... loading ...
گلاب، آبِ گل عرق گل سرخ کو کہتے ہیں۔ لیکن غلط طور پر اردو، ہندی بلکہ بعض فارسی کے اشعار میں بھی گل سرخ کو گلاب کے نام سے بولا جاتا ہے۔
گل سرخ کے کے مختلف زبانوں میں نام مندرجہ زیل ہیں:
عربی ۔ورد احمر
اردو۔گلاب کا پھول
فارسی۔گل سرخ
سنسکرت۔ستاپتری
انگریزی۔Red Rose
لاطینی۔روز اینٹی فولیا
یہ ایک مشہور پھول ہے۔ خوشبودار، سرخ رنگ، بعض میں سرخی کم ہوتے ہیں۔ اور زرد صندلی رنگ کے ہوتے ہیں۔ بعض سفید اور دوری پنکھڑیوں والے جن کے پھول کی پنکھڑیاں کم ہوتی ہیں۔ اور یہ بارہ مہینہ پھولتا رہتا ہے۔
گل سرخ مزے میں تلخ، تیز اور قابض ہوتا ہے۔ اس میں تھوڑی سی شیرینی پائی جاتی ہے۔ زبان خشک ہوجاتی ہے۔ اس میں تلخی کم ہوجاتی ہے۔ اس لئے تازہ اسہال دیتا ہے اور خشک مسہل نہیں ہے۔ اصلی گلاب صرف چیت کے مہینے پھولتا ہے۔ اس کو موسم سے پہلے تراش دیتے ہیں۔تب وہ زیادہ پھول دیتا ہے۔
یہ بستانی اور جنگلی دو طرح کا ہوتا ہے۔ جنگلی میں کانٹے زیادہ ہوتے ہیں اور اس کے پھول میں چنداں خوشبو نہیں ہوتی اور اس کی پتیاں صرف چار ہوتی ہیں۔ مطلق گل سرخ سے بستانی مراد ہوتا ہے۔ اس کی ایک قسم پہاڑوں میں کود رو ہوتی ہے۔ یہ بہترین قسم ہے خوشبو، رنگت اور جسامت میں یہ مسبوق الزکر دونوں قسموں سے اچھا ہوتا ہے۔
رنگ بو اور جسامت کے لحاظ سے گلاب اٹھارہ قسم کا ہوتا ہے۔ مگر دوا میں وہی کام آتا ہے جو ابتدائے ربیع اور آخر سرما میں پھولتا ہے۔ یہ نہایت خوشبودار اور گلابی رنگ کا ہوتا ہے۔ اسے گل سرخ فصلی اور بہاری کہتے ہیں۔ اکبر آبادی گلاب تمام ہندوستان میں مشہور ہے۔ اس کے بعد پشاوری پھر کشمیری اس کے بھگونے سے خوشبودار ذائقہ پانی میں آجاتا ہے۔ اس کی خوشبو ایک لطیف روغن سے ہے۔ جسے اس کا عطر کہتے ہیں۔
اکثر اطباء کے نزدیک معتدل یا مرکب القویٰ ہے۔ بعض اسے سرد خشک مانتے ہیں۔
فی الحقیقت گل گلاب میں کچھ اس قسم کا جمال ہے کہ وہ دنیا کے جس حصہ میں آجاتا ہے اپنے قدر دان پیدا کرلیتا ہے۔ یہ اپنی خوبسورت رنگت اور دلربا نزاکت اور بھینی بھینی خوشبو کی وجہ سے عوام الناس کا عموماً اور شعراء کرام کا خصوصاً منظورِ نظر رہا ہے۔ انسان نے جب سے پھولوں کی قدر و قیمت کو سمجھا ہے۔ اسی زمانہ سے تمام پھولوں میں گلاب کے پھول کا رتبہ تقریباً تمام پھولوں سے بلند رہا ہے۔ اور گلاب کی تاریخ اتنی پرانی ہے کہ یہ انشازہ لگانا مشکل ہے۔ کہ انسان سب سے پہلے کس زمانہ اور کس خطہ زمین میں اس تعمت عظمیٰ سے روشناس ہوا ہاں البتہ اتنا معلوم ہے کہ مصر کی پرانی مزہبی کتط میں اس کا زکر پایا جاتا ہے۔ بابل کے باغ میں اس پودے کا پایا جانا پرانی کتب میں موجود ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 250قبل از مسیح سومامحم نامی رانی نے گلاب کا باغ لگوایاتھا۔
رومیوں کا تجربہ تھا کہ گل سرخ کا تاج پہننیسے کئی قسم کے سر درد دور ہوجاتے ہیں۔
گلاب کے پھول پیس کر شربت بنفشہ یا شربت زوفا کے ساتھ چاٹنے سے دمہ کو نفع دیتی ہے۔ گلاب کا پھول جس طرح بھی استعمال کیا جائے دل اور شش کو قوت دیتا ہے۔
اس کی پتیوں ، ڈنڈیوںیا اس کے پودوں کی شاخ کا رس پینے سے نفث الدم رک جاتا ہے۔
اگر گل سرخ ایک تولہ حبِ آلاس چھ ماشہ پانی میں تر کرکے صاف کریں اور نوش فرمائیں تو نفث الدم کے لئے بہت نافع ہے۔
یہ قوائے ارواح کو قوت بخشتا ہے۔ دل میں فرحت لاتا ہے۔ خفقان کی غشی کو مفید ہے۔ ۔اگر گرمی سے بے ہوشی ہوتو اس کے سونگھنے سے ہوش آجاتا ہے۔ یہ دل کو طاقت دیتا ہے۔
تیزابیت میں گل سرخ اور سونف کا قہوہ پینے سے تیزابیت ختم ہوتی ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...