... loading ...
سلیم ناز
سندھ اورپنجاب کے سنگم پرواقع رحیم یارخان سے متصل شہرصادق آبادروایات کاحامل شہرہے ۔بہاولپورکے نواب سرصادق محمد خان عباسی کے نام پرقائم اس شہرکے چھوٹے قصبے کسی دورمیں تجارتی اورسیاسی لحاظ سے اہم شہروں میں شمارہوتے تھے۔ انہی قصبوں میں ایک تاریخی شہراحمد پولمہ آبادہے جسے حویلیوں ‘قلعوں اورکھنڈروکاشہربھی کہا جاتا ہے ‘روایات سے پتہ چلتاہے کہ سکندراعظم ‘ہلاکوخان اورمحمد بن قاسم اس علاقے سے گزرے تھے۔
عباسیہ خاندان کے ایک سرداراحمد خان نے 1775میں بھتہ واہن کانام اپنے نام پر’’احمد پوررکھا‘شہرکے گردایک دیوار تعمیر کرائی جس کی اونچائی تیس فٹ کے لگ بھگ تھی ِ،جوزمانہ کاساتھ نہ دے سکی اورزمین بوس ہوگئی ۔احمد پورلمہ کو 1939.40تک تحصیل کادرجہ حاصل رہا۔ احمد پورکی ایک بستی رحیم آبادکوڈیرہ غازی خان کے لغاریوں نے آبادکیاتھا اس بستی سے آگے بل کھاتی سڑک سے گزرکربستی بھونگ بازارہے جہاں تاریخی مسجدبھونگ واقع ہے ۔ یہ مسجدفن تعمیر کا خوبصورت شاہکارہے۔اس مسجدکوسرداررئیس غازی محمد مرحوم نے تعمیرکرایا۔ سرداررئیس ایک بہت بڑی ریاست کے مالک تھے۔ 1932میں تعمیرکردہ اس مسجدکے تمام اخراجات انھوں نے خوداداکیے ۔ سردار صاحب مسجدکوایک شاہکاربناناچاہتے تھے اس لیے انھوں برصغیرکے ماہرین تعمیرات سے اس مسجدکے اچھوتے ڈیزائن کے لیے مددحاصل کی۔
مسجدبھونگ کامرکزی دروازہ فن وثقافت کاایک دلکش نمونہ جوعمومابندہی رہتاہے اورکسی اہم شخصیت کی آمد پرہی کھلتاہے ۔ مرکزی دروازے کے اوپرحضورپاک کانام انتہائی خوبصورت اندازمیں تحریر ہے ۔ مسجد میں داخل ہوتے ہی امام مشہدشریف ایران کے گیٹ سے مشابہہ دروازے پرنظرپڑتی ہے ۔ مسجد کا اندرونی وبیرونی منظربھی بے مثال ہے ۔ مرکزی ہال اوربرآمد ے کی چھت پرشیشے اورسونے کاکام کیاگیاہے جس کی چمک دھمک آج بھی اسی طرح برقرارہے جیسی ابتدامیں رہی ہوگی ۔اس تاریخی مسجدکی تعمیر کا آغاز 1951 میں ہوااورتقریبا24سال بعد 1975میں مکمل ہوئی ۔مسجدکے ایک طرف احاطے میں وضوکے لیے تالاب بناہواہے ۔ ساتھ ہی ایک مدرسہ ہے جہاں سینکڑوں بچے دین کی تعلیم سے بہرہ ورہوتے ہیں ۔ اندرونی وبیرونی دیواروں پرلکھی قرآنی آیات فن خطاطی کااعلی نمونہ ہیں۔ مسجدکامنبرسونے تخت معلوم ہوتاہے ۔ لوگ دوردرازسے اس مسجدکی خوبصورتی دیکھنے اورنمازپڑھنے آتے ہیں۔
اسلامی فن تعمیرکی اس خوبصورت مسجدکو20ویں صدی کاشاہ کارقراردیاجاسکتا ہے ۔ بین الاقوامی ماہرین تعمیرنے اسے دنیاکی چھٹی خوبصورت ترین عمارت قرار دیاہے۔یہ مسجداپنی خوبصورتی اورمثالی طرز تعمیر کے باعث آغاخان ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔ مسجدکی تعمیرپرآنے والے اخراجات کے حوالے سے علامہ اجمل مرزانے اپنے مضمون میں لکھاہے کہ مسجدکی تکمیل سے پہلے میری اس معماراعلی استاد ملتانی سے ملاقات ہوئی تومیں اس کی تعمیرپرآنے والے اخراجات کے بارے میں دریافت کیااس پرمعماراعلی نے بتایاکہ یہ دنیاکی واحدعمارت ہے جس کی تعمیرپرآنے والے اخراجات کاکسی کوعلم نہیں ۔ انھوں نے مزید بتایاکہ جس د ن میں مسجدکی تعمیرکاچارج سنبھالا تو سرداررئیس نے نوٹوں سے بھرا ہوا ایک تھیلا مجھے تھمادیا ۔ میں نے جاکرتعمیراتی سامان خریدا اورہرچیزکابل بھی بنواتاگیا۔ کئی ٹرکوں پرسامان لادھ کرلایاگیا۔ جب میں بل رئیس کوپیش کیے توانھوں نے پرزے پرزے کردیے اورمجھ سے کہااستادمیں اپنا نہیں اللہ کا گھر تعمیر کرا رہا ہوں مجھے شرم آتی ہے کہ میں اللہ کے گھر کا حساب کتاب دیکھوں اورقیامت کے دن مجھے جواب دیناپڑے ۔ خدامجھ سے سوال کرے کہ میں نے لاکھوں کروڑوں کی جاگیرتجھے بغیر کسی حساب کتاب اوراہلیت کے عطاکی اور میرا صرف ایک گھرتعمیرکرایااوراس کابھی حساب کتاب ساتھ لائے ہو۔رئیس صاحب نے مجھ سے کہاکہ مستر ی صاحب میں آپ کوہدایت کرتاہوں کہ مسجدپرخرچ کاحساب کتاب بالکل نہ رکھیں اورآئندہ کوئی بل بھی نہ بنوائیں۔ آپ صرف مجھ سے رقم لے کرخرچ کرتے جائیں۔ میں اورمیرامال سب اللہ کاہے ۔برسابرس گزرنے کے باوجودآج بھی مسجدبھونگ کی خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ مسجد کی انتظامیہ اس کی بہت زیادہ دیکھ بھال کرتی ہے ۔ مسجدکے کسی بھی حصے میں ٹوٹ پھوٹ ہونے کی صورت میں اسے فور ی مرمت کرالیاجاتاہے ۔ عام دنوں کی نسبت تہواروں کے موقع پرمسجد میں بہت رش ہوتاہے ۔ یہاں آنے والے سیاح اس عالیشان مسجد کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...