... loading ...
آرکٹک خطے میں برف تیزی سے کم ہورہی ہے اور وہاں عام پائے جانے والے خوبصورت سمندری بگلے تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ان سمندری بگلوں کو آئیوری گلز کہا جاتا ہے جو آرکٹک کے پاس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ یہ جتھوں کی صورت میں اپنی زندگی برف کے پاس گزار دیتے ہیں۔ یہاں مچھلیاں اور دیگر جاندار ان کی خوراک بنتے ہیں اور مرجانے والے برفانی ریچھوں اور سیلز کو بھی کھاکر گزارہ کرتے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 1980 کے مقابلے سے 2000 کے عشرے میں ان کی آبادی اس تیزی سے کم ہوئی ہے کہ اس میں 80 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پرندوں کی کالونیوں اور جتھوں میں بہت سارے بگلے دیکھے گئے تھے، اگرچہ ہر گھونسلے کا جائزہ نہیں لیا گیا لیکن محتاط اندازے سے کہا جاسکتا ہے کہ ان خاص پرندوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔
دوسری جانب رائل بیلجیئن انسٹی ٹیوٹ فار نیچرل سائنسز کے ماہرین نے 1988 سے 2014 تک برف شکن ٹرالروں کا ڈیٹا جمع کیا ہے جو گرین لینڈ سے سوالبرڈ کے درمیان سفر کرتے رہے تھے۔ 2007 سے قبل ہر سال اس سے 6 گنا زائد سمندری بگلے نوٹ کیے گئے تھے۔ لیکن معلوم نہیں ہوسکا کہ پرندے آخر کہاں گئے۔ ایک خیال تو یہ ہے کہ برف کم ہونے سے خوراک کم ہوئی اور پرندے مرگئے جب کہ شاید وہ دوسرے مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق کچھ مقامات پر بگلے کم ہوئے ہیں جب کہ بعض جگہوں پر ان کی آبادی مستحکم ہے۔ مونٹریال میں مک گِل یونیورسٹی کے پروفیسر کے مطابق جہاں برف ہوتی ہے وہاں تازہ الجی ہوتی ہے اور وہاں مچھلیاں پائی جاتی ہیں جو ان بگلوں کی اہم خوراک ہوتی ہیں۔ آرکٹک میں برف ختم ہونے سے یہ نظام بگڑا ہے اور مچھلیاں کم ہوئی ہیں۔ اس وجہ سے بگلے یا تو ختم ہوگئے یا ذیادہ مچھلیوں کی تلاش میں کہیں اور چلے گئے ہیں۔ یہ پرندے برف سے وابستہ ہوتے ہیں جو ان کی زندگی کا ایک اہم جزو ہوتا ہے۔ اگر برف نہ ہو تو ان پرندوں کو اپنے بچوں کو رکھنے اور پرورش کی جگہ نہیں ملتی اور یوں نسل پروان چڑھانا مشکل ہوجاتا ہے۔
پنجاب حکومت نے مزید مشاورت کرنے کیلئے ہتک عزت بل کی اسمبلی سے منظوری اتوار تک موخر کر دی جبکہ صوبائی وزیر وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پرمشاورت کے لئے بل کی منظوری کو موخر کیا گیا ہے ، ہم سوشل میڈیا سے ڈرے ہوئے نہیں لیکن کسی کو جھوٹے الزام لگا کر پگڑیاں...
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان یہ بتائیں کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ایک انٹرویو میں دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے ، جن پیسوں سے جائیدادیں خر...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن 9 مئی کی معافی مانگنے پر تیار نہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا لیڈر رو رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے نکالو، مجھے نکالو، یہ انگلی ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے آج رات تک شیڈول جاری کرے ، اگر شیڈول جاری نہ ہواتو کل پیسکو چیف کے دفتر جاکر خود شیڈول دوں ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ عد...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوب خان کو قبر سے نکال کر بھی آرٹیکل 6 لگانا چاہیے اور اُسے قبر سے نکال کر پھانسی دینا چاہیے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر...
پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جا...
پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو پکتیکا میں نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ایک وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے یا کسی پاکستانی وفد کے اتوار کے ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان ...
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہلِ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اب حکومت کو تجاویز کارکن دیں گے۔حیدر آباد میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیا...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنیکی تجویز سامنے آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں...
سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت ہی میں ہے ، بات چیت کے لئے اپنی کوشش کرتے رہیں گے ، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کو اچھی صحت اور اچھے موڈ میں پایا، 6ججز کے خط سے متعل...