... loading ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت کے پہلے ایشیائی دورے کا آغاز کردیاہے۔ جہاں وہ جاپان سے ہوتے ہوئے جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن جائیں گے۔تجارتی پالیسیوں سے لے کر صدر ٹرمپ کے طرز عمل اور رویے کو مد نظر رکھتے خیال ہے کہ یہ دورہ مختلف نوعیت کی مشکلات پیش کرے گا جس کے بارے میں چند چیدہ چیدہ معلومات اور اہم معاملات جو اس دورے میں زیر بحث آئیں گے وہ درج ذیل پیش ہیں۔صدر ٹرمپ اپنے دورے کا آغاز امریکا کے ایشیا میں اہم ترین اتحادی جاپان اور جنوبی کوریا سے کریں گے لیکن توقع ہے کہ ان دونوں ممالک میں ان کی گفتگو کا محور شمالی کوریا ہوگا۔
شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں جاپان کے اوپر سے طویل فاصلے پر وار کرنے والے دو میزائل کے تجربے کیے ہیں اور اس کے علاوہ انھوں نے اپنا چھٹا اور سب سے بڑا جوہری تجربہ بھی کیا ہے۔ سخت معاشی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کہ رہنما کم جونگ ان نے ہتھیاروں کی تیاری روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔چند ماہرین نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کے دورے کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کوئی انتہائی قدم نہ اٹھائیں۔لیکن اگر صدر ٹرمپ مختلف رہنماؤں سے ملاقات میں صرف شمالی کوریا کے مسئلے پر بات کریں گے تو یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ وہ کسی اتفاق رائے پر پہنچیں۔
اس حوالے سے صدر ٹرمپ کے دورے کے چند ضروری سوال یہ ہیں؟۔
صدر ٹرمپ کے دورہ جاپان اور جنوبی کوریا میں توقع ہے کہ ان کی گفتگو کا محور شمالی کوریا اور اس کے رہنما کم جونگ ان ہوں گے۔ شمالی کوریا سے ہونے والے خطرے کے باعث جاپانی شہری جوہری حملے سے بچاؤ کے لیے ہنگامی کارروائیوں کی مشق کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جاپانی حکومت یہ جاننا چاہے گی کہ صدر ٹرمپ ان کو حوصلہ دینے کے لیے کیا کریں گے۔ شمالی کوریا کا قریبی ترین پڑوسی ملک جنوبی کوریا بھی صدر ٹرمپ سے یہی جاننا چاہے گا۔ دوسری جانب یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا صدر ٹرمپ اس دورے میں شمالی کوریا کے اتنے نزدیک ہوتے ہوئے بھی ان کے بارے میں کوئی اشتعال انگیز ٹویٹ کریں گے یا نہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو ٹوئٹر کے ذریعے دھمکی دی تھی اور بہتر رہے گا کہ اگر وہ افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے بات چیت کے دروازے بند نہ کریں۔
یہاں یہ بھی سوال کیاجارہاہے کہ صدر ٹرمپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو جانے والے پین پائن ایپل گانے کے بارے میں کیا ہیں گے؟ ان کی ٹوکیو میں اس گانے کے خالق پیکو ٹارو سے ملاقت متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ کے بد سلیقہ مصافحہ کا کیا ہوگا؟ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے تعلقات کافی اچھے لیکن جاپانی وزیر اعظم نے جب امریکا کا دورہ کیا تھا تو ان کا صدر ٹرمپ کے ساتھ 19 سیکنڈ طویل مصافحہ کافی مشہور ہوا تھا۔
پروگرام کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس دورہ ایشیا میں ان کااگلا ا سٹاپ: بیجنگ ہوگا۔چین شمالی کوریا کا مرکزی اتحادی اور اصل معاشی مدد فراہم کرنے والا ساتھی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ چین سے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔لیکن 19ویں کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے اجلاس میں متفقہ طور پر چین کے کرتا دھرتا منتخب ہونے والے چینی رہنما شی جن پنگ شاید صدر ٹرمپ کی درخواست ماننے پر مجبور نہ ہوں۔ دورے کے اس مرحلے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا صدر ٹرمپ چین پر امریکی عسکری غلبے کا اہمیت واضح کریں گے یا نہیں؟ کیا صدر ٹرمپ چین سے تجارت کے معاملے پر سخت موقف اپنائیں گے یا نہیں؟ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ماضی میں چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور ان پر امریکی ملازمتیں چوری کرنے کا الزام لگایا ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ اس بارے میں کیا کریں گے؟۔ چینی سوشل میڈیا اپنے وائرل ہو جانے والے میمز (خاکوں) کے لیے مشہور ہے اور دیکھنا ہوگا کہ وہ صدر ٹرمپ کی ملاقات پر کیا کارنامہ انجام دیتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے ایشیا کے دورے کے حوالے سے جو شیڈول سامنے آیاہے اس کے مطابق ہو5نومبر کوجاپان کے دورے کاآغازِ کریں گے (جوتادم تحریرہوچاہے ) ،7 نومبر کو وہ جنوبی کوریا پہنچیں گے،اور8نومبر کو چین پہنچیں گے۔چین سے ڈونلڈ ٹرمپ 10 نومبر کوویتنام اور12 نومبر کوفلپائن جائیں گے،تجزیہ نگاروں کاکہنا ہے کہ جب تک صدر ٹرمپ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ویتنام اور فلپائن جائیں گے اس وقت تک یہ واضح ہو چکا ہوگا کہ امریکی کی ایشیا میں کیا پوزیشن ہے۔ اس دورے کے دوران مختلف رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات میںتجارت پر امریکی موقف اس بات کی درست عکاسی کر سکے گا۔ امریکی صدر نے اپنے انتخابی مہم سے ‘سب سے پہلے امریکا’ کا نعرہ بلند کیا تھا لیکن ان کے غیر ملکی تجارتی ساتھی ممالک اس سے متفق نہیں ہوں گے۔ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کے بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑنے کے فیصلے پر امریکی اتحادی بھی مایوس ہوئے تھے۔اس کے علاوہ جب صدر ٹرمپ فلپائن کے صدر دوتیرتے سے ملیں گے تو کیا ہوگا؟ یہ دونوں بے لاگ گفتگو کرنے کے لیے مشہور ہیں تو توقع ہے کہ ان کی ملاقات بھی کافی دلچسپ رہے گی۔لیکن تجارتی پالیسیوں کے علاوہ صدر ٹرمپ کے دورے میں مزید اہم سوال یہ بھی ہے کہ دونوں ویتنام اور فلپائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہی ہیں تو کیا وہ انسانی حقوق کے بارے میں بات کریں گے؟ اور اگر وہ ایسا کرنے سے گریز کریں گے تو امریکا اور دنیا کے دوسرے علاقوں میںحقوق انسانی کے تحفظ کرنے والی تنظیموں اور کارکنوں کو کیا جواب دینگے ۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورے کے آغاز میں ہوائی میں مختصر قیام کیا جہاں انھیں امریکی پیسیفک کمانڈ کی طرف سے حساس بریفنگ دی گئی۔صدر ٹرمپ پیسیفک کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں میرین کور کی تنصیب میں بھی گئے اور وہاں بحرالکاہل میں امریکا کی سب سے بڑی متحدہ لڑاکا کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ان کی کمانڈ میں موجود لوگوں کو سراہتے ہیں۔صدر کو پرل ہاربر پر یو ایس ایس ایریزونا کے مارے جانے والے اہلکاروں کی یادگار پر پھول چڑھانے سے قبل حساس بریفنگ بھی دی گئی اور اسے خفیہ رکھا گیا۔پرل ہاربر پر سات دسمبر 1941 کو دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانیوں کے حملے میں یہاں امریکی بحری جہاز ڈوب گیا تھا اور درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔اپنے صدارتی طیارے ‘ایئرفورس ون’ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس بہت اہم دورے کے اختتام پر ہوائی میں ایک اور دن گزارنا چاہتے تھے لیکن فلپائن میں ہونے والی مشرقی ایشیائی کانفرنس میں زیادہ وقت گزارنے کے لیے انھوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...