... loading ...
ہندوستان کا بابا گرمیت رام تو آپ کو یاد ہو گا ؟اب ایک اور آشرم اور اس کے ’’جنسی بابے ‘‘ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ،روزانہ کتنی لڑکیوں کوجنسی ہوس کا نشانہ بناتا تھا ؟جان کر لوگ سچا سودا کے سربراہ کی ’’رام کہانی‘‘ بھول جائیں گے
بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ اور’’ جنسی بابا‘‘کے نام سے شہرت پانے والے گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کے بعد ہندوستان بھر میں سے آئے روز کسی نہ کسی آشرم اور ہندؤوں کے نام نہاد مذہبی پیشواؤں کی ’’گھناؤنی وارداتوں‘‘ کا پردہ فاش ہو تا رہتا ہے ،اب دہلی میں ایک اور ’’بابے ‘‘کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ہے اور ایسے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں کہ لوگ گرمیت رام کو بھی بھول جائیں گے۔
بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق دو روز قبل پولیس نے روہنی کے علاقہ میں قائم مشہو ادھیاتمک وشوودھیالیہ نامی آشرم پر چھاپہ مار کر اس میں قید کی گئی 41نوجوان لڑکیوں کو آزاد کرایا تھا جن کے ساتھ کئی سالوں سے جنسی زیادتی اور جسمانی استحصال کیا جا رہا تھا ،اب اس آشرم کے نام نہاد ’’بابے ‘‘وریندر دیو ڈیکشٹ کے بارے میں ایسے انتہائی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جنہوں نے گرمیت رام کو بھی مات دے دی ہے۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق ہندوستان میں مندروں اور آشرموں کے دیگر ’’بابوں ‘‘ کی طرح اس ’’بابے ‘‘ نے بھی خود کو بھگوان قرار دے رکھا تھا جبکہ وہ خود کو کرشن کا’’ اوتار‘‘ بتاتا تھا اور آشرم میں قید کی گئی لڑکیوں کو اپنی رانیاں قرار دیتا تھا،اس آشرم کی قید سے نکلنے والی لڑکیوں کے مطابق ’’ بابا ‘‘ ہندو مذہب کا ’’چوغہ ‘‘ پہن کر ہر روز تقریبا 10لڑکیوں کا ریپ کرتا تھا اور دھرم شالہ میں وہ بڑی شان و شوکت سے رہتا تھا ،اس ’’بابے ‘‘ نے آشرم میں ہر کام کے لے الگ الگ لڑکی رکھی ہوئی تھی جبکہ آشرم میں کئی فلور بنائے گئے تھے جہاں ہر فلور پر لڑکیوں کو ان کی عمر کے حساب سے رکھا جاتا تھا ،28سال سے کم عمر کی نوجوان لڑکیوں کے لیے ’’جنسی بابا ‘‘ نے تھرڈ فلور تک کمرے مختص کیے ہوئے تھے جبکہ 28سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں اور خواتین کو اس آشرم کی چوتھی منزل اور اس سے اوپر کے فلورز پر ٹھہرایا گیا تھا۔
اس ’’ جنسی درندے ‘‘نے آشرم میں رہنے والی لڑکیوں کو یرغمال اور زیادہ دیر تک اس آشرم میں قید رکھنے کے لیے نشہ آور ادویات اور شراب سمیت دیگر نشوں یعنی کہ چرس ،گانجا ،افیون سمیت کئی اقسام کی مہلک نشوں کی بڑی مقدار لڑکیوں کو دی جاتی کہ تاکہ وہ دنیا و مافیہا سے بے خبر یہیں ’’ بابے ‘‘ کی جنسی ہوس کا نشانہ بنتی رہیں۔اس آشرم کے تھوڑے ہی فاصلے پر وریندر دیو ڈیکشٹ کا ایک دوسرا ’’ وی وی آئی پی ‘‘ آشرم بھی واقع ہے جبکہ ان دونوں آشرموں کو ملانے کے لیے ایک خفیہ زیر زمین راستہ بھی بنایا گیا تھا جہاں سے ’’لڑکیاں سپلائی ‘‘ کی جاتی تھیں۔پولیس نے جب آشرم پر چھاپہ مار کے 41 لڑکیوں کو قید سے نکالا اس وقت’’ جنسی بابا ‘‘ پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم آشرم میں سے سے 2افراد کو حراست میں لیا تھا۔اب دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اس ’’جنسی درندے ‘‘وریندر دیو ڈیکشٹ کو گرفتار کر کے 4جنوری کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ اس نئے’’ جنسی بابے ‘‘ کے ’’کالے کرتوت‘‘ سامنے آنے کے بعد ہائی کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی نے اس آشرم کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ’’جنسی بابے ‘‘ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جبکہ ہائی کورٹ نے نئی دہلی میں واقع ’’ ادھیاتمک آشرموں‘‘ میں رہنے والی خواتین کی حالت زار جاننے کے لیے وکلاء کی دو رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جبکہ پولیس کو ہدایت کی ہے ’’جنسی بابے ‘‘ کے آٹھ آشرموں کے بارے میں مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔
دوسری طرف اس آشرم کے بارے منظر عام پر آنے والے ہوش ربا انکشافات کے بعد دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے ’’جنسی بابے ‘‘ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ادھیاتمک وشوودیالیوں(آشرموں ) میں سیکس ریکٹ چل رہا ہے’’جنسی بابا‘‘ کو جلد سے جلد گرفتار کیا جانا چاہئے،ہم چاہتے ہیں کہ اس جنسی درنے کی سچائی سب کے سامنے جتنا جلد ہو آجائے۔واضح رہے کہ اس آشرم میں رہ چکی راجستھان کی ایک خاتون نے’’جنسی بابا‘‘ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ آشرم میں لڑکیوں کو پنجرے میں بند کرکے رکھا جاتا تھا، یہاں غیر ملکی لڑکیاں بھی لائی جاتی تھیں، رات میں سرنگ کے ذریعہ لڑکیوں کی سپلائی بھی ہوتی تھی۔دہلی ہائی کورٹ نے خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کا آشرم میں چھاپہ مار کارروائی کا حکم دیا تھا۔پولیس چھاپے کے دوران آشرم سے متعددممنوعہ اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں جن کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائے گی۔
٭ ٭ ٭ دہلی کمیشن آف وومن کی سربراہ سواتی مالیوال نے بابا وریندر دیو ڈکشت کے آشرم پر لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے انکشاف اور پولیس تحقیق کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ’’جنسی بابے‘‘ کے 8 ا?شرموں کو بند کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا جائے ،ہائی کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود وریندر دیو ڈکشت کے 8 آشرم بارے حقائق سامنے نہیں لائے جا رہے اور آشرم کی انتظامیہ تفصیلات چھپا رہی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے بارے میں جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ سچ ہیں ،میں نے ا?شرم کے اندر جا کر خود دیکھا ہے ،اس کا اندرونی منظر انتہائی خوفناک اور ڈراونا ہے ،اگر میں بھی وہاں اکیلی جائوں تو ’’ صاف‘‘ بچ کر اور اپنی مرضی سے واپس نہیں آسکتی،آشرم میں 150 لڑکیاں مزید موجود ہیں جنہیں ہم محفوظ مقام پر منتقل کریں گے۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’ اے بی پی نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواتین کمیشن دہلی کی سربراہ سواتی مالیوال کا کہنا تھا کہ وریندر دیو ڈکشت کے آشرم میں سے انہوں نے جن نا بالغ بچیوں کو برآمد کیا ہے ،ان کی عمریں دیکھ کر وہ ڈر گئی ہیں ،یہ آشرم اتنا ڈرائونا اور خوفناک ہے کہ اگر میں بھی اکیلی جائوں تو بچ کر واپس نہیں آسکتی ،آشرم کا اندرونی ماحول ایسا پر اسرار بنایا ہوا ہے کہ کوئی بھی لڑکی وہاں جا کر اپنی مرضی کر ہی نہیں سکتی بلکہ اگر کوئی لڑکی آشرم میں خود کشی کا سوچے تو اندرونی ماحول ایسا پر اسرار ہے کہ بیچاری لڑکی خود کشی بھی نہیں کر سکتی۔سواتی مالیوال کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے وریندر دیو ڈکشت کے 8 آشرم کے بارے میں دو روز قبل تفصیلات مانگی تھیں جو آج بھی جمع نہیں کرائی گئیں جس کا صاف مطلب ہے کہ باہر سے جو نظر آہے اندر سب ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گی اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گی ،حکومت فوری طور پر ان تمام آشرم کو سیل کرے ،باقی آشرم میں بھی 150 کے قریب لڑکیاں موجود ہیں جنہیں ہم وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم چھوٹا رکھیں، علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پربانی پی ٹی آئی کا تشویش کا اظہار احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا؟ وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، توہین عدالت فوری طور پر فا...
بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا نکلا،بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں، عطا تارڑ صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی اخبار کے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے،آئی ایس پی آر اور ...
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی شبلی فراز کی نااہلی کی اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا عمرایو ب انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اس لئے اپیل واپس لے رہے ہیں، بیرسٹرگوہر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔سپریم کورٹ ...
جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحد...
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...