... loading ...
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے بین الکلیاتی و بین الجامعاتی مقابلہ معلومات عامہ بعنوان قائد اعظم کوئز سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے بشیر جمعہ آڈیٹوریم میں 16 جنوری 2018ء کو منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مشیر برائے چانسلر سیر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سراج خلجی تھے۔اس تقریب میں مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ایک بے باک، بااصول اور نڈر سیاستدان تھے جنہوں نے انتہائی کامیابی سے بر صغیر کے مسلمانوں کو سیاسی شعور سے ہمکنار کیا اور انہیں ایک الگ آزاد مملکت کا تحفہ دیا قبل ازیں پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے ایڈوائزر نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ اس کوئز مقابلے کی میزبانی کے فرائض سیدہ تحسین فاطمہ اور سید بکر مجیب ہاشمی نے اور ججزکے فرائض معروف کوئزر اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے سرپرست علیٰ سید جاوید رضا، انجینئر سید شاکر علی اور شاہد جمیل نے انجام دیے۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج جوہر کیمپس کی یاسمین مجیداور زلیخا عدنان نے پہلی، کراچی یونیورسٹی کے محمد عمار اور ارم شفیق نے دوسری اور مہران ڈگری گرلز کالج کی رملہ شاہد اور آمنہ وہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرپاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر معروف محقق و شاعر عقیل عباس جعفری، واجد رضا اصفہانی، سعید احمد سعید، سید ایاز رضا ترمذی، محمد عارف سومرو، علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایوننگ پروگرام کے انچارج سید ریحان علی، نفیس احمد خان، توصیف عالم اور وقار شیرانی بھی موجود تھے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے اس کوئز مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...