وجود

... loading ...

وجود
وجود

’’مانینی‘‘

منگل 01 اگست 2017 ’’مانینی‘‘

انڈونیشیا کے ایک صوبے جنوبی سلاولی(South Saulawalei) کی وادی کاسا میں آباد ایک قدیم قبیلے کے افراد میں صدیوں سے ایک عجیب رسم چلی آرہی ہے۔ توراجا نامی اس قبیلے کے افراد اپنے مرحومین کو فومی لائن(Fomilin) نامی کیمیائی محلول میں بھگو کر دفناتے ہیں اس محلول میں بھگوئے جانے سے مردے اکڑجاتے ہیں، پھر ان مردوں کو ایک پختہ تابوت میں بند کرکے دفنادیاجاتا ہے اس طرح یہ نعشیں سالہا سال خراب نہیں ہوتی۔ اس قبیلے کے لوگ ہر سال ستمبر میں ایک فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں، مردوں کے تابوت واپس نکالے جاتے ہیں ، انہیں نئے کپڑے پہنائے جاتے ہیں‘ میک اپ کیا جاتا ہے‘ خوشبوئیں لگائی جاتی ہیں اور پھر مردوں کے اہل خانہ ان کے ساتھ ناچتے گاتے ہیں‘ خوب ہلا گلہ کیا جاتا ہے۔ اس رسم کو وہاں ’’مانینی(Manene) کہا جاتا ہے۔ نیشنل جیوگرافک چینل نے مارچ2016ء میں اس قبیلے اور اس کی رسم پر ایک زبردست معلوماتی ڈاکیومینٹری نشر کی تھی۔ اس ڈاکیومینٹری میں بتایاگیا کہ توراجا قبیلے کے افراد کا خیال ہے کہ مردے کو ہر سال نکال کر اس جگہ کی زیارت کرانے سے تسکین ملتی ہے جہاں اس کی موت واقع ہوئی ہو۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مرنے والا موت کے بعد بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہی رہا کرتا ہے، بس دکھائی نہیں دیتا۔ اس قبیلے کے افراد دور دراز کا سفر بھی نہیں کرتے اور اس کی وجہ صرف یہی خوف ہے کہ اگر سفر کے دوران ان کی موت ہوگئی تو انہیں ہر سال ’’مقام انتقال‘‘ کی زیارت کروانا ان کے رشتے داروں کے لیے کس قدر دشوار ہوگا۔ یہ لوگ ہر سال اس رسم کی ادائیگی کے لیے جب اپنے پیاروں کی لاشوں کو تابوت سے نکالتے ہیں تو پہلی نظر پڑتے ہی مردے کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں اور رسم کی ادائیگی کے بعد مزید مصالحہ لگاکر نہ صرف نئے کپڑوں میں دفناتے ہیں بلکہ ہر مرتبہ تابوت بھی نیا خریدتے ہیں۔ الغرض اس قبیلے کے افراد خود قبر میں جانے تک اپنے مردوں کا پیچھا نہیں چھوڑتے اور خوشی خوشی ان پر خرچہ بھی کرتے ہیں۔ نیشنل جیوگرافک والوں کا خیال ہے کہ اس نوعیت کی رسم ادا کرنے والا یہ دنیا کا انوکھا اور واحد قبیلہ ہے۔ میرا خیال ہے کہ نیشنل جیوگرافک والے بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں اپنے مردوں کو سنبھال سنبھال کر رکھنے اور ان پر خرچہ کرتے رہنے میں پاکستانی کسی طرح انڈونیشیا کے اس قبیلے والوں سے پیچھے نہیں۔ لاڑکانہ میں ایک عظیم الشان محل میں لیٹے ایک سابق وزیراعظم اس کی بہترین مثال ہیں، ایک اور سابق وزیراعظم نواز شریف اس کی تازہ ترین مثال ہیں۔ غضب خدا کا جو شخص خود صداقت اور امانت کے معیارات پر پورا نہیں اتر سکا، وہ ہی فیصلہ کررہا ہے کہ ملک کا اگلا انتظامی سربراہ کون ہوگا؟ نااہل اور معزول وزیراعظم کے حامی کہتے ہیں کہ نوازشریف کو کیا نہیں دیا‘ تین بار وزارت عظمیٰ‘ ملک کے تمام اداروں پر کنٹرول‘ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو خرچ کرنے کا اختیار‘ سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی اور پروٹوکول ‘ دنیا کے سامنے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز اور نہ جانے کیا کیا کچھ ۔ لیکن نوازشریف نے کیا کیا‘ مری میں بیٹھ کر سرکاری ہیلی کاپٹر میں پائے اور نہاریاں منگوائیں۔ انہوں نے ڈٹ کر مال بنایا اور ملک کو اتنا بھی نہیں لوٹا یا جتنا وزیراعظم ہائوس کا کرایہ ہو۔ جناب کی کارکردگی کا احوال ’’سنتا جا شرماتاجا‘‘ کی عملی تفسیر ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں کم از کم تیرہ ارب ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا جاچکا ہے۔2013ء میں غیر ملکی قرضہ جو65ارب ڈالرز سے کم تھا اب بڑھ کر78ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے۔2012-2013ء میں تجارتی خسارہ 15ارب ڈالرز جو2017-2016 میں بڑھ کر24ارب ڈالرز ہوچکا ہے 2013ء میں کل برآمدات 221ارب ڈالرز تھیں جو 2017ء تک کم ہوکر17ارب ڈالرز رہ گئی ہیں‘ پی آئی اے‘ اسٹیل ملز‘ ریلوے سمیت سرکاری کارپوریشنز کا مالی خسارہ جو2013ء تک کل 312 ارب روپے تھا اب 705ارب تک پہنچ چکا ہے 2013ء میں گردشی قرضہ 400 ارب روپے تک تھا جو اب 2017 میں 500 ارب سے تجاوز کرچکا ہے اور یہ محض 100 ارب کا اضافہ نہیں بلکہ 2013 میں ہی سابق وزیراعظم اپنے قریبی ساتھی میاں منشاء ودیگر کویکمشت 480 ارب کی ادائیگی کرکے بظاہر گردشی قرضہ صفر کرچکے تھے۔ روپے کی قدر کم ہوکر2013ء کے92ارب روپے کے مقابلے میں107ارب روپے تک ہوچکی ہے۔ زرعی پیداوار نمایاں طور پر کم ہوچکی ہے ‘ بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے500ارب روپے کی لاگت سے جن منصوبں پر کام کیاگیا وہ ایک ایک کرکے ناکام ہوگئے جن میں نندی پور پاور پراجیکٹ‘ قائداعظم سولر پارک اور نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ شامل ہیں ۔2013ء میں بجلی کا شارٹ فال5ہزار میگا واٹ تھا جبکہ2017ء میں شارٹ فال4ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ا سی حکومت کا ریکارڈ ہے کہ اس میں کراچی میں گرمی کی شدت کے دوران بجلی کی فراہمی اور پانی کی فراہمی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈھائی ہزار لوگ جاں بحق ہوئے۔ سابق وزیراعظم صاحب کے تجربے اوران کی کارکردگی پر اور بہت کچھ کہا جاسکتا ہے، مگر بات طویل ہوتی جائے گی۔ البتہ ایک وضاحت ضروری ہے کہ میں نے اپنے گزشتہ کئی کالمز میں یہ سوال اٹھایا کہ حکمران خاندان کا اپنا کاروبار اتنی ترقی کرتا رہتا ہے تو پھر ملک ان سے کیوں نہیں چلایاجاتا‘ ملکی ادارے ان کی سرپرستی میں کیوں اتنا خسارہ کرتے ہیں مجھے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پتہ چلا کہ یہ میری غلط فہمی تھی ان کا کوئی بھی ادارہ نفع نہیں کرتا، سب کے سب خسارے اور قرضوں میں ہیں اور یہ اربوں ڈالرز کی دولت کے انبار کرپشن کے پیسے ہیں۔
میاں صاحب فرماتے ہیں کہ ’’الحمداللہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں‘‘سبحان اللہ کیا بات ہے حضور عدالت کے فیصلے کو غور سے پڑھیے، اس میں صاف صاف لکھا ہے کہ اثاثے چھپانے‘ آمدن سے زیادہ جائیداد رکھنے اور سپریم کورٹ میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے جیسی وجوہات بھی نااہلی کا سبب ہیں فرماتے ہیں کہ ۔2013میں وزیراعظم بننے کا فیصلہ میں نے بڑی مشکل سے کیا تھا اور اس کے گواہ شہبازشریف ہیں اس صورتحال پر محاورہ یاد آتا ہے ’’ عیسی کا گواہ موسی‘‘ فرماتے ہیں میں نے تنخواہ وصول بھی نہیں کی پھر بھی نااہل کردیاگیا۔ سابق وزیراعظم کے حمایتی بھی اس الزام پر سیخ پا ہیں۔انکے گوش گزار کرتا ہوں کہ جھوٹ بولنے اور کچھ بھی چھپانا (Concealment) ثابت ہونے پر نااہلی کی کم از کم22نظائر (precedents) سپریم کورٹ کے ریکارڈ کا حصہ ہیں اور خود تحریک انصاف کے ایک رکن اسمبلی تو صرف اس بات پر نااہل ہوئے کہ انہوں نے اپنے انتخابی گوشواروں میں یہ بات چھپائی کہ وہ ایک مسجد کے ٹرسٹ کے رکن تھے پھر اقامہ رکھنا اتنی معمولی بات بھی نہیں جتنی وہ بیان کررہے ہیں، انہی اقاموں کی بنیاد پر بینک اکاؤنٹس کھولے جاتے ہیں اور ان اکاؤنٹس میں بینکس کے ریکارڈ پر ’’کنٹری آف اوریجن‘‘ میں اس ملک کا نام لکھا جاتا ہے جہاں کا اقامہ ہو، پھر غیرقانونی دولت وہیں سے منتقل کی جاتی رہتی ہے اور اس کا صحیح پتہ چلانا نہایت دشوار ہوتا ہے خود میاں صاحب کے اپنے مالی معاملات سے ایسی ’’مالیاتی وارداتوں‘‘ کا پتہ چلتا ہے کہ ان کی بیٹے کی لندن کی تینوں کمپنیاں جو خسارے میں تھیں انہیں دبئی کی ایک کمپنی نے نامعلوم وجوہات پر ایک ارب ڈالرز کا سرمایہ فراہم کیا تھا۔
موجودہ حکومت سے مفادات سمیٹنے والے ٹولے افرادکے افراد گویا اپنی چوڑیاں توڑ کر بیوگی کے دکھ کا اظہار کررہے ہیں‘ ایک سرکاری دانشور ہے جو سرکاری ٹی وی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں اور ایک نجی میڈیا گروپ کے بھی تنخواہ دار ہیں انہوں نے اپنے حالیہ کالم میں’’نمک حلالی‘‘ کرتے ہوئے اقامے پر نااہلی کو تضحیک آمیز تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ خواتین اراکین پارلیمنٹ خبردار ہوجائیں اگر انہوں نے اپنے حق مہر کی قابل وصولی رقم گوشواروں میں ظاہر نہیں کی ہے تووہ بھی نااہل ہوسکتی ہیں۔ ان کی تفریح طبع کیلئے احقرکی جانب سے بھی ایک لطیفہ پیش خدمت ہے، امید ہے محظوظ ہونگے۔
رشتہ طے کرنے کیلئے لڑکی والے لڑکے کے گھر پہنچے تو دیکھا لڑکا پیاز چبارہا تھا انہوں نے حیرت سے پوچھا کہ یہ پیاز کیوں کھارہا ہے‘ لڑکی کی ماں بولی ’’ارے بہن‘ ویسے ہی منہ سے شراب کی بدبو مٹانے کیلئے‘‘۔ لڑکی کی ماں نے گھبراکر پوچھا ’’شراب پیتا ہے؟‘‘ لڑکی کی ماں نے بڑی سادگی سے کہا ’’ نہیں روز نہیں‘ بس کبھی کبھی جب کوٹھے پر جاتا ہے تو پی لیتا ہے‘‘۔ لڑکی کی ماں کا تو جیسے سانس ہی رکنے لگا، اُس نے گھٹی گھٹی آواز میں پوچھا تو کوٹھے پر بھی جاتا ہے؟‘‘ لڑکے کی ماں نے مسکراکر تسلی دیتے ہوئے کہا ’’ اے ہے‘ کوئی روز تھوڑی جاتا ہے‘ بس کبھی ڈکیتی میں تگڑا مال ہاتھ آجائے تو کرلیتا ہے تھوڑی موج مستی‘‘۔ اب تو لڑکی کے گھر والے اٹھ کھڑے ہوئے۔ واپس جاکر انہوں نے پیغام بھجوادیا کہ انہیں یہ رشتہ منظور نہیں۔ سن کرلڑکے کی ماں بولی ’’لو بھلا‘ دیکھو توذرا پیار کھانے کی وجہ سے رشتے سے بھی انکار کردیا‘بڑے میاں صاحب نے چھوٹے میاں صاحب کو ’’مستقل‘‘ وزیراعظم نامزد کردیا ہے‘ گویا ان کی نظر میں یہ نعرہ اس طرح ہے ’’پاکستان کا مطلب کیا ‘ میں تے میرا نکا بھرا‘‘۔ مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنی جیبوں پر ڈالے گئے ڈاکوں پر ذرا غور کریں اور اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں۔ بدعنوان خاندانوں کی پرستش سے کچھ حاصل نہیں۔ بہتر ہے مردہ پرستی میں یکتا ہونے کا اعزاز توڑا جا قبیلے کے لوگوں کے پاس ہی رہنے دیں اور مانینی کی رسم کو جاری رکھنے سے احتراز کریں۔
٭٭…٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

مداواضروری ہے! وجود جمعه 03 مئی 2024
مداواضروری ہے!

پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم وجود جمعه 03 مئی 2024
پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم

''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر