... loading ...
پاکستانی سیاست میں اب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا شوق اپنی آخری حدوں کو چھورہا ہے۔ ایک دوسرے پر اخلاق باختہ الزامات کی بدترین روایت نے خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی کی سابق اور اب تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کسی سے بھی پیچھے نہیں۔ اس سے قبل بھی ہو کشمالہ طارق پر ایک ٹی وی پروگرام میں نہایت بے ہودہ الزامات عائد کرچکی ہیں، اُنہوں نے ایک بار پھر اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےکشمالہ طارق پر الزام باری کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنمافردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کی رہنما کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں، کشمالہ نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں سولہ کروڑ کی رقم منتقل کرائی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمالہ طارق کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت پانی و بجلی ادا کرتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خواجہ آصف اور کشمالہ طارق کے باب میں سنگین سوالات اُٹھتے رہے ہیں۔ مگر طرفین نے اس معاملے پر خاموشی ہی اختیار کیے رکھی۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ق کی رہنما کشمالہ طارق ایان علی ٹو ہیں۔ خواجہ آصف نے ایک کروڑ کا فلیٹ کمرشل کراکر پچیس کروڑ روپے کا کرایا، خواجہ آصف نے پلاٹ کمرشل کرانے کے لیے وزارت دفاع کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے پارلیمنٹ لاجز میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں، خواجہ آصف وضاحت کریں کہ ان کا کشمالہ طارق سے کیا رشتہ ہے اور وہ کس حیثیت سے پارلیمنٹ لاجز میں رہ رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کو ایان علی ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی ٹو کے بارے میں مزید انکشافات کروں گی۔
پاکستانی سیاست میں بدترین طور پر رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف اخلاقی نوعیت کے الزامات عام طور پر عائد ہونے لگے ہیں ۔ اس سے بھی بدتر معاملہ یہ ہے کہ اب اس طرح کی گفتگو ایک عام مشق بن چکی ہے اور اس کی حساسیت بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ یہ معاشرے کے اخلاقی معیارات میں ضعف پہنچنے کی علامت ہے ۔ زیادہ وقت نہیں گزرا کہ اس طرح کی گفتگو پاکستانی معاشرے میں ایک ہلچل پید اکردیتی تھی۔ مگر اب اس نوع کی گفتگو عام لوگ بھی ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...