... loading ...
صابر ظفر
صورتِ مرگ فقط راہ کی ٹھوکر نکلی
زندگی تُو مرے اندازے سے کم تر نکلی
دھوپ نے دکھ دیا لیکن مجھے تنہا نہ کِیا
ایک پرچھائیں مرے جسم سے باہر نکلی
تیرے چہرے سے کُھلا مجھ سے بچھڑنے کا ملال
شکل اک اور تری شکل کے اندر نکلی
صرف چکّر ہی نہیں پائوں میں زنجیر بھی ہے
میری حالت ، مری قسمت سے بھی ابتر نکلی
آتشِ کبر نکلتی ہی نہ تھی دل سے ظفرؔ
چوبِ منبر کو جلایا تو یہ کافر نکلی
اقبال خاورؔ
وحشت ہے اک عجیب سی وحشت ہے اِن دنوں
دیکھے تو کوئی دل کی جو حالت ہے اِن دنوں
ہر روز چاہیے مجھے وہ چشمِ بے لحاظ
دل کو اِسی ملال کی عادت ہے اِن دنوں
اب کھڑکیوں کی اوٹ میں کچھ ہے تو خوف ہے
کرنا یہاں پہ شام قیامت ہے اِن دنوں
اب وصل کا ہے خواب نہ ہے رنگ ہجر کا
آنکھوں کی کوئی اور ہی صورت ہے اِن دنوں
آ جا ہوائے شام نے بدلی ہے پھر نگاہ
پھر لمسِ یار تیری ضرورت ہے اِن دنوں
خاورؔ جو صبح و شام غزل کہہ رہے ہو تم
لگتا ہے کچھ خراب طبیعت ہے اِن دنوں
خالد ؔ معین
اک خلش بے سبب اُٹھا لائے
ہم بھی کیسی طلب اُٹھا لائے
بارِ گریہ اُٹھائے پھرتے تھے
اب کے موجِ طرب اُٹھا لائے
کج کلاہی پہ حرف آیا تو
ہم بھی نام و نسب اُٹھا لائے
جی تو جی ہے سو اپنی خلوت میں
کیا خبر کس کو کب اُٹھا لائے
جاگنے والے برسرِ مژگاں
گریۂ نیم شب اُٹھا لائے
آخری بار اُس گلی میں گئے
اور الزام سب اُٹھا لائے
اجملؔ سراج
اور تو خیر کیا رہ گیا
ہاں مگر اک خلا رہ گیا
غم سبھی دل سے رخصت ہوئے
درد بے انتہا رہ گیا
رنگ جانے کہاں اُڑ گئے
صرف اک داغ سا رہ گیا
آرزوئوں کا مرکز تھا دل
حسرتوں میں گھرا رہ گیا
جام کیا کیا نہ خالی ہوئے
درد سے دل بھرا رہ گیا
کس کو چھوڑا خزاں نے مگر
زخم دل کا ہرا رہ گیا
کام اجملؔ بہت تھے ہمیں
ہاتھ دل پر دھرا رہ گیا
مجید فکری
آنکھوں سے پیتا رہتا ہوں
عالم پر چھایا رہتا ہوں
یہ چہرہ میرا جگنو ہے
میں جلتا بجھتا رہتا ہوں
جب کوئی سازش ہوتی ہے
میں چہرے پڑھتا رہتا ہوں
یہ کیسا عالم طاری ہے
ہر شے کو تکتا رہتا ہوں
مجھ کو یہ بھی یاد نہیں ہے
میں کب سے تنہا رہتا ہوں
جو مجھ سے ملتے ہیں فِکریؔ
میں ان سے ملتا رہتا ہوں
٭ ٭ ٭
قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے، سردار ایاز صادق اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں،آئین کے دائرے میں گفتگو کی اجازت ہوگی ،ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان ...
ہم عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے،ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے ،کارکنان کا وزیر اعلی کا شاندار استقبال ہماری بدقسمتی ہے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ منیڈیٹ چوری کیا، تین سال سے ہم ہر جگہ تحریک چلا رہے ہی...
کراچی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، مراد علی شاہ ملزم کیخلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لیجایا جائے،ملزم کی گرفتاری پرپولیس کو شاباش وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی ہے۔اس...
متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون کی بڑی کارروائی ملزم عمران اور وقاص خان نے 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا کراچی میں ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار ...
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...
ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ، میچز 4 بجے شروع ہوں گے،جلد باضابطہ اعلان متوقع موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل ،میچز 29 ، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے ک...
پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ،عمران خان کی امانت ہیںہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، بلال محسود کو...
متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متن...
جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم...