... loading ...
قومی احتساب بیورو کراچی نے امتیاز مگسی کے زیر انتظام واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے کراچی واٹر اور سیوریج بورڈ کی جانب سے شروع کیے جانے والے ایس III پراجیکٹ میں مبینہ طورپر سنگین بد انتظامی اورلاکھوں روپے کے گھپلوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے اس پروجیکٹ کے انتظام میں بدنظمی اور مالی کرپشن اور خورد برد کی تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
واٹر بورڈ کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے 27 جولائی 2017 کو شہری انتظامیہ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضا زیدی کو اس حوالے سے ایک خط لکھاہے جس کا نمبر 200779/CVC-2412/10-6/NAB ہے۔اس خط میں ہاشم رضازیدی کو واٹر بورڈ کے مذکورہ پراجیکٹ میں مبینہ بد انتظامی اور مالی خورد برد اور کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے، یہ بھی معلوم ہواہے کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف محمد عامر نے واٹر بورڈ کے حکام کو پی ایسIII پراجیکٹ پر 2007 سے اب تک کام کرنے والے عملے اور ٹھیکیداروں کی تفصیلات اور پراجیکٹ کی پی سی ون طلب کی ہے۔انھوں نے واٹر بورڈ کے حکام کو 2007 سے اب تک مکمل کیے گئے اورزیر تکمیل تمام پراجیکٹس کی مکمل تفصیلات اور پراجیکٹس کے پی سی ون بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ نیب نے واٹر بورڈ سے ایسIII پراجیکٹ کی بہتری کے لیے بنائے گئے نظرثانی شدہ پی سی ون اور دیگر تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
واٹر بورڈ کے ذرائع کے مطابق ہاشم رضا نے نیب کا یہ خط موصول ہونے کے بعد اس حوالے سے نیب کی تفتیش کے دوران نیب حکام کو ان کی طلب کردہ تمام تفصیلات اور ڈاکومنٹس پیش کرنے اور اس تفتیش کے حوالے سے نیب کے حکام سے مکمل تعاون کے لیے ایس III کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر مختار علی کو اپنا ترجمان مقرر کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق ہاشم رضا نے واٹر بورڈ کے تمام عملے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس تحقیقات کے حوالے سے نیب حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریںاور نیب حکام کے طلب کرنے پر انھیں متعلقہ کاغذات اور ڈاکومنٹس اور فائلیںبلاتاخیر فراہم کیے جائیں تاکہ نیب کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے میں آسانی ہو اور یہ تحقیقات جلد مکمل کی جاسکے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت کی مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اس پراجیکٹ کانظر ثانی شدہ پی سی ون پہلے ہی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے منظوری کے لیے ارسال کرچکی ہے، اطلاعات کے مطابق نظر ثانی شدہ پی سی ون میں اس پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 36.11 بلین روپے یعنی 36 ارب 11 کروڑ لگایاگیاہے۔
اطلاعات کے مطابق ایس III پراجیکٹ کے ایک حصے لیاری ریور کنڈیوٹ سیوریج لائنز پر 2007 سے اب تک کم وبیش6 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جبکہ اس پراجیکٹ پر انجام دیا ہوا یہ کام کہیں نظر نہیں آتا اور اس سے لیاری ندی کے سیوریج لائز میں کہیں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔نیب کے ذرائع کاکہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے اس پراجیکٹ میں خورد برد اور گھپلوں کی تفتیش کے دوران اس پراجیکٹ کے معاملات کی بھی تفتیش کی جائے گی اور اس پراجیکٹ میں کسی گھپلے کے انکشاف کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف خواہ وہ کتنا ہی بااثر نہ ہو فوری کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نیب کے حکام سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی ون) ہارون آباد وار ایس ٹی پی تھرڈ ماری پور کے معاملات کی بھی تفتیش کریں گے اس کے علاوہ نیب اس منصوبے کے دیگر 8 پراجیکٹس کے معاملات کی بھی تفصیلی تفتیش کرکے گھپلوں کے ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ ایس ٹی پی ون اور ایس ٹی پی تھرڈ بالترتیب 10 اور17 سال سے ناکارہ اور بیکار پڑے ہیں اور ان سے اس طویل عرصے کے دوران کسی طرح کا کوئی استفادہ نہیں کیا جاسکاہے جس کی بنیادپر یہ کہاجاسکتاہے کہ ان پراجیکٹس پر اب تک خرچ کی جانے والی خطیر رقم ضائع ہوچکی ہے جبکہ اس خطیر رقم سے شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے دوسرے منصوبوں کومکمل کیاجاسکتا تھا۔حکام کا موقف یہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بروقت فنڈز فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے ان پراجیکٹس پر کام رکا ہوا ہے اورطویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کو مکمل کرنا ممکن نہیں ہوسکاہے۔
نیب کے اندرونی ذرائع سے یہ بھی رپورٹ ملی ہے کہ نیب کے حکام کراچی کے شہریوں کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے شروع کیے گئے پانی کے کے تھری منصوبے میں بھی مبینہ خورد برد کے معاملے کی تفتیش کریں گے۔ واٹر بورڈ کے اندرونی ذرائع کاکہناہے کہ نیب کی جانب سے ایس تھری منصوبے کے معاملات کی تفتیش شروع کرنے اور منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے اس پراجیکٹ ہی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کو نیب سے تعاون کے لیے اپنا ترجمان مقرر کیے جانے کی خبر کے بعد اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں، ان کے بلوں کی منظوری دینے والے انجینئروں اور افسران اور عملے کے دیگر ارکان میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بعض افسران نے اس حوالے سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے لیے وکلا سے رابطہ قائم کرنا شروع کردیا ہے۔تاہم اطلاعات کے مطابق وکلا نے ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے نیب کی کارروائی شروع ہونے کاانتظار کریں اور اپنی گرفتاری کا یقین ہوجانے کے بعد ہی اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست جمع کرائیں ورنہ وہ بلاوجہ نیب حکام کی نظر میں آجائیں گے اور نیب حکام سب کچھ چھوڑ کر اپنی تفتیش کاآغاز ان ہی سے کرنے کی کوشش کرے گی ایسی صورت میں ان کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کاحربہ بھی کارگر ثابت نہیں ہوسکے گاکیونکہ ٹھوس ثبوت ہونے کی صورت میں نیب حکام عدالت کے سامنے یہ ثبوت پیش کرکے ان کی ضمانت منسوخ کراسکیں گے ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نیب کے قانون میں ترمیم اور نیب کی سرگرمیوں کو صرف وفاق تک ہی محدود کیے جانے کے بعد بھی نیب حکام اس معاملے کی تفتیش جاری رکھ سکیں گے یا قانون میں اس ترمیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واٹر بورڈ کے ٹھیکیدار اور افسران کو من مانی کرنے کی کھلی چھوٹ مل جائے گی۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...