... loading ...
برطانوی سائنسدان پر امید ہیں کہ انھوں نے دماغ کے ایک ایسے کینسر کا علاج ڈھونڈ لیا ہے جو اب تک لاعلاج تھا۔یہ علاج ایک وائرس کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے جس کے جسم میں جانے کے بعد ہلکے فلو جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔ برطانیہ میں اب تک دس افراد پر یہ طریقۂ علاج آزمایا جا چکا ہے۔ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ وائرس جسم کے دفاعی نظام کو متحرک کر کے اسے دماغ میں موجود ٹیومر کی طرف متوجہ کر دیتا ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ دفاعی نظام ٹیومر پر حملہ کر دیتا ہے۔لیڈز یونیورسٹی اور چار دیگر تحقیقی ادارے اب اِس تھیراپی کے ذریعے مزید مریضوں کا علاج کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اِس طریقۂ علاج کو ریو وائرس تھیراپی کا نام دیا گیا ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ تھیراپی پہلے سے موجود علاج کے طریقوں جیسے کیموتھیراپی اور ریڈیو تھیراپی میں مدد کرے گی۔ تحقیق کاروں کے مطابق اِس سے مریضوں کی زندگی میں برسوں کا اضافہ کیا جا سکے گا۔ابھی ریو وائرس ٹریٹمنٹ کے اثرات کے بارے میں صرف اندازے ہی لگائے جا سکتے ہیں لیکن تحقیق کاروں کو امید ہے کہ اِس سلسلے میں مزید تحقیق سے یہ معلوم ہو سکے گا۔کینسر ریسرچ یوکے سے منسلک دماغ کے ٹیومر کے ماہر ڈاکٹر کولن واٹس کا کہنا ہے کہ یہ ہسپتالوں میں باقاعدہ طور پر شروع ہونے کی جانب پہلا قدم ہے۔انھوں نے کہا سرجنوں اور آنکولوجسٹس کے ساتھ کام کرنے والے تحقیق کاروں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ وائرس ٹیومر میں گھس کر وہی کرتا ہے جو اسے کرنا چاہیے یعنی جسم کے دفاعی نظام کو کینسر کی جانب متوجہ کرنا۔ریو وائرس کینسر زدہ خلیوں کو نشانہ بناتا ہے اور زیادہ تر صحت مند خلیوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
یہ کیسے کام کرتا ہے
اِس وائرس کو براہ راست دماغ میں داخل کرنے کے بجائے انسان کے خون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اِس طرح یہ مریضوں کے لیے زیادہ آسان اور کم خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔اب تک سائنسدانوں کا خیال تھا کہ دماغ کی حفاظتی جھلی کی وجہ سے یہ مشکل ہے کہ ریو وائرس خون کے ذریعے دماغ تک پہنچ سکے۔ لیکن اب تک کے تجربات کے دوران ٹیومر کے نمونوں کے معائنے میں یہ سامنے آیا کہ اس وائرس نے دماغ میں پہنچ کر جسم کے دفاعی نظام کو متحرک کیا ہے۔
کوئی بھی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی ،فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا،میڈیا رپورٹس شیری رحمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی، پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا...
شاہراہ دستور مکمل بند ،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری،ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران کا کوئی علاج شروع نہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نیعمران کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف شام...
حکومت مذاکرات کیلئے تیار ،جماعت اسلامی کو اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کریں، سینئر صوبائی وزیرکی گفتگو سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حکومت مذاکر...
رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت ہمارے 50 سے زائد کارکنان گرفتار اور لاپتا ہیں پرامن رہ کر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے دستبردار نہیں ہوں گے،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم...
سندھ نے پاکستان بنایا، ورغلانے والے سن لیں، صوبے کے باسی کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے سندھ متحد رہے گا، کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہیں کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ ...
پچھلے سال رقم 20 ارب مختص کی گئی تھی، اس سال 38 ارب مقرر کیے ہیں، شہباز شریف چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میںمستحقین کو فی خاندان 13 ہزار دیے جائیں گے،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ...
میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے احساس ہیبانی پی ٹی آئی کی صحت پر کارکنوں میں غم و غصہ ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا کا پیغام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔سماجی را...
دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل،ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) ط...
میزائل پروگرام پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی، ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن ،مناسب جواب دیا جائیگا، علی شمخانی کا انٹرویو ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اس پر کسی قسم کے مذاکرات کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔...
ٹی 20 ورلڈ کپ ، کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکر آج ہوگا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھا...
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...