... loading ...
اللہ تعالیٰ سے دعاء مانگنے کے چند ایسے آداب ذکر کیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے دعا جلد قبول ہوتی ہے۔
پہلاادب :جن مواقع پر ہاتھ اٹھا کر دعاء مانگی جاتی ہے وہاں کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھا کر دعاء کرنا۔ حدیث پاک میںحضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاء مانگتے وقت اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھائے… اور دعاء کے وقت انتہائی عاجزی یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کو پھیلائے۔ (سنن ابی داؤد، باب الدعاء ، حدیث نمبر 1491)
فائدہ:بعض مقامات ایسے ہیں جہاں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنی چاہیے۔ جیسے نمازوں کے بعد، میت کوقبر میں دفن کرنے کے بعد ، دینی مجالس کے اختتام پر ، حوادثات سے حفاظت کے لیے ، خیر وبرکت کے لیے ، اپنی حاجات کو مانگنے کے لیے دن رات کے کسی بھی حصے میں،وغیرہ۔چنانچہ احادیث مبارکہ میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا بھی ثبوت موجود ہے۔جبکہ بعض مقامات ایسے ہیں جہاں پر ہاتھ اٹھائے بغیر دعاء مانگی جاتی ہے ، جیسے نیند سے بیدار ہوتے وقت ، بیت الخلاء جاتے وقت ، وہاں سے نکلتے وقت ، وضو شروع کرتے اور ختم کر تے وقت ،اذان سن لینے کے بعد ،گھر سے نکلتے وقت ، گھر میں داخل ہوتے وقت، مسجد داخل ہوتے وقت ، مسجد سے باہر نکلتے وقت ،بازار میں داخل ہوتے وقت، کھانا کھاتے وقت، دودھ پیتے وقت ، میاں بیوی کے ملاپ کے وقت ، رات کو سوتے وقت ،وغیرہ وغیرہ ۔
غفلت و لاپرواہی :عموماً لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دعاء مانگتے وقت ہاتھ ایسے اٹھاتے ہیں جیسے کوئی رسم پوری کر رہے ہوں ، ان کے عمل سے عاجزی کا اظہار ، طلب کا شوق اور ضرورت کا احساس محسوس نہیں ہوتا۔ بعض لوگ دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے پر رکھے ہوتے ہیں ، بعض دعاء مانگتے وقت انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کر کے چٹخا رہے ہوتے ہیں ، بعض ہاتھوں سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔ بعض لوگ دعا ء کے دوران کبھی ہاتھ بند کر لیتے ہیں اور کسی وقت کھول لیتے ہیں۔ یہ سب جہالت اور سستی کی وجہ سے ہوتا ہے ، جسے دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری دعائیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں جلد قبول ہو سکیں۔
دوسرا ادب:دعاء کی ابتداء اللہ کی حمد و ثناء اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک بھیج کر کرنا۔ حدیث پاک میں حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دعاء مانگنے لگو تو اس کی ابتداء اللہ کی حمد و ثناء سے کرو پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اس کے بعد جو چاہو مانگو۔ (جامع الترمذی ،باب ما جاء فی جامع الدعوات ، حدیث نمبر 3399)
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بالکل پکی بات ہے کہ دعاء آسمان و زمین کے درمیان ہی رہتی ہے اس وقت تک قبولیت کے لیے اوپر نہیں جاتی جب تک آپ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجیں۔ (جامع الترمذی باب ما جاء فی فضل الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، حدیث نمبر448)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی موجودگی میں نماز ادا کی ،(نماز سے فارغ ہونے کے بعد)جب میں دعاء مانگنے کے لیے بیٹھ گیا تو میں نے پہلے اللہ کی تعریف بیان کی پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا اور اپنی ذات کے لیے دعا ء مانگی۔ (یہ حسن ترتیب دیکھ کر )نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے(خوش ہو کر )فرمایا: مانگو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو عطاء کیا جائے گا ، مانگو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو دیا جائے گا۔ (جامع الترمذی ، باب ما ذکر فی الثناء علی اللہ والصلاۃ علی النبی قبل الدعاء ، حدیث نمبر 541)
نوٹ:بعض لوگ دعا مانگنے کے اس ادب سے واقف نہیں اس لیے اس کوبدعت قرار دیتے ہیں ، جو کہ قطعاً درست نہیں ، درحقیقت یہ اھل السنۃ والجماعۃ کا شعار ہے اور سنت سے ثابت ہے۔
تیسرا ادب:اختتام دعا پر آمین کہنا ۔ حدیث پاک میں ہے :حضرت ابو زہیر نْمَیری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ… ایک رات ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چلے تو ہمارا گزر ایک ایسے آدمی کے قریب سے ہوا جو نہایت الحاح و زاری(رو رو کر )سے دعا ء مانگ رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے اور اس کی دعاء کو سنتے رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے(ہمیں مخاطب کر کے ) فرمایا:اگر اس نے دعاء کا اختتام صحیح کیا تو اپنے حق میں وہ چیز واجب کرا لی جو اس نے دعاء میں مانگی ہے۔ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات کی مزید وضاحت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین کے ساتھ۔ اگر اس نے آمین کے ساتھ دعاء ختم کی تو اس نے اپنے حق میں وہ چیز واجب کرا لی جو اس نے دعاء میں مانگی ہے۔ (سنن ابی داؤد ، باب التامین وراء الامام ، حدیث نمبر 939)
چوتھا ادب:دعا کے اختتام پر چہرے پر ہاتھ پھیرنا۔ حدیث پاک میں ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا ء کے لیے ہاتھ پھیلاتے تو نیچے کرنے سے پہلے انہیں اپنے چہرے پر پھیر لیتے تھے۔ (مستدرک علی الصحیحین، حدیث نمبر1967 )
اللہ تعالیٰ ہمیں ان آداب کے ساتھ ہر حال میں دعا مانگنے والے بنائے اور ہماری دعاؤں کو قبول بھی فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم۔
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...
یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر ...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد ...
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سک...
37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ف...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کر انے وانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ''بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائو '' کے نعرے لگا ئے جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ جمعہ کو سی...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا جمعہ کی صبح ختم کر دیا ۔ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاو...