... loading ...
18 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عوام کو کم از کم صحت اور تعلیم کے حوالے سے ایسی کوئی سہولت نہیں مل سکی ہے جس پر عوام نے سکون کا سانس لے کر اس آئینی ترمیم کو منظور کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کے حق میں کوئی خیر کی بات کی ہو بلکہ المیہ یہ ہے کہ اب اپنی آئینی مدت پوری کرنے والی وفاق اور صوبوں کی حکومتیں تین سال میں نہ تو تعلیمی پالیسی بنا سکیں اور نہ نیا نصاب پیش کر سکیں کرؤڑوں روپے قومی خزانے سے خرچ ہونے کے باوجود تعلیم اور صحت کے موضوع پر بات صرف سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کے سوا کچھ نہیں ہو سکا حکام نے بیرون ممالک کے درجنوں دروے کئے 2015ء میں صوبوں سے تجاویز طلب کی گئیں تھیں اس حوالے سے قائم کمیٹی وفاقی اور صوبوں کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے ایک صفحہ پر نہ لا سکی وزیر مملکت برائے صحت سارہ افضل تارڑ وفاقی سطح پر قائم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وجود کو نہ صرف آئینی تحفظ دینے میں ناکام رہیں بلکہ انہوں نے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہد اقتدار میں ماورائے قانون قائم ہونے والے بعض اپنے من پسند نجی میڈیکل کالجز کے الحاق کیلئے کونسل کے منتخب صدر ڈاکٹر لہڑی کو خود ہٹانے کی ناکام کوششیں کی اب جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی میڈیکل کالج کے شرمناک قومی اسکینڈل کو قانون کے شکنجے میں جکڑا ہے تو مذکورہ اسکینڈل کے کرداروں کا غیر سنجیدہ طرز عمل وزارت عظمیٰ سے معزول ہونے والے نواز شریف سے مختلف نہیں ہے۔ جبکہ ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسلم افغانی کیخلاف سنگین مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کا آغاز نیب کی جانب سے ہو چکا ہے جبکہ ڈی آر اے پاکستان کے ڈائریکٹری شیخ اختر حسین کیخلاف بھی نیب نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ان پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اسی طرح سے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے وزرائے صحت اپنے اپنے صوبوں میں صحت کی کوئی مثالی خدمات انجام کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں چند دنوں کیلئے افضل سندھو کو وزیر صحت ضرور بنایا لیکن اب تک انہوں نے خواجہ سعد رفیق کے بھائی کے نمائشی مشیر صحت کے ذریعے براہ راست وزارت صحت کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کے باوجود پنجاب میں صحت کے نظام میں کوئی انقلاب برپا کرنے کے باوجود امراض قلب کی دوا سے مرنے والے اور ڈینگی اور کھانسی کے شربت کے استعمال سے مرنے والے سینکڑوں مریضوں کی اموات بھی ان کی وزارت صحت کے دامن میں موجود ہے اور حال ہی میں موسمی انفلونیزا کی لہر میں بھی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سو کے قریب ہونے والی ہے اسی طرح سندھ میں تھر میں محکمہ صحت بچوں کی اموات کو روکنے میں مکمل ناکام رہا حکومت سندھ نے اب تک بچوں کی غذائی قلت سے اموات کو روکنے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو پر سنگین مالی بد عنوانیوں کے باوجود حکومت سندھ سندھ وفاق سے انہیں چیف سیکریٹری سندھ بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے جبکہ محکمہ تعلیم کاڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کے طلسماتی کرشموں کی وجہ سے ستیا ناس ہونے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کرپشن کے گہرے گڑے میں گرنے کے قریب ہے صوبے کے متعدد بڑے ہسپتالوں کے مالی اختیارات سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس اسپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو دیئے ہوئے ہیں ایم اینڈ آر کے اربوں روپے ٹھکانے لگانے کیلئے بلا جواز کنسلٹنٹ کمپنی نیسپاک کو ہٹا کر اپنی من پسند کمپنی کو رجسٹر کیا گیا ہے آپ خود اندازہ کر لیں کہ مذکورہ اقدامات کی اجمالی جھلک سے کہیں یہ پتہ چل رہا ہے کہ محکمہ صحت کی سہولیات کو حکومت سندھ نے آسان اور لوگوں کی دسترس میں کیا ہو۔
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...
آرمی چیف کی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، صدر زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہاہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرت...
افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں مالی امداد فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے، سابق جنرل سمیع سادات افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان ...
بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر...
پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتے ہیں،چیئرمین کابھارتی میڈیا کو انٹرویو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا ب...
ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف...