... loading ...
آج سے تقریباً ایک صدی پہلے کی بات ہے حضرت مولانا محمد الیاس رحمۃ اللہ علیہ نے انتہائی کٹھن حالات میں عام مسلمانوں کو دین کے اعمال پر واپس لانے اور معاشرہ میں دینی ماحول کو از سر نو زندہ کرنے کادعوت الیٰ اللہ کا ایک کام شروع کیا تھااور اِس کام کی بنیاد دہلی کے جنوب میں آباد میؤ قوم میں رکھی تھی ، جن کے اندر اس خیال کے علاوہ کہ ’’ہم مسلمان ہیں ‘‘ کوئی چیز بھی اسلامی نہیں تھی ۔وہ ناہر سنگھ اور بھوپ سنگھ جیسے نام رکھتے تھے ، اُن کے سروں پر چوٹیاں ہوتی تھیں ، اُن کے یہاں مورتیا ں پوجی جاتیں ، وہ ہندوؤں کے تہواراور تقریبات مناتے ، دیوی دیوتاؤں کے نام پر قربانی چڑھاتے ، شب برأت میں ان کے یہاں سید سالار مسعود غازی کا جھنڈا اُٹھتا تھا ، مگر وہ بھی ایک بت تھا جو پوجا جاتا تھا ، اُنہیں کلمہ تک یاد نہ تھا ، حتیٰ کہ نماز کی صورت سے وہ اس قدر نا آشنا تھے کہ کبھی کوئی مسلمان اتفاق سے اُن کے علاقے میں پہنچ گیا اور اُس نے نماز پڑھی تو گاؤں کے مرد ،عورتیں اور بچے ٗ سب اس کے گرد دیکھنے کے لیے جمع ہوجاتے کہ یہ شخص آخر کیا کر رہا ہے کہ بار بار اُٹھتا ، بیٹھتا اور جھکتا ہے ؟ اُن کی تہذیب کا یہ عالم تھا کہ عورت ، مرد سب نیم برہنہ گھومتے تھے ۔ چوری ، ڈکیتی اور رہزنی ان کا پیشہ تھا ۔ آپس کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ان کے درمیان لمبی لمبی خون ریز لڑائیاں ہوتی تھیں ۔
یہ تھی وہ قوم جسے حضرت مولانا محمد الیاس نور اللہ مرقدہ نے دینی دعوت کا اوّلین ہدف بنایا تھا جو ان کے خلوص اور محنت کے باعث پھیلتے پھیلتے اب دُنیا کے بہت سے حصوں تک وسعت اختیار کرچکا ہے اور ایشیاء ، یورپ ، افریقہ ، امریکا اور آسٹریلیا میں کوئی ایسا قابل ذکر علاقہ دکھائی نہیں دیتا جہاں مولانا محمد الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی محنت سے عدم سے وجود میں آنے والی تبلیغی جماعت کی نقل و حرکت کی محنت کسی نہ کسی انداز میں جاری نہ ہو یا اس کے اثرات موجود نہ ہوں اور آج بحمد اللہ تعالیٰ دینی خدمت کے شعبوں میں دعوت و تبلیغ کا یہ شعبہ سب سے زیادہ وسیع نیٹ ورک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔
دعوت و تبلیغ مسلمانوں کے دینی فرائض میں سے ہے اور قرآن و سنت میں اس کے مختلف پہلوؤں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے ، اسلام شخصی ، علاقائی یا نسلی دین نہیں ہے بلکہ عالمگیر دین ہے ، جس کی دعوت اور خطاب کا جائزہ پوری نسلِ انسانی کا احاطہ کیے ہوئے ہے ، ہر مسلمان کی یہ ذمے داری قرار دی گئی ہے کہ وہ نجات و فلاح کے حوالے سے صرف اپنی ذات کی فکر تک محدود نہ رہے بلکہ اپنے اِرد گرد کے ماحول اور درجہ بہ درجہ پوری نسلِ انسانی کی فکر کرے ۔‘‘
خاندان کے بعد سوسائٹی اور اِرد گرد کا ماحول ایک مسلمان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوجاتا ہے اور قرآن و سنت میں تمام مسلمانوں کو اِس امر کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو معروف کی تلقین کریں اور منکر سے باز رکھنے کی کوشش کریں ، جناب نبی اکرم انے ایک حدیث میں فرمایا کہ: ’’جب معاشرے کی یہ کیفیت ہوجائے کہ اس میں گناہوں کا ارتکاب تو ہورہا ہو مگر رُوک ٹوک کا کوئی سسٹم باقی نہ رہے تو وہ سوسائٹی مجموعی طور پر عذاب خداوندی کی مستحق ہوجاتی ہے‘‘ ۔
تبلیغی جماعت کی یہ محنت اسی ماحول کو زندہ کرنے کے لیے ہے اور حضرت مولانا محمد الیاس کاندھلوی رحمہ اللہ نے اسی جذبۂ صادقہ کے ساتھ اِس عمل خیر کا آغاز کیا تھا جس کا دائرہ پوری دُنیا میں پھیلتا جارہا ہے اور رائے ونڈ کا یہ عالمی تبلیغی اجتماع اسی جذبۂ صادقہ ومحنت شاقہ اور اس کی وسعت کی نمائندگی کرتا ہے ۔
دین کی محنت و خدمت ،رواج و ترویج اور اس کی اشاعت و فروغ کے مختلف شعبے ہیں جس کے وسیع ترین دائرے میں رہتے ہوئے مختلف قسم کے لوگ مختلف قسم کی محنتیں کر رہے ہیں ۔مساجد و مدارس کا نظام ہے ، دینی جماعتیں ہیں ، روحانی مراکز اور خانقاہیں ٗہیں ، رفاہِ عامہ کے لیے دینی جذبہ سے کام کرنے والی سماجی تنظیمیں ہیں ، اپنے اپنے شعبہ میں رہتے ہوئے میں ان تمام کی خدمات اور جد و جہد کی ضرورت و اہمیت مسلم ہے ، اِن میں کسی کی افادیت و ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہ سب لوگ کام کے مختلف دائروں میں تقسیم ہونے کے باوجود ایک ہی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں ، انہی میں سے دین اسلام کی خدمت کے حوالے سے ایک اہم ترین شعبہ دعوت و تبلیغ کا بھی ہے جو اپنے خلوص و محنت اور ایثار کے باعث دُنیا بھر میں مسلسل پھلتا پھولتا جارہا ہے ۔
بقول مولانا ابن الحسن صاحب کے کہ : ’’ اس وقت برصغیر میں سب سے بڑا اجتماع ’’تبلیغی جماعت‘‘ کا ہوتا ہے جو حج کے بعد مسلم دُنیا کا عظیم تر مجمع ہوتا ہے ، لیکن اس کے لیے آج کے دور کی پبلسٹی کے معروف ذرائع میں سے ایک بھی اختیار نہیں کیا جاتا ، اخبارات میںاشتہارات آتے ہیں نہ ٹی وی چینلوں پر سلائیڈ چلتی ہے ، حدودِ شریعت کی پوری پوری رعایت کے ساتھ ، محلے محلے ، قریہ قریہ ایک آواز گونجتی ہے اور حقیقی معنوں میں مسلمانوں کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوتا ہے ، ایک روح پرور، ایمان افروز منظر کے ساتھ دین کی بات کی جاتی ہے ، دل کی دھڑکنوں اور جگر کے سوز و تڑپ کے ساتھ بالکل سادہ اُسلوب میں اسلام کی طرف لوگوں کو بلایا جاتا ہے ، نہ اسٹیج سیکٹری ہوتا ہے اور نہ ہی بیان کرنے والے کو مختلف قسم کے القابات کے ساتھ اعلان کرکے بلایا جاتا ہے ،بلکہ جماعت ہی سے وابستہ بعض مقبول ترین مقررین کو بسا اوقات بیان کے لیے اس مصلحت کے تحت وقت نہیں دیا جاتا کہ کہیں آنے والے تحریک کے اصل مقصد اور ہدف کی بجائے ٗ خطابت کی شنوائی ہی کو مقصود نہ سمجھ لیں ، جس سے ایک وقتی اور جذباتی تأثر تو ضرور پیدا ہوتا ہے لیکن اسلام اور اس کے اعمال ، اس کے تقاضے ، اس کے آداب ، غیر مستحکم وقتی جذبوں سے کبھی زندہ نہیں ہوسکتے ،بلکہ وہ تو مکمل شعور و آگہی کے ساتھ ایک مستحکم عقیدے ، ایک مسلسل جد و جہد اور زندگی بھر کے نباہ کا کام ہے ، انہی ٹھوس بنیادوں کی وجہ سے جماعت کے خاموش انقلاب نے لاکھوں زندگیوں کو بدلنے اور اُمت کے بھٹکے ہوئے قافلوں کو راہِ راست پر لانے کا وہ عظیم کارنامہ انجام دیا جس کی نظیر گزشتہ صدیوں میں نہیں ملتی ، مقصد یہ ہے کہ اجتماعی تحریکی اور سیاسی زندگی میں نام و نمود کا فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ حملہ آور ہوتا ہے اور انسان بہت آسانی کے ساتھ اس کا شکار ہوجاتا ہے ، اس لیے قدم قدم پر بڑی احتیاط ، نگرانی اور اپنے نفس کے محاسبہ کی ضرورت ہے۔‘‘
مفتی محمد وقاص رفیع
غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...
محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی پر سیاسی کمیٹی اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ ،سیاسی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،ارکان کا مؤقف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں لینے کا فیصلہ کرل...
اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...
چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...