... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں میں نیم طبی تنظیم آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اور سندھ پیپلز پیرا میڈیکل میں کون سی ذیلی تنظیم حقیقی ہے اور کون سی خود ساختہ اس بارے میں تاحال پی پی پی کی جانب سے آفیشل کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔ لیکن وقفے وقفے سے مذکورہ دونوں تنظیموں کے خود ساختہ امیدوار اور عہدے داران آپس میں لڑتے الجھتے رہتے ہیں اور کبھی اچانک ایک ہونے کا اعلان بھی کردیتے ہیں لیکن ابھی اس اعلان کی گونج ہوا میں تحلیل نہیں ہوتی ہے کہ ہم دوسرے ہی روز مذکورہ دونوں گروپس ایک دوسرے کے آمنے سامنے صف آرأ نظر آتے ہیں۔ابھی گزشتہ ختم ہونے والے سال کے آخری مہینوں میں صوبہ کی حکومتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حکم پر ذیلی تنظیموں کے انتخابات بڑے زور و شور سے قائداعظم کے مزار کے پہلوں میں پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئے تھے۔لیکن درجنوں ذیلی تنظیموںجس میں پیپلز ڈاکڑ زفورم تک شامل تھے۔ لیکن اس میں آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اور سندھ پیرامیڈیکل کا نام دور دور تک کہیں نہیں تھا۔جس سے یہ گمان ہوتا ہے کہ مذکورہ دونوں تنظیمیں خود ساختہ ہیں اگر ایسا نہیں ہے جب باربار یہ تنظیمیں اخبارات میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرأ ہوتی ہیں تو پارٹی قیادت ان خبروں کا نوٹس لے کر صورتحال کو درست اور واضح کیوں نہیں کرتی ہےکہ نیم طبی تنظیم میں کون سی تنظیم آفیشل اور عہدے دار درست ہیں۔ابھی جب جناح ہسپتال میں پروفیشنل ہیلتھ الائونس محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نیم طبی عملے کودیا گیا اس مقصد کیلئے مختلف نیم طبی تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس کے دوران اپنے اس ایک نکاتی مطالبے کی تکمیل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی تو اس ہی دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی ان دونوں مذکورہ گرو پس کے ایک ہونے کی نوید بھی سنائی دی لیکن ابھی فضا میں یہ با ت تحلیل نہیں ہوئی تھی کہ ایک روز پہلے احسان کلہوڑو کی جانب سے سندھ پیپلز پیرامیڈیکل کے نو ساتھیوں سمیت آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل میں شمولیت دکھائی گئی لیکن اس سے قبل آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل سول ہسپتال یونٹ کے سابق صدر سید منیر شاہ اپنے ساتھیوں سمیت سندھ پیپلز پیرامیڈیکل میں شامل ہوئے ان گروپس کے مطابق آل سندھ پیپلزپیرامیڈیکل سول ہسپتال کے موجودہ عہدے داران حا ل ہی میں میڈیکل ایڈ اور ایک عہدے دار ڈرائی کلین والوں میں سے ہیں اور دیر ینہ نظریاتی کارکنوں کو سائڈلائن کیا گیا ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے موجودہ عہدے داران اکثریتی کارکنوں کی تائید وحمایت کے ساتھ صوبائی عہدے داران کے نامزد ہونے کے دعوے دارہیں۔جبکہ 18جنوری کو سول ہسپتال کراچی کی اوپی ڈی میں سندھ پیپلز پیرامیڈیکل سول ہسپتال کے کارکنوں کا ایک اجلاس ہوا۔ جس کے مہمانِ خصوصی میر حسین شاہ تھے۔ جنہوںنے اس موقع پرکراچی کے تمام یونٹس کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قیوم مروت کو دوبارہ سندھ کا جنرل سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا اور یہ بھی بتایا کہ صوبائی صدر کے عہدے پر وہ پہلے ہی سلیمان میمن کونامزد کر چکے ہیں۔ان کے اس اعلان کے بعد راقم الحروف نے امیر حسین شاہ سے یونٹس کو تحلیل کرنے کی وجہ اور فیصلے کی تصدیق فون پر معلوم کرنی چاہی تو امیر حسین شاہ نے یونٹس کو تحلیل کرنے کی وجہ بتائی کے وہ ذاتی طور پر ان گروپ بندیوں کو ختم کرکے باہمی مشورے سے سب کیلئے قابل قبول تنظیمیں بنانا چاہتے ہیں کیونکہ الیکشن قریب ہیں تنظیموں کو کام کرناہے لیکن اس کے دوسرے روز ہی 19جنوری کو سول ہسپتال میں آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل کا اجلاس سندھ کے صدر سلیمان میمن کی صدارت میں ہوا۔ جس میں انہوں نے مرکزی صدر امیرحسین شاہ کو خود ساختہ صدر قرار دیتے ہوئے یونٹس تحلیل کرنے کی مذمت بھی کی اور امیر حسین شاہ پریہ الزام بھی عائد کیاکہ وہ تواسٹینو گرافر ہے، جبکہ اس کے جواب میں سندھ پیپلز پیرامیڈیکل کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نرس ایڈ بھی آل سندھ پیپلزپیرامیڈیکل کے عہدے دار ہیں۔ سلیمان میمن نے بلاول زرداری اور نثار احمد کھوڑوسے معاملے کافوری نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیا ہے۔ لیکن جمہوری حلقے پریشان ہیں کہ یہ کیسی ذیلی تنظمیں ہیں جنہیں کراچی ڈویژن کنٹرول کرنے کے بجائے یونٹ کے معاملات کونمٹانے کیلئے مرکزی صدر اور صوبائی صدر کو براہِ راست مداخلت کرنا پڑتی ہے اور اس سارے تنازعے میں کراچی ڈویژن ڈسٹرکٹ ساتھی کا کہیں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔افسران عوامی جمہوری تنظیموں کو کون بے قاعدے قانون کے مطابق چلارہا ہے اس کا جواب تو پی پی پی کی قیادت ہی دے سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...