... loading ...
کراچی (رپورٹ:نجم انوار) نیب کی جانب سے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت 12 ملزمان کی گرفتاری کے باوجود سندھ انفارمیشن میں اس گروپ کے سائے ابھی تک ختم نہیں ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق نئے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ کی جانب سے سندھ انفارمیشن میں اشتہارات کے معاملات کو درست کرنے کی تمام کوششوں کو شرجیل انعام میمن اور محکمے میں موجود اُن کے تاحال ’’سہولت کاروں‘‘ نے عملاً ناکام بنا دیا ہے۔ اور شرجیل انعام میمن کی جانب سے جعلی اور ڈمی اخبارات کو کمیشن کے ذریعے اشتہارات دینے کا سلسلہ رُک نہیں سکا۔ باخبر ذرائع کے مطابق شرجیل میمن اور اُن کے سہولت کاروں نے موجودہ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کو ناکام بنانے اور اُنہیں اس پورے کھیل سے بے خبر رکھنے کے لیے زیادہ پیچیدہ اور گنجلک طریقہ اختیار کررکھا ہے۔ جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ سندھ انفارمیشن سے گزشتہ برسوں میں سال بھر کے لیے اٹھارہ ہزار سے زائد اشتہارات کے ریلیز آرڈر جاری ہوتے تھے، جو اب بہت کم کردیے گئے ہیں۔ رواں سال اپنے اختتام کے قریب ہے ،مگر اب تک ریلیز آرڈر کے نمبر صرف 4200 تک ہی پہنچ سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اشتہارات کی تعداد میں تو کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، مگر اِسے ایک پیچیدہ طریقہ سے سامنے نہیں آنے دیا جاتا۔ سندھ انفارمیشن کے افسران سرکاری اداروں میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اشتہارات پیکیج پر خود وصول کرلیتے ہیں(جو ٹینڈر کی کل مالیت کا دس فیصدی تک ہوتا ہے، جسے وصول کر لیا جاتا ہے)اور اپنے پینل پر موجود ڈمی اخبارات میں جعلی انفارمیشن نمبر دے کر شائع کردیے جاتے ہیں۔اس ضمن میں سیپرا (سندھ پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) کو بھی بہت عمدہ طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اشتہارات کے عمل کی شفافیت کے لیے اُسے سیپرا کی ویب سائٹ پر لاناایک ضروری عمل ہے۔ مگر وہاں سازباز کے ذریعے پہلے ویب پر لگا کر اُس کی تصویر بنا لی جاتی ہے اور پھر اُسے ویب سے اُتار لیا جاتا ہے۔ اس پورے عمل پر نظر رکھنے والے ایک ماہر سرکاری افسر نے جرأت سے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کے شروع کیے گئے اس پورے گورکھ دھندے کو سمیٹنے اور احتساب کی زد میں لانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ نیب سندھ انفارمیشن میں موجود شرجیل میمن کے دیگر ملازم سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُنہیں دائرۂ تفتیش میں لائے۔ اطلاعات کے مطابق جوں ہی عدالت عالیہ سندھ کی جانب سے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کیا گیا اور اُن کی گرفتاری کی خبر عام ہوئی تو سندھ انفارمیشن کے متعلقہ تمام افسران نے معمول کے کام کرنے کے بجائے دفاتر سے راہِ فرار اختیار کی، جبکہ نیب سندھ انفارمیشن کے جن پونے چھ ارب روپے کی تفتیش کررہا ہے اور اُن میں جن مطلوب ملزمان کو دائرہ تفتیش میں شامل کرچکا ہے ،اُن سے مذکورہ افسران کا کوئی بھی مقدمے کی حد تک تعلق نہیں تھا، مگر وہ افسران چونکہ اب بھی اس کھیل میں شرجیل میمن کے مقاصد سے وابستہ ہیں اور سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں، اس لیے وہ تمام افسران فوراً ہی سندھ انفارمیشن کے دفتر سے رفو چکر ہوگئے۔
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان او...
6 اور 7کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے ، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے ،پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا ،جھڑپوں میں پاک فوج کے کسی اہلکار یا فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا پاکستان نے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کا انت...
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو ...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈ...
پانچ ججز کے اکثریتی فیصلے سے جسٹس جمال مندو خیل اور نعیم افغان نے اختلاف کیا آرمی ایکٹ کی 2 ڈی ون اور ٹو کو اور آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بحال کردیا گیا سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹ...
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...