوام امن کیلئے پر عزم ، چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا،صدرشی جن پنگ کا تقریب سے خطاب جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر چین میں قومی تا...
وزیر مواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات،ایم 6موٹروے کی تعمیر اور ایم 10 پر بات چیت حیدرآباد-سکھر ایم-6 موٹر وے کافی عرصے سے نظرانداز کی جارہی ہے، منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے، مراد علی شاہ وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنان...
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...
پی ٹی آئی اراکین حاضری لگانے کے بعد واک آؤٹ کرگئے، رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا(بیرسٹر گوہر) اسمبلی میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں ، اسد قیصر،ملک عامر ڈوگر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ک...
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...