... loading ...
نجیب یاسر
قومی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈکے مشکل ترین دورے میں مصروف ہے ۔ پریکٹس میچ میں کامیابی کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز ہو چکاہے ۔ اوراب تک دوو ن ڈے میچزبھی کھیلے جاچکے ہیں جن میں بارش کی مداخلت اورناقص بیٹنگ کی بدولت پاکستانی کرکٹ ٹیم کوشکست کاسامناکرنا پڑا۔ پہلے ایک روزہ میچ میں کیویزنے پاکستان کو61رنزسے ہرایا تو دوسرے میچ میں باز ی دووکٹوں سے نیوزی لینڈکے نام رہی ہے ۔اس بات سے تما م شائقین کرکٹ بخوبی واقف ہیں کہ پاکستا ن ہویاآسٹریلیادنیاکی تمام ٹیموں کے لیے دورہ نیوزی لینڈمشکل ہی ثابت ہوتاہے ۔کیویزٹیم اپنے ہوم گرائونڈپرمخالف کے لیے سخت ترین حریف ثابت ہوتی ہے ۔ابھی حال ہی میں ویسٹ انڈیزکوہرقسم کی کرکٹ میں آوٹ کلاس کرنے کے بعد اس کے حوصلے بھی بلندہیں ۔ جہاں تک تعلق ہے سرفرازالیون کاتواس نے تقریبادوما ہ کے عرصے انٹرنیشنل مقابلو میں حصہ ہی نہیں لیا۔یواے ا ی میں کھیلی گئی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریزمیں سری لنکا کے خلاف کامیابی اورچیمپیئنزٹرافی کی فتح سے قومی ٹیم سے شائقین کوکسی حدامیدیں ضروروابستہ ہیں ۔ لیکن نیوزی لینڈکی مشکل کنڈیشنڈ‘ تیزوکٹوں پر ہوامیں سوئنگ ہوتی ہوئی گیندیں کسی بھی بلے بازکوپویلین لوٹانے کے لیے کافی ہیں ہیں ۔ ابھی تک کھیلے گئے سیریز کے دونوں میچزمیں ایساہی نظر بھی آیا۔ جہاں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیابھر کی وکٹوں پر کرکٹ کھیلنے والے بلے بازشعیب ملک ‘اظہرعلی بھی قطعی طورپرناکام نظرآئے خاص کراوپنرکی حیثیت سے ٹیم میں شامل اظہرعلی نے خاصامایوس کیا۔دوسری جانب دنیابھرمیں اپنی کارکردگی کے حوالے سے مشہورپاکستانی بائولرزجن میں محمد عامر‘حسن علی ‘شاداب خان ودیگرشامل ہیں اس کارکردگی کامظاہرہ نہ کرپائے جس کی ا ن سے توقع کی جارہی تھی۔
دونوں و ن ڈے میچزکااگرجائزہ لیاجائے توصورتحال کچھ اس طرح رہی کہ پہلے ون ڈے میچ میں کپتان سرفرازنے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈکوبیٹنگ کی دعوت دی گرین ٹاپ وکٹ اورہوامیں نمی کے باعث امیدتھی کہ قومی بائولرزاپنی نپی تلی بائولنگ کی بدولت جلد کیوی ٹیم کوپویلین چلتاکرکے کپتان کاکام آسان کرینگے لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلانیوزی لینڈکے اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے نیوزی لینڈ کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 83 رنز جوڑے۔کولن منرو نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے صرف 33 گیندوں پر اپنے کریئر کی پانچویں نصف سینچری مکمل کی اور 58 رنز بنا کر حسن علی کی وکٹ بنے۔اچھے اوپننگ اسٹینڈسے تقویت پاتے ہوئے نیوزی کے دیگربلے بازوں نے کھل کرپاکستانی بائولروں کی درگت بنائی کپتا ن کین ولیم سن کی سنچری اورنکولس کی نصف سنچری کے بدولت نیوزی لینڈنے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزکامجموعہ تریتب دیا، پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں لے کامیا ب بائولر ثابت ہوئے ۔
گوکہ آج کل کی تیزرفتارکرکٹ کودیکھتے ہوئے 316رنزکاہدف کسی حدتک مشکل ضرورتھالیکن ناممکن نہیں تھالیکن پاکستانی بلے بازوں کی روایتی ناقص کارکردگی کے باعث ابتدائی اوورزمیں ہی دووکٹیں گرگئیں جس کے بعد قومی ٹیم سنبھل نہ سکی۔ اوپنراظہرعلی ایک ریویو ضائع کرنے کے باوجودجلدچلتے بنے۔تجربہ کارشعیب ملک اورمحمدحفیظ کاکھاتہ صرف 13‘13رنزتک ہی محدودرہا۔ یواے ا ی میں رنزکے ابنارلگانے والے بابراعظم کوکھاتہ کھولنے کاموقع ہی نہ مل سکا۔سرفرازبھی اس بار دھوکہ دے گئے ۔صرف فخرزمان ایک اینڈسنبھالے فتح کے حصول کی کوشش کرتے نظرآئے ان کاساتھ کسی حدتک شادا ب خا ن نے دیا۔ جس وقت بارش کے باعث میچ روکاگیاپاکستان نے 30.1اوورمیں چھ وکٹوں کے نقصان 166رنزبنائے تھے جس میں اوپنرفخرزمان کاحصہ 78رنزناٹ آئوٹ تھا۔پاکستان کوڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت 61 رنز سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
