... loading ...
پاکستان میں فضائی آلودگی ایک بحران کی شدت اختیار کرچکی ہے اور ہر سال اس آلودگی سے 20 ہزار افراد وقت سے قبل موت کے شکار ہورہے ہیں جبکہ مزید 5 لاکھ افراد اس سے کئی امراض کا سامنا کررہے ہیں۔ورلڈ بینک نے اس تناظر میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان’ کلیننگ پاکستانی ائیر، پالیسی آپشنز ٹو ایڈریس دی کوسٹ آف آوٹ ڈور پلیوشن ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں اور وہاں سواریوں اور توانائی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اس سے گنجان آباد شہروں میں فضائی آلودگی ایک خوفناک مسئلے کے طور پر سامنے آئی ہے اور ناقص فضا و ہوا سے ماحولیاتی تباہی مسلسل بڑھ رہی ہے اور عوام کے معیار زندگی پر فرق پڑ رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کی فضا میں آلودگی کی وجہ بننے والے ذرات یا پارٹیکل میٹر (پی ایم) خطے کے دیگر ممالک کے شہروں سے بھی زیادہ ہیں اور ان ممالک میں بھوٹان، بھارت اور سری لنکا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان ممالک نے اپنے طور پر فضائی آلودگی ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں لیکن پاکستان کو اب بھی ان اقدامات پر عمل کرنا ہے اور ورنہ اسے آلودہ ہوا کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔عالمی بینک نے اس ضمن میں ایک مطالعہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ملک میں 2007ء سے 2011ئتک پائے جانے والے فضائی آلودگی کے ذرات یا پی ایم کو ناپا گیا جن میں سلفر ڈائی آکسائیڈ اور سیسہ سر فہرست ہے اور پاکستانی فضائوں میں ان ذرات کی مقدار عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مقررہ معیار سے کہیں زیادہ ہے۔
دوسری جانب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے سابق سربراہ آصف شجاع خان نے بتایا کہ یہ رپورٹ 2014ء میں تیار کی گئی تھی لیکن اس کے بعد صورتحال مزید خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔ سال 2017ء میں (پنجاب میں) اسموگ نے زراعت اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔آصف شجاع خان نے مزید بتایا کہ فی الحال آب و ہوا کی تبدیلی سے معاملات مزید گھمبیر ہورہے ہیں اور گزشتہ سال کثیف اسموگ اس کی ایک مثال ہے لیکن اسموگ کی روک تھام مقامی مسئلہ نہیں بلکہ اس کے لیے علاقائی تعاون درکار ہوگا۔
پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ہوا کا معیار بہت ناقص اور آلودہ ہوچکا ہے۔ گھر سے باہر پی ایم کا تناسب ڈبلیو ایچ او کی راہنما ہدایت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔کراچی کی فضا?ں میں پی ایم 2.5 فضائی آلودگی کی شرح 88 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف کراچی میں سالانہ 9000 افراد فضائی آلودگی سے قبل ازوقت موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
اس رپورٹ میں پاکستان کی فضائی آلودگی کے کئی حوالوں پر تحقیق اور غور کیا گیا ہے۔گزشتہ 20 برس میں پاکستانی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 1 کروڑ 6 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ موٹر سائیکلوں کی سالانہ تعداد 450 فیصد سے بڑھ کر 650 فیصد تک ہوئی ہے۔سیمنٹ، چینی، اسٹیل، پاور پلانٹ اور کھاد بنانے والے کارخانوں سے انتہائی مضر دھواں خارج ہورہا ہے ان کارخانوں کو فرنس آئل سے چلایا جارہا ہے اور نتیجے میں سلفر کی آلودگی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں ہر روز 54 ہزار میٹرک ٹن ٹھوس کچرا پیدا ہوتا ہے جو یا تو نشیبی علاقوں میں پھینکا جارہا ہے یا پھر اسے جلادیا جاتا ہے۔ کسان فصل کٹائی کے بعد گنے کے کھیتوں کو آگ لگاکر چاول کی پھوگ کو بھی جلارہے ہیں جس سے ہوا کی کثافت بڑھ رہی ہے۔ ملک میں خشک موسم اور تیز رفتارہوائیں سندھ اور جنوبی پنجاب میں گردوغبار بڑھا رہی ہیں اور یوں پی ایم 10 کی مقدار ہوا میں بڑھتی جاری ہے۔
فضائی آلودگی پاکستان میں انسانی صحت کو شدید متاثر کررہی ہے۔ پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیے جارہے ہیں۔ان میں سے 8000 افراد سانس اور پھیپھڑوں کے مستقل مریض بن رہے ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد سانس کے دیگر عارضوں میں مبتلا ہورہے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔سال 2005ء میں پاکستان میں فضائی آلودگی سے ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ ایک ارب امریکی ڈالر لگایا گیا تھا جو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا 1.1 فیصد حصہ بنتا ہے۔
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی شبلی فراز کی نااہلی کی اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا عمرایو ب انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اس لئے اپیل واپس لے رہے ہیں، بیرسٹرگوہر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔سپریم کورٹ ...
جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحد...
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...