... loading ...
حاجی محمدحنیف طیب
گناہ اﷲرب العزت کی نافرمانی کرنے اور نبی علیہ السلام کی مبارک سنتوں سے روگردانی کرنے کو کہتے ہیں ،گناہ میں انسان کے لیے دنیاوی نقصانات بھی ہیں اور اُخروی نقصانات بھی ہیں ،امام غزالی رحمۃ ُاﷲعلیہ نے لکھا ہے کہ عالم شخص وہ ہوتا ہے جس پر گناہوں کے نقصانات اچھی طرح واضح ہوجائیں ۔گویا جو شخص گناہوں کے نقصانات سے جتنا زیادہ واقف ہوگاوہ اُتنا ہی بڑا عالم ہوگا۔یہ بات بہت کام کی ہے وجہ یہ ہے کہ جب انسان کسی چیز کے نقصانات سے واقف ہو تو وہ اس سے بچتاہے یہ انسان کی فطرت ہے جیسے انسان زہر کے نقصانات سے واقف ہوتاہے۔اس لیے اس سے بچتا ہے ،نفس کی خواہش ہمارے لیے زہر کی مانند ہے ،جس طرح انسان زہر سے بچتا ہے اسی طرح وہ نفس کے ان زہریلے خیالات سے بھی بچتا ہے ۔
علم کے باوجو دگمراہی
جس انسان کے نزدیک نیکی اور گناہ میں فرق ہی نہیں ہوتا وہ ایک طرف گناہ بھی کررہا ہوتاہے اور دوسری طرف تسبیح بھی پڑھ رہا ہوتاہے ،گویااس کے پاس علم ہے ہی نہیں اور اگر علم ہے تو وہ علم نافع سے محروم ہے ،جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ ترجمہ ’’کیا آ پ نے اس کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشات کو اپنا معبو د بنالیا ہے اﷲنے علم کے باوجو د اس کو گمراہ کردیا ‘‘(الجاثیہ :23)
نیکی اور گناہ کا وہی فرق ہے جو روشنی اور اندھیرے کا ہوتا ہے ،اگر کسی جگہ اندھیراہوتو وہاں انسان کو سانپ ،بچھو،نظر نہیں آتے اور وہ ان سے بچ نہیں سکتا ،جیسے ہی روشنی آتی ہے سانپ بچھو کا پتہ چل جاتاہے اور انسان ان سے بچ جاتا ہے ،اسی طرح جس انسان کے پاس علم کا نو ر ہوتا ہے اس نو ر کے آتے ہی گناہوں کے سانپ ،بچھو اس کے سامنے واضح ہوجاتے ہیں ،پھر وہ ان سے بچنے کی کوشش کرتاہے ۔
شریعت مطہرہ میں اس بات کو پسند کیا گیا ہے کہ انسان لمبی عبادتیں کرنے کی بجائے گناہوں سے زیادہ بچیں ۔ مثلاًایک آدمی تہجد نہیں پڑھتا ،لمبے لمبے اذکا ر نہیں کر تا ،نفلی روزے نہیں رکھتا ،مگر گناہوں سے بچتا ہے تو وہ اﷲ کا ولی ہے ،کیونکہ اسکی زندگی میں معصیت نہیں ہے ،اسی لیے مشائخ کہتے ہیں کہ گناہوں سے پہلے بچو،تب ذکرواذکا ر کافائدہ ہوگا۔خواجہ خرقانی رحمۃ ُاﷲعلیہ نے ایک بڑی ہی پیاری بات لکھی ،وہ فرماتے ہیں کہ جس بندے نے کوئی دن گناہوں کے بغیر گزاراایسا ہی ہے کہ جیسے اس نے وہ دن نبی علیہ السلام کی معیت میں گزارا۔اسلیے روزانہ اُٹھ کر صبح کواﷲسے دعائیں مانگنی چاہئے کہ اے مالک ومولا آج کادن ایسا گزارنا جس میںتیرے حکم کی نافرمانی نہ ہواگر کوئی ایک دن بھی ہماری زندگی میں ایسا ہوتو ہم امید کرسکتے ہیں کہ اس دن کی برکت سے قیامت کے دن ہم پر اﷲتعالیٰ کی رحمت ہوجائے گی ۔
بلکہ ولی اس کو کہتے ہیں جو اپنے آپ کو گناہوں سے بچالیتا ہے،قرآن مجید نے ان الفاظ میں کہہ دیا :ترجمہ’’ اﷲکے والی وہ ہوتے ہیں جو متقی ہیں ‘‘(الانفال )یہ بھی یاد رکھیں کہ تقویٰ کچھ کرنے کا نام نہیں بلکہ کچھ نہ کرنے کو تقویٰ کہتے ہیں،یعنی وہ باتیں جن سے اﷲتعالیٰ ناراض ہوتا ہے ،انکو نہ کرنا تقویٰ کہلاتا ہے ،آسان الفاظ میں یہ سمجھ لیجئے کہ تقویٰ یہ ہے کہ آپ ہر اس کام سے بچیں جس کو کرنے سے کل قیامت کے دن آپ کاگریبان پکڑنے والاہو۔
گناہ نجاست کی مانند
گناہ باطنی طور پر نجاست کی مانندہوتاہے ،چنانچہ ہم جس عضو سے بھی گناہ کرتے ہیں ہماراوہ عضو باطنی طور پرناپاک ہوجاتا ہے اور نجاست کے اندر بدبوہوتی لہٰذا انسان جن اعضاء سے گناہ کرتا ہے ان اعضاء سے باطنی طور پر بدبو آتی ہے ،اس کی دلیل حدیث پاک سے ملتی ہے ،حدیث پاک میں ارشاد ہو ا کہ انسان جب جھوٹ بولتا ہے ،تو اس کے منہ سے بدبو نکلتی ہے حتیٰ کے فرشتے اس سے تکلیف محسوس کرتے ہیں اور اس بندے سے دور ہوجاتے ہیں ،ایک اور حدیث پاک میں ارشاد ہواکہ جب آدمی کی وفات ہونے کا وقت قریب آتاہے تو ملک الموت کے ساتھ آنے والے فرشتے اس آدمی کے اعضا ء کو سونگھتے ہیں ،جن اعضاء سے اس نے گناہ کیے ہوتے ہیں ان اعضاء سے ان کو بدبو محسوس ہوتی ہے،نیکو کارانسان ہوتاہے،اس کے اعضاء گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔لہٰذا ان سے بدبومحسوس نہیں ہوتی ۔جبکہ نیکی میں خوشبو ہوتی ہے ،لہٰذا نیک لوگوں کے اعضاء سے خوشبو آتی ہے ،اﷲتعالیٰ اپنے پسندیدہ افراد کے اندرنیکی کی خوشبو اتنی بڑھادیتا ہے کہ وہ لوگوں کو ظاہر میں بھی محسوس ہوتی ہے۔مثال کے طور پر خودنبی کریم ﷺکے پسینے مبارک سے اتنی خوشبو آتی تھی کہ مدینہ منورہ کی دلہنیں بھی وہ پسینہ مبارک بطور خوشبو استعمال کرتی تھی ۔اورآپ علیہ السلام جس راستے سے گزرجاتے تو وہ راستہ معطر ہوجایاکرتا تھا ۔سیدنا ابوبکر رضی اﷲتعالیٰ عنہ کواﷲتعالیٰ نے گناہوں سے اس قدرمحفوظ کیاہواتھا کہ جس کسی وجہ سے ان کے جسم سے خوشبو آیاکرتی تھی ۔حضرت عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲتعالیٰ عنہ کے جسم سے ایسی خوشبو آتی تھی جومشک کی خوشبو سے بہتر ہواکرتی تھی ۔
کئی ایسے نیکوکاربھی ہوتے ہیں کہ ان کے جسم کی خوشبو قبر کی مٹی کو بھی خوشبو دار بنادیتی ہے ،جیسا کہ امام بخاری رحمۃ ُاﷲعلیہ کوجب ان کو قبر میں دفن کیاگیاتو قبر کی مٹی سے خوشبو آتی رہے اور آج تک خوشبو محسوس ہورہی ہے ۔امام عاصم رحمۃ ُاﷲعلیہ جب مسجد نبوی میں جاتے تھے تو وہاں قرآن پاک پڑھا کرتے تھے ،ان کے منہ سے خوشبو آیا کرتی تھی ،کسی نے پوچھا !حضرت ،کیاآپ منہ میں الائچی رکھتے ہیں یاکوئی اور چیز رکھتے ہیں ،ہم نے ایسی خوشبوکبھی نہیں سونگھی ،وہ کہنے لگے،نہیں بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ خواب میں نبی علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی تو آپ علیہ السلام نے ارشادفرماکہ عاصم!تو اتنی محبت کیساتھ قرآن پڑھتا ہے کہ مجھے بہت پسندآتا ہے ،آؤ میں تمہارے منہ کو بوسہ دے دوں ،جب سے نبی علیہ السلام نے خواب میں میرے منہ کابوسہ لیا اس وقت سے میرے منہ سے خوشبو آتی ہے۔ اﷲتعالیٰ ہمیں بھی گناہوں سے محفوظ فرمائے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔حضرت عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ ابوبکر صدیق رضی اﷲتعالیٰ عنہ کے جسم سے ایسی خوشبو آتی تھی جو مشک کی خوشبو سے بہتر ہواکرتی تھی ۔
آئندہ تین ماہ میں 25شہروں میں احتجاجی جلسے اور دھرنے کریں گے ، عوام کو منظم کرنے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کو چند لوگوں کے ہاتھوں سے نجات دلائے گی، آئین کی بالادستی و تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے چند لوگوں کو ان کے منصب سے معزول کرکے نظام بدلیں گے ، عدلیہ کے جعلی ن...
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو...
اسحٰق ڈار اور کایا کالاس کا کابل کی بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال پر اظہارِ تشویش ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ایک مشترکہ بیان میں افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والی ...
اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11فلسطینی شہید ،20زخمی ہوئے ،وزارت صحت غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔غزہ شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11 ...
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے د...
کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے ک...
شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آ...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...