... loading ...
محکمہ صحت سندھ موجودہ سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کی سربراہی میں اپنی تاریخ کے ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جس کی اس سے قبل کوئی نظیر ہی نہیں ملتی ہے۔ ایک جانب محکمہ صحت طویل عرصے سے غائب اپنے ملازمین کی برطرفی کی سمری نہ صرف وزیر اعلیٰ سندھ کو منظوری کے لئے ارسال کررہا ہے تو دوسری جانب سالوں سے غائب ان ملازمین کو برطرف کرنے سے قبل یہ فہرست اخبارات میں مشتہر کرنے کا بھی عندیہ دیا جارہا ہے بلکہ اخباری اطلاعات کے مطابق انکشافات پر مبنی سمری کی کاپی سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی جاچکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 1213 میڈیکل آفیسر 139 خواتین میڈیکل آفیسر 149 سینئر میڈیکل آفیسر سمیت دیگر غیر حاضر عملے کی بھی تفصیلات شامل ہیں جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز و دیگر بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔ جبکہ یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی انتظامیہ ڈاکٹر رتھ فائو سول ہسپتال کراچی میں اسٹاف نرس (BPS-16 ) ثمینہ صفدر بھٹی بنت سردار مسیح یکم ستمبر 2016 ء سے غیر قانونی طور پر چھٹی لئے بغیر بیرون ملک جانے والی اسٹاف نرس کو اس کی غیر حاضری کی تصدیق کے باوجود اس کی برطرفی کے حکم کے بجائے اس کی بحالی کا انوکھا اور مختصر حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق وہ اب سول ہسپتال کے بجائے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں فرائض انجام دے رہی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ریکارڈ کے مطابق 31 مارچ 2017 کو سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کی جانب سے ثمینہ صفدر بھٹی کو(Removal From Service ) ریمول فرام سروس کے خصوصی قانون کے تحت جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا کہ آپ غیر قانونی طور پر اپنی ڈیوٹی سے کیسے غیر حاضر رہیں۔ ثمینہ صفدر بھٹی نے معینہ مدت میں اس جواب طلبی کا کیا جواب دیا یا نہیں لیکن سول ہسپتال کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے سیکریٹری صحت کے مارچ 2017 ء کا جواب 12 جنوری 2018 ء کو ارسال کیا گیا ہے جس میں ثمینہ صفدر بھٹی کی یکم ستمبر 2016 ء سے غیر قانونی غیر حاضری کی تاحال تصدیق کی گئی ہے لیکن بحوالہ نمبر MS(CHK)SN/628/496 کے مراسلے کی وصولی کے باوجود اس سے پہلے ہی 28 دسمبر 2017 ء کو سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کے حکم کے مطابق ثمینہ صفدر کو بحال کرتے ہوئے اسے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں تعینات بھی کردیا گیا ہے۔ اس مختصر حکم نامے کو سیکشن افسر پی ایم ون کی جانب سے S-89/20-10-11 کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ جو از خود یوں ایک اسکینڈل ہے کہ مارچ 2017 ء کے مراسلے کی تصدیق سول ہسپتال کی انتظامیہ نے 12 جنوری 2018 ء کو جاری کی اور نو ماہ تک سول ہسپتال کراچی میں سیکریٹری صحت کا مراسلہ سرد خانے کی نذر میں رہا لیکن سیکریٹری صحت نے مذکورہ نرس کو اپنے مراسلے کی تصدیق سے پہلے ہی 28 دسمبر 2017 ء کو بحالی کا حکم نامہ دیتے ہوئے ان کی تعیناتی بھی کردی مذکورہ حکم میں ان کی بحالی کی وجہ اور تقریباً 17 ماہ تک ان کی غیر حاضری کے پیریڈ کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں بحالی کے حکم نامے میں کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کو سیکریٹری صحت کی جانب سے غیر حاضر ملازمین کی انکشافاتی رپورٹ کی مکمل چھان بین کے ساتھ ثمینہ صفدر کے کیس کو بھی مذکورہ فہرست میں شامل تفتیش کرنا چاہئے تاکہ محکمہ صحت سندھ کی انتظامیہ کا دہرا کردار اور اس کے پیچھے کارفرما حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...