... loading ...
جامعہ کراچی کا اٹھائیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد گذشتہ روز (27 جنوری2018 ء ) کو جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہوا۔جلسہ تقسیم اسناد میں 1962 طلباوطالبات کو اسناد تفویض کی گئیں جبکہ 187 طلبہ وطالبات کو طلائی تمغے عطاکئے گئے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں تقریباً10 ہزار سے زائدافراد نے شرکت کی جن میں طلبہ ان کے والدین ،اساتذہ اور عمائدین شہر بھی موجود تھے جس سے اس تقریب کو پاکستان میں ہونے والی سب بڑی تعلیمی تقریب کا ریکارڈحاصل ہوا۔ گورنر سندھ وچانسلر جامعہ کراچی محمد زبیر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اپنی مادرعلمی جامعہ کراچی میں بحیثیت چانسلر آیاہوں جو میرے لئے باعث اعزاز ہے۔جامعہ کراچی ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہے اور میری ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی حکومت کراچی پیکج کے تحت جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی منظوری دے چکی ہے جس کا اعلان وزیر اعظم پاکستان بھی کرچکے ہیں ،جس کا سنگ بنیاد ایک ماہ میں رکھ دیا جائے گا۔ہماری جامعات میں خواتین طلبہ کا تناسب 75 تا80 فیصد ہے مگر ان میں سے محض 15 فیصد عملی زندگی میں داخل ہوکر اس سے استفادہ حاصل کرتی ہیں ۔یہ ان طلبہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت میں اپنا کلیدی کردار اداکریں۔انہوں نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی سحر انگیز قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اجمل خان نے محض ایک سال میں جامعہ کراچی میں مثبت اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جو لائق تحسین ہے اور میں اساتذہ سے درخواست کرتاہوں کہ وہ جامعہ کے وسیع ترمفاد میں شیخ الجامعہ سے بھرپور تعاون کریں ۔مجھے امید ہے کہ ڈاکٹر محمد اجمل خان کی قیادت میں جامعہ کراچی دنیا کی بہترین جامعات میں دوبارہ شامل ہوجائے گی۔جب آپ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہیں تو آپ کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر آپ کو چاہیئے کہ آپ مخالفت کی پروا کئے بغیر جہد مسلسل جاری رکھیں ۔گورنرسندھ محمد زبیر نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے اصل مہمان آپ ہیں کیونکہ آپ کی ہی تربیت اور کاوشوں سے آج آپ کی اولاد پاکستان کی سب سے معتبر جامعہ سے فارغ التحصیل ہورہی ہے جو آپ سب کے لئے باعث فخر امر ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی محمد زبیر کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تقریباً دس سال بعد جامعہ کے جلسہ تقسیم اسناد میں چانسلر کی شرکت ہم سب کے لئے باعث اعزاز ہے جس کے لئے میں خصوصی طور پر جناب محمد زبیر کا ممنون ہوں۔میں نے پچھلے سال جامعہ کراچی کا چارج سنبھالتے ہی جامعہ میں مثبت تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ جامعہ کراچی ایشیاء کی جامعات کی درجہ بندی میں 251 سے 125 ویں درجے پر فائز ہوچکی ہے۔ ہم نے جامعہ کراچی کی مالی حالت کی بہتری کے لئے کئی مثبت اقدامات کئے جن میں پانی کے میٹرز کی تنصیب شامل ہے جس سے جامعہ کراچی کو سالانہ بلوں کی مد میں 75 ملین روپے کی بچت ہوگی۔ہم نے داخلہ نظام کو بھی آن لائن کردیا ہے جس سے طلبہ کو لمبی قطاروں سے نجات مل گئی اور انہوں نے گھربیٹھے داخلہ فارم جمع کرائے ۔میں بحیثیت وائس چانسلر اس بات کی یقین دہانی کراتاہوں کہ موجودہ آن لائن داخلہ پالیسی کے تحت میرٹ کے برخلاف کوئی ایک بھی داخلہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی دیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں بڑی سے بڑی سفار ش کو بھی خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ہم نے شعبہ امتحانات میں بھی مثبت تبدیلیاں لائی ہیں جس کی وجہ سے اب کوئی بے ضابطگی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔میں نے گذشتہ سال کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا تھا کہ اساتذہ کے تاخیر کا شکار سلیکشن بورڈز جلد منعقد کردیئے جائیں گے اور مجھے آج یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ تقریباً تمام سلیکشن بورڈ زمکمل ہوچکے ہیں اور بقیہ بھی جلد ہوجائیں گے۔میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے جامعہ کراچی کے پانی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے 520 ملین کے روپے کے پروجیکٹ کی منظوری دی اور پچھلے مالی سال میں 100 ملین روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی ۔اس سال بھی وزیر اعلیٰ سندھ نے 200 ملین روپے کے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جو ہمیں جلد موصول ہوجائے گی۔مجھے قوی امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مزید 500 ملین روپے کی بھی جلد منظوری دے دیں گے ۔میں اس عظیم الشان تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام اساتذہ اور انتظامی عملے کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ اپنی عملی زندگی میں داخل ہورہے ہیں ،آپ جہاں جائیں گے وہاں اپنی جامعہ کی نمائندگی کرے گے۔مجھے امید ہے کہ آپ ملک وقوم کی ترقی اور معاشرے کی فلاح وبہبود میں اپنا کلیدی کرداراداکریں گے ۔ مطابق تفصیلات کے مطابق امسال جلسہ تقسیم اسناد میں بیچلرز کی 732 ،ماسٹرز کی 993 ،فارم ڈی کی 127 ،ایم ڈی کی ایک جبکہ ایم فل کی 21 اور پی ایچ ڈی کی 73 اسناد تفویض کی گئیں۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...