... loading ...
امریکا کی تاریخ کے ایک نہایت کمزور اور غیر یقینی وزیر خارجہ پاکستان سمیت خطہ کے دورہ پر ہیں جن کا نہ صرف اپنا ہوم ورک مکمل ہے، بلکہ یہ بھی یقینی نہیں ہے کہ آیا اپنے وطن واپسی کے بعد وہ اپنے منصب پر قائم بھی رہتے ہیں یا نہیں، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات اتنے خراب ہیں کہ وہ اعلانیہ انہیں بیوقوف کہہ چکے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ جہاز سے واپس اترتے ہی وہ وہائٹ ہائوس جاتے ہیں یا دوبارہ کسی بڑی کاروباری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالتے ہیں۔ امریکا اس بات میں بھی مکمل طورپر ناکام ہوگیا ہے کہ بھارت کا خوف دلاکر پاکستان کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کیا جائے، اب امریکی وزیر خارجہ ایکس ٹیلرسن سعودی عرب اور قطر سے ہوتے ہوئے افغانستان پہنچے اور امریکی ایئربیس بگرام میں ڈھائی گھنٹے گزارنے کے بعد پاکستان آئے ہیں۔ شاید تاریخ میں پہلی بار امریکی وزیر خارجہ کو کولڈ شولڈر استقبال ہوا کہ چیف آف پروٹوکول تک ان کے استقبال کو نہ گئے، صرف امریکا ڈیکس کے سربراہ جو ایک سفیر کے مرتبہ کے برابر افسر ہیں ان کے استقبال کو پہنچے، اس طرح وزیراعظم ہائوس میں صرف ایک مقام پر وفود کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں وزیراعظم ان کی ٹیم اور عسکری قیادت موجود تھی، اس طرح امریکیوں کو ٹھوس انداز میں پیغام دیا گیا ہے کہ حضور والا اب ہمیں آپ کی اتنی ضرورت نہیں جتنی آپ کو ہماری ضرورت ہے، اب گاجر اور چھڑی کی پالیسی نہیں اور نہ ہی ڈکٹیشن کا طریقہ کار چلے گا۔ وزیراعظم کے ساتھ دائیں جانب جنرل باجوہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کھڑے ہوکر واضح پیغام دے رہے تھے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت اس معاملہ میں ایک ہے، لہذا الگ الگ ملاقاتوں کی ضرورت نہیں ہے، عملاً پاکستان نے امریکا کو اس کا چہرہ اور اوقات یاد دلادی ہے اور انہیں کہا ہے کہ اب آپ کی ایک فون کال پر لیٹ جانے اور دوسری فون کال پر پالیسی تبدیل کرنے کا دور نہیں، اب جو بھی کام ہوگا، ملک کے وسیع تر مفاد میں ہوگا۔ ڈومور کی بات مجھے کیوں نکالا کی طرح عالمی سطح پر بھی بدنام ہوچکی ہے اور پاکستان نے امریکیوں کو باور کرادیا ہے کہ اگر افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا تعاون درکار ہے تو سب سے پہلے افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دراندازی اور دہشت گردی بند ہونی چاہئے، وہاں ٹی ٹی پی‘ جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں نیز علیحدگی پسندوں کی کارروائیوں کو روکنا ہوگا ،کم از کم الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان نے لوگوں کو سنائے بغیر امریکا کو شٹ اپ کال دی ہے اور اسے بتادیا ہے کہ افغانستان کے ٹریپ سے وہ پاکستان کے بغیر نہیں نکل سکتے، اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکی اس صورتحال سے کیا سبق لے کر جاتے ہیں۔ ڈرون حملوں سے پاکستان کا نہ پہلے کچھ بگڑا تھا ناں اب بگڑے گا، مشترکہ آپریشن کو پاک فوج پہلے ہی امریکا کی خام خیالی قرار دے چکی ہے، مگر ایک غیر مستحکم نوکری کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار اور نہایت کچی اور غیر حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی لے کر آنے والے چند دنوں کے مہمان امریکی وزیر خارجہ سے کیا اچھی توقع کی جاسکتی ہے۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...