... loading ...
جنوبی ہند کی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں اس ہفتہ، جلی کاٹو کے میلے کے دوران ایک 19 سالہ لڑکا بپھرے ہوئے بیل سے کچل کر ہلاک ہوگیا۔ اس خونخوار میلے میں 1200 بیل شامل تھے۔ ادھر راما نتھن پورم کے قصبہ میں اسی میلہ کے دوران دو تماشائی بیلوں کے حملہ میں ہلاک ہوگئے اور پچاس افراد زخمی ہوگئے۔ پچھلے چند برسوں میں جلی کاٹو کے دوران پچاس سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بیس سے زیادہ بیل ہلاک ہوگئے ہیں۔تامل ناڈو میں جلی کاٹو کے اس میلے کی روایت بہت قدیم ہے،کوئی چار سو سال قبل مسیح سے یہ روایت شروع ہوئی تھی۔ جلی کاٹو دو الفاظ کا مرکب ہے۔ جلی کے معنی سکے ہیں اور کاٹو تھیلوں کو کہا جاتا ہے۔ سکے بھرے تھیلے بیل کے سینگھوں میں باندھے جاتے ہیں۔ ہر سال جنوری کے دوسرے ہفتہ میں فصل کی کٹائی کے بعد بڑے اہتمام، انتظام اور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ چار دن تک یہ میلہ ہوتا ہے۔ میلہ میں پورے سال سدھائے اور اعلی ٰچارہ کھلائے ہوئے بڑے بڑے کوہان والے موٹے تگڑے بیل ایک تنگ راستہ سے کھلے میدان میں چھوڑے جاتے ہیں، جہاں اپنی بہادری جتانے کے لیے لوگ ایک ایک کر کے اس بیل کو زیر کرنے، اس پر چڑھ کر اس کے کوہان کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو شخص بیل کے کوہان کو پکڑ کر اس کے سینگھوں تک پہنچ جاتا ہے وہ اس انعام کا مستحق قرار پاتا ہے جو بیل کے سینگھوں میں بندھے ہوئے تھیلوں میں نقد رقم کی صورت میں ہوتا ہے۔ جو شخص کوہان پکڑنے میں ناکام رہتا ہے اسے بیل دور تک کھینچتا ہوا لے جاتا ہے اور زمین پر پٹخ دیتا ہے۔
ایک کھیل میں صرف ایک شخص بیل کو زیر کرنے کی کوشش کرتا ہے، دوسرے کھیل میں بیل کے ساتھ پچاس فٹ لمبی رسی باندھی جاتی ہے اور سات یا نو کھلاڑیوں کی ٹیم رسی گھما گھما کر بیل کو زیر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔یہ کھیل بہت مہلک ہوتا ہے کیونکہ ٹیم کے اراکین جب نیچے گر جاتے ہیں تو رسی میں بندھا بپھرا ہوا بیل انہیں روند ھ ڈالتا ہے اور غصہ میں آکر سینگھ مار مار کر ہلاک کردیتا ہے۔ ٹیم جب بیل کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو سینگھوں میں بندھا انعام ان میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
2014ء میں جانوروں کی بہبود کے کارکنوں کی درخواست پر ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جلی کاٹو کو جانوروں کے ساتھ ظلم قرار دیا تھا اور اس کی ممانعت کردی تھی لیکن 2016ء میں سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف لاکھوں لوگ مرینا ساحل پر نکل آئے جن کا استدلال تھا کہ یہ صدیوں پرانی روایت ہماری تاریخ اور ہماری ثقافت کا حصہ ہے جس پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔ اس احتجاج کے بعد تامل ناڈو کی حکومت نے سیاسی مصلحت کے پیش نظر باقاعدہ ایک قانون منظور کر کے سپریم کورٹ کی ممانعت کو نظر انداز کر دیا اور یہ خونخوار کھیل پھر شروع ہوگیا۔
اسی نوع کی ایک رسم ہسپانیہ میں بے حد مقبول ہے۔جو Encierro یا Running of the Bulls کہلاتی ہے۔ جولائی میں سینٹ فرمیں کے جشن کے موقع پر پمپولونا کے شہر میں بیلوں کی ایک بڑی تعداد، بیلوں کے باڑے سے نکال کر مویشیوں کی منڈی کی سمت چھوڑی جاتی ہے۔ جہاں سے انہیں Bull Fighting کے لیے لے جایا جاتا ہے۔چودھویں صدی سے جاری اس رسم کی شروعات یوں ہوئی کہ بیلوں کو منڈی میں لے جانے کے لیے گاڑی چھکڑوں کی کمی کی وجہ سے انہیں شہر کی سڑکوں سے ہنکانے کا طریقہ اختیار کیا گیا۔ اب پورا شہر ان بیلوں کا پیچھا کرکے شور مچا کر انہیں ہنکاتا ہے اور یوں جشن مناتا ہے۔ جلی کاٹی کی طرح کوئی شخص اس جشن میں ہلاک نہیں ہوتا اور نہ کسی بیل کا جانی نقصان ہوتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...