... loading ...
نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان سے شکست کھانے والی پاکستانی کرکٹ کی ٹورنامنٹ کے دوران کارکردگی متاثرکن رہی ۔ لیکن فائنل میں بھارتی نوجوانوں کی ٹیم کے آگے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی صفرہوکررہ گئی ۔سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے جس میں شبمن گل نے 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قابل حصول 272 رنز کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 37 کے مجموعی سکور پر نصف ٹیم واپس پویلین لوٹ چکی تھی جس کی وجہ سے پاکستان واپس میچ میں نہیں آ سکا اور 30ویں اوور میں 69 کے ا سکور پر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی اننگز میں صرف تین کھلاڑی دوہرے ہندسے میں داخل ہو سکے جبکہ اننگز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بل باز روحیل نذیر تھے جنھوں نے 18 رنز بنائے اور ان کے بعد سعد خان نے 15 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد موسی نے چار، ارشد اقبال نے تین وکٹ حاصل کیں اور شاہد شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انڈیا کے بولرز میں پورل نے چار، شیوا سنگھ اور پرتاج نے دو دو، روئے اور شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہ تھا اور انہیں پہلے ہی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کی ایشیا کپ سے اب تک افغانستان کے خلاف لگاتار تیسری شکست تھی تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ اور سری لنکا کو ہراکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی جہاں اس نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔
پاکستان پانچ مرتبہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے دو مرتبہ وہ فاتح رہا ہے۔سنہ 2004 میں پاکستان نے خالد لطیف کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو فائنل میں شکست دی تھی۔سنہ 2006 میں اس نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر جونیئر عالمی اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔بھارت تین مرتبہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔
ٹورنامنٹ کے دوران سوائے بھارت کے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شانداررہی لیکن افغانستان کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست کسی طورشائقین کوہضم نہیں ہوپارہی ۔ بہرحال کرکٹ صرف ایک کھیل اورہمیں اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ تاکہ وہ آئندہ مقابلوں میں بہترکارکردگی کامظاہرہ کرسکیں ۔
٭ ٭ ٭
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...