... loading ...
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر نیب کو سندھ میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے اور نیب کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر جو مقدمات اور انکوائریز زیر التوا ء ہیں ان کی تحقیقات مکمل کی جائے تاکہ اس میں کوئی دوسرا اثر انداز نہ ہوسکے۔ عدالتی حکم سے ایسالگتا ہے جیسے حکومت سندھ پر آسمانی بجلی گر گئی ہو کیونکہ حکومت سندھ صوبے میں نیب کوغیرفعال کرکے سا بق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاذر شمعون ، سابق سیکریٹری زراعت ثاقب سومرو، سابق چیف کنٹرولر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور کاکا، سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کو بچانا چاہتی تھی لیکن سندھ ہائی کورٹ کے حکم نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیاہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں واضح کہہ دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو جو تحقیقات کر رہا ہے اسے فوری طور پر مکمل کرے یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ حکومت سندھ من مانی نہیں کرسکے گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے نیب کے قوانین ختم کرنے کا اصل مقصد کرپٹ ٹولے کو بچانا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ چنانچہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دے کر تمام پرانے مقدمات سے حکومت سندھ کو الگ کر دیا ہے جس سے حکومت سندھ پریشان ہوگئی ہے ۔ نام نہاد صوبائی اینٹی کرپشن احتساب کمیشن بنانے کا مقصد کرپٹ افراد کو تمام مقدمات سے ریلیف دلانا تھا جس میں اب وہ کسی طورکامیاب ہوتی نظرنہیں آتی۔ اگریہ کہا جائے توغلط نہ ہوگا کہ اب حکومت سندھ تمام زیر التوا مقدمات کے قریب بھی نہیں جاسکے گی۔ اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کا حکم ملتے ہی نیب نے فوری طورپر ایک خط لکھ کر سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے مگر چونکہ اویس مظفر ٹپی بڑے صاحب کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرکے دبئی چلے گئے ہیں اس لیے ان کے وطن واپس آنے اور نیب میں آکر بیان ریکارڈ کرانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
نیب نے دوسرا خط محکمہ بلدیات کو جاری کیا ہے جس میں لکھاگیا ہے کہ نیب سکھر میں کرپشن سے بچاؤ کے لیے ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے لہذا محکمہ بلدیات کے تمام افسران کو پابند بنایا جائے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں ۔ اس خط کے بعد محکمہ بلدیات نے فوری طور پر اپنے ماتحت افسران سے کہا ہے کہ وہ اس اجلاس میں جاکر شریک ہوں کیونکہ نیب قوانین کے تحت صوبائی محکموں اور وفاقی وزارتوں میں ایسے اجلاس بلائے جاسکتے ہیں جس میں کرپشن سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ اس اجلا س میں محکمہ بلدیات کے افسران شرکت کریں گے۔ نیب کے قوانین ختم کرتے ہی حکومت سندھ نے چیئرمین نیب کو خط لکھا تھاکہ نیب میں زیر التوا کیس فوری طور پر حکومت سندھ کے حوالے کیے جائیں لیکن اب سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد حکومت سندھ کو ایک بھی پرانا کیس نہیں مل سکتا۔
مگر سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر ضمیر گھمرو ایک مرتبہ پھر غلط فہمیاں پیدا ضرور کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے دو متواتر خطوط چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری قانون سندھ کو لکھے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا میں سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی غلط تشریح کی جا رہی ہے۔ نیب کو نئے مقدمات کی تحقیقات کی قطعی اجازت نہیں ہوگی البتہ جو پرانے مقدمات چل رہے ہیں ان کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی نیب کو ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل ‘حکومت سندھ کو یہ بھی مشورہ دے رہے ہیں کہ تمام محکموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ نیب کے ساتھ پرانے مقدمات میں تعاون کریں لیکن نئے مقدمات میں نیب کو ریکارڈ فراہم نہ کریں اور نیب کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کیاجائے۔ اس سے لگتاہے کہ ایڈووکیٹ جنرل شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا دار بن رہے ہیں حالانکہ ایسے مشورے دینے سے حکومت سندھ کے لیے اعلیٰ عدالتوں میں نئی پریشانیاں بڑھیں گی ۔
حکومت سندھ بھی اس وقت نیب کی مخالفت میں اس قدر آگے چلی گئی ہے کہ وہ نیب کے خلاف ہر مشورہ تسلیم کر رہی ہے۔ حالانکہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ جن 563 سرکاری افسران نے نیب کے ساتھ پلی بارگیننگ کی تھی اور پانچ ارب روپے سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی تھی اس کے مقابلے میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی صفر رہی حتیٰ کہ جو سرکاری افسران رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے وہ بھی محکمہ اینٹی کرپشن کی کمزور تحقیقات کا فائدہ اٹھا کر بری ہوگئے۔ نیب نے جس طرح سندھ میں کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے، اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ نیب کی وجہ سے حکومت سندھ میں شامل کرپٹ ٹولہ خائف ہے اور جس دن سندھ سے نیب کے تمام قوانین ختم ہوگئے تو پھر سندھ میں علی الاعلان کرپشن شروع ہو جائے گی اور پھر سندھ کے عوام کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔ نیب کی تمام کارروائیوں کا سندھ میں خیر مقدم کیا جارہا ہے لیکن نیب کے ختم ہو جانے کے بعد کرپشن کے خلاف کوئی ادارہ باقی نہیں بچے گا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...