دوسرے میچ میں ٹاس پاکستان نے جیتا اوراس بار بلے بازی کاانتخاب کیاگیالیکن اس باربھی نتیجہ وہی نکلا۔ فخرزمان کی انجر ی کے باعث امام الحق نے اظہرعلی کے ساتھ اننگ کاآغازکیا۔لیکن پانچ رنزکے مجموعے پرصر ف دورن بناکرامام الحق چلتے بنے ۔ سینئربلے بازاظہرعلی نے بھی صرف چھ رن بنانے کے بعد پویلین جانے میں دیرنہیں لگائی ۔ابتدائی نقصان کے بعد پاکستان کی رنز بنانے کی رفتار مزید سست پڑ گئی اور اسی دوران 39 رنز پر اسے تیسرا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنھوں نے جمے قدموں کے ساتھ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور 10 کے ا سکور پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد شعیب ملک اور حفیظ نے پاکستان کی اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم 22ویں اوور میں یہ شراکت داری اس وقت ختم ہو گئی جب 84 کے مجموعی ا سکور پر شعیب ملک نے غیرضروری طورپر ایسٹل کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی اور باؤنڈی پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔حفیظ نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 60 رنز بنائے۔108رنز پر کپتان سرفراز احمد بھی ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے ا سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ 128 کے مجموعی ا سکور پر محمد حفیظ کی ہمت بھی جواب دے گئی اور 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔شاداب خان اورحسن علی نے شانداربلے بازی کامظاہرہ کیاشاداب خان نے تین چوکوں اورایک چھکے کی مددسے 52رنزکی شانداراننگزکھیلی ۔حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 31 گیندوں چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور ففٹی مکمل ہونے کے بعد ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔دونوں کے درمیان 70 رنز کی شراکت داری ہوئی اور اس دوران حسن علی کی دھواں دار بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کے بولرز کو پریشان کیے رکھا۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورمیں 246 رنز بنائے تاہم بارش کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کر دی گئی ہے اور اسے فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 24ویں اوور میں حاصل کر لیا۔کیویزکی جانب سے مارٹن گپٹل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بائولرنیوزی لینڈکے بلے بازوں کورنزبنانے سے روکنے میں ناکام رہا۔
اس بات سے انکارممکن نہیں کہ نیوزی لینڈکے موسم اوروکٹوں پرکرکٹ کھیلنا آسان نہیں لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم جوا پنے ہوم گرائونڈپرطویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ہے اورمسلسل بیرون ملک ہی کھیلنے کی عادی ہوچکی ہے ۔ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کوآسٹریلیا‘سائوتھ افریقہ‘ انگلینڈ سمیت کئی ممالک کی وکٹوں پرکھیلنے کاتجربہ ایسے میں صرف کنڈیشنڈکوشکست کا جواز بنانا کسی صور ت مناسب نہیں۔جن وکٹوں پر اظہرعلی ‘شعیب ملک ‘بابراعظم اورکپتان سرفرازناکام نظرآئے وہیں ۔ فخرزمان ‘شاداب خان اورحسن علی نے بلے بازی کی صلاحیتوں کالوہابھی منوایاہے ۔ رہی بات بائولنگ کی توپہلے میچ میں پٹائی کے باجودہماری بائولنگ میں اتنادم ہئے کہ وہ اچھے اسکورکادفاع کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔ ابھی سیریز کے ابتدائی دومیچزہوئے ہیں ۔تین میچزہوناباقی ہیں ۔ اس بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کامعرکہ بھی درپیش ہے ،ضرورت اس امرکی ہے کہ درست منصوبہ بندی کے تحت میدان میں اتراجائے اورنتائج کی پرواہ کیے بغیراچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی جائے تب ہی جیت قومی ٹیم کے قدم چومے گی۔
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...
سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو خبردار کیا غزہ پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے پانچ گھنٹے طویل اجلاس کا ایجنڈا غزہ پر قبضہ تھا، قیدیوں کو لاحق خطرات پر تشویش اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ث...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...