... loading ...
قارئین کرام گزشتہ ہفتے شہیدبے نظیر یوتھ ڈو یلپمنٹ پرگرام ہیلتھ ڈ پا رٹمنٹ سندھ میں مجمو عی طور پر 88کروڑروپے کی لوٹ مار اور 434عارضی ملا زمین کو مستقل کر نے پر جیالوں کی لوٹ ما ر اور لا قانو نیت کا جو میگااسکینڈل سامنے آیا ہے اس کی پہلی قسط آپ نے پڑھی کہ محکمہ صحت سندھ کی صو با ئی سیکریٹریٹ میں غیر قانو نی طور پر متعین او ایس ڈی ڈاکٹر سکندر میمن جو مذہبی لبادے میں ملبوس نا م نہاد ایما ن داری کی شہرت رکھنے والے ڈاکٹر سکندرعلی میمن نے کس طر ح سے شہید بے نظیر بھٹو یو تھ ڈو یلپمنٹ پرگرام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں مذکورہ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے نہ صرف ایک وقت میں دو تنخواہ ہیں وصول کیں، یعنی کراچی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ سے وہ اپنی اصل پو سٹنگ کے مطابق پو ری تنخواہ وصول کر تے رہے جہا ں وہ ایک منٹ بھی آج تک ڈیو ٹی نہیں کر تے ہیں ۔پھر مذکو رہ پراجیکیٹ کے حوالے سے تقریباًتیس ہزار روپے ماہانہ کا اعزاز یہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے وصول کر تے ہیں اور اسی دوران وہ اپنے بہانجے فہد ذوالفقار میمن کوبھی دو تنخواہ ہیںدلواتے رہے، یعنی سروسزاینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن سے بھی تنخواہ دلواتے رہے جہاں وہ اسسٹنٹ کی حیثیت سے تعینات تھا اور پھر ضلع دادو میں یو تھ ڈو یلپمنٹ کی گریڈ 14کی تنخواہ خود ریسیوکرتے رہے، اب یہ ایمان داری ہے یا سرکاری خزانے پر ڈاکہ اس کا تما م ریکارڈ مذکو رہ دونوں سرکاری محکمو ں میں مو جود ہے جس کا سراغ نیب جیسے ادارے یا اعلیٰ سطحی عدالتی کمیٹی ہی لگا سکتی ہے، کیونکہ سندھ میں اینٹی کرپشن کا ادارہ خود آنٹی کرپشن کی شہرت کا حامل ہے۔ پھر یہا ں یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ صوبائی محکمہ صحت کے سیکر یٹریٹ میں سپریم کورٹ آف پاکستا ن کے حکم کے برعکس تعنیات ڈاکٹر ندیم اختر شیخ نے مذکو رہ پر اجیکٹ میں اپنی اہلیہ ڈاکٹر شبنم شیخ کو بحیثیت ٹیوٹر سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں تعینات کروایا جہاں وہ اپنے فرائض اداکیے بغیر گریڈ 17کی تنخواہ گھر بیٹھے وصول کرتی رہیں، یہ صو با ئی سیکریٹر یٹ میں مذہبی لبا دے میں مو جو د ایمان داری کی نام نہادشہرت رکھنے والے ڈاکٹر ندیم اختر شیخ کے اصل کام ہیں، جب ان کی اہلیہ کے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر نے کی خبریں اخبارت میں شائع ہو ئیں تو انہو ں نے اپنے آپ کو بدنام ہو نے سے بچانے کے لیے مذکورہ پوسٹ سے باقاعدہ استفیٰ دے دیا ،جو مذکو ہ پرجیکٹ ریکا رڈ میں مو جو د ہے، لیکن جب مذکو رہ پروجیکٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مذکورہ پراجیکٹ کے عارضی 434ملازمین کو مستقل کر نے کی سمری منظو ر کی تو پھر ڈاکٹر سکندر علی میمن متحرک ہو کر خود میدان میں آگئے، پہلے انہوں نے اس وقت کے اسپیشل سیکریٹری اینڈ ایڈیشنل سیکر یٹر ی ٹیکنکل عطاسومروپر ڈور ے ڈالنے کا جال پھینکا اور انہیںپیشکش کی کہ ان کی اہلیہ کو یو تھ پروگرام میں عارضی ملازم ظاہر کر کے انہیں ہیلیتھ ڈپارمنٹ میں مستقل وویمن میڈیکل آفیسر گریڈ 17میں بھرتی کروالیا جائے گا۔ لیکن عطا سومرونے اس پیش کش کو مسترد کردیا اور ان کے عزائم کو بھانپتے ہوئے عطا سومرو جو ترقی کے قریب تھے۔ انہوں نے محکمہ صحت سے اپنے تبادلے کی کو ششوں کا آغاز کرکے مذکورہ اسکینڈل سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنا تبادلہ کر والیا۔اسی دوران عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے ملازمین کی ملازمت سے متعلق اسناد کی جانچ پڑتال اور عارضی ملازمت کی تصدیق کے لیے ایک اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی گئی ،جو اس وقت کے سیکریٹری صحت اقبا ل درانی کے دستخط سے عمل میں آئی۔ مذکورہ پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے حالات کو بھانپتے ہوئے کمیٹی کے رکن کی حیٖثیت سے اسکروٹنی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا،جبکہ مذکورہ کمیٹی کی چیئرمین شپ پہلے مرحلے میں عطا سومرو کو سو نپتے ہوئے اس کمیٹی کے ممبران میںڈاکٹر سنجے کمار ڈاکٹر اعجاز ودیگر شامل تھے۔قار ئین کرام اس کی مزید تفصیل آئندہ قسط میں ملاحظہ فرمائیں۔
پچھلے سال رقم 20 ارب مختص کی گئی تھی، اس سال 38 ارب مقرر کیے ہیں، شہباز شریف چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میںمستحقین کو فی خاندان 13 ہزار دیے جائیں گے،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ...
میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے احساس ہیبانی پی ٹی آئی کی صحت پر کارکنوں میں غم و غصہ ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا کا پیغام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر خود سیاست کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا۔سماجی را...
دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل،ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) ط...
میزائل پروگرام پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی، ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن ،مناسب جواب دیا جائیگا، علی شمخانی کا انٹرویو ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اس پر کسی قسم کے مذاکرات کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔...
ٹی 20 ورلڈ کپ ، کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکر آج ہوگا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھا...
اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی،ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے،عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، معاملات نہ سدھرے تو سڑکوں پر آئیں گیگولیاں بھی کھائیں گے،راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد ب...
عمران اندھا ہو گا تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے(جنید اکبر)ہمارے پاس آپشنز ہیں غور کیا جا رہا ہے(سہیل آفریدی)ہم توقع کرتے ہیں عمران خان کو فی الفور جیل سے رہا کیا جائیگا، سلمان اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیٔرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تش...
تختِ مظفرآباد کیلئے سیاسی بساط بچھ گئی، امیدواروں کے ناموں پر پراسرار خاموشی،اگلا صدر اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے، آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ 30 روز کے اندر صدارتی انتخاب کا عمل مکمل کیا جانا ضروری ہے،نون لیگ اپنا صدر لائے گی(راجا فاروق حی...
تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے س...
ریکارڈ روم کاتالا لگا ہونے پر افسران کا اظہاربرہمی،تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لے گئے ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں، ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوششیں کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف ...
نیتن یاہوکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،ایران کے معاملے پر گفتگو کی ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مطابق بورڈ عارضی انتظامی امور کی نگرانی کرے گا،رپورٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس اقدام میں...
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...