... loading ...
ایسا تجربہ بہت سے افراد کو ہوا ہو گا جب خواب دیکھنے کے دوران یہ احساس بھی ہوتا رہاکہ وہ کوئی خواب دیکھ رہے ہیں اور اس احساس کے ساتھ ان کا خواب بھی جاری رہا ہو۔ اس حالت کو خوابِ ساطِع (lucid dreaming) کہا جاتا ہے۔اس حالت میں دکھائی دینے والے خواب انتہائی واضح، روشن اور ساطع ہوتے ہیں۔ خواب ساطع کی حالت میں فہم اس درجے تک پائی جاسکتی ہے کہ وہ شخص فی الحقیقت حالت نیند میں ہونے کے باوجود خواب کا احساس بیدار کرنے والے اعصابی عوامل کو حقیقی سمجھ سکتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق بیس فی صد لوگوں کو خواب ساطع کا تجربہ ہوتا ہے۔کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ خواب ساطع کی حالت میں ایک فرد اپنی مرضی کے منظر دیکھ سکتا ہے، یعنی اپنے خوابوں کو کنٹرول کرسکتا ہے۔
Lucid Dreamer اسی بات کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک انوکھی ڈیوائس یا آلہ ہے جس کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس کی مدد سے مرضی کے خواب دیکھے جاسکتے ہیں۔سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بڑی دل چسپ اور انوکھی بات معلوم ہوتی ہے اور اکثر لوگ اسے سنجیدہ نہیں لیں گے۔ کیوں کہ سب یہی سمجھتے ہیں کہ خواب نیند کی حالت میں ہی دیکھے جاسکتے ہیں اور ہمارا ان پر اختیار نہیں ہوتا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ یہ درست ہے اور سائنس اس میں دخل نہیں دے سکتی، مگر دماغ پر تحقیق اور انسانی جذبات اور کیفیات کو کنٹرول کرنے کے ضمن میں کام کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایجادات سامنے آرہی ہیں۔خواب ساطع پر ہونے والی تحقیق کہتی ہے کہ انسان کی اس حالت کا سبب مخصوص دماغی سرگرمی ہے جسے سائنس کی زبان میں gamma activity کہا جاتا ہے۔ دماغ کی یہ سرگرمی انسان کو کسی حد تک شعوری طور پر خواب دیکھنے کا احساس دلاتی ہے۔ ہلکی طاقت کی برقی لہروں کی دماغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ذریعے اس سرگرمی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔یہ تیکنیک Transcranial Alternating Current Stimulation ( tACS) کہلاتی ہے۔ ایک تحقیق کے دوران کئی افراد پر اس تیکنیک کو آزمایا گیا۔ زی تحقیق افراد میں سے 77 فی صد خواب ساطع کی کیفیت سے گزرے۔ مندرجہ بالا سائنسی دریافتوں کی بنیاد پر ہالینڈ میں قائم ایک کمپنی Neuromodulation Technologies B.V. نے ایسا ا?لہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک فرد کے دماغ میں دوران خواب یہ احساس پیدا کرے کہ وہ خواب دیکھ رہا ہے اور انھیں اپنے خوابوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے قابل کردے۔اس آلے کو Lucid Dreamer کا نام دیا گیا ہے۔ خواب ساطع پر تحقیق اگرچہ ہنوز ابتدائی مراحل میں ہے لیکن Lucid Dreamer کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے یہ آلہ متعدد تجربات اور اچھی طرح تسلی و تشفی کرنے کے بعد پیش کیا ہے۔کمپنی کے مطابق دوران تجربات یہ آلہ پانچ افراد پر ا?زمایا گیا۔ سات راتوں تک ہر فرد کے دماغ کے مخصوص حصے کو دو بار اس آلے کے ذریعے ’ چھیڑا‘ گیا۔ پانچ میں سے تین افراد کو پہلی ہی رات خواب ساطع کا تجربہ ہوا۔ چوتھا دوسری رات اور پانچواں شخص تیسری رات ’ جاگتے میں خواب دیکھنے‘ کی کیفیت سے دوچار ہوا۔ ڈچ کمپنی اس انوکھے آلے کی تجارتی پیمانے پر تیاری کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے رقم اکٹھی کرہی ہے۔ اس منصوبے کے لیے ایک لاکھ یورو کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈچ کمپنی اب تک ساٹھ ہزار یورو جمع کرچکی ہے۔ بقیہ رقم اکٹھی ہوتے ہی اس پروجیکٹ پر کام کا ا?غاز ہوجائے گا۔ Lucid Dreamer کی قیمت تین سو سے پانچ سو یورو کے درمیان ہوگی
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...