... loading ...
جس طریقے سے کٹھ پتلی کی طرح حکومت سندھ کوچلایا جاتا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ماضی میں جام صادق ، مظفر شاہ، لیاقت جتوئی، علی محمد مہر اور ارباب غلام رحیم ایسے وزرائے اعلیٰ تھے جو مخلوط حکو مت چلاتے تھے یوں ان کی پوزیشن کمزور ہوتی تھی تاہم اس کے باوجود وہ اچھے فیصلے کر جاتے تھے اور کئی بار مضبوط اقدامات بھی اٹھاتے تھے لیکن 2008 ء سے لے کر 2017 ء تک سندھ میں دو مضبوط وزرائے اعلیٰ قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ آئے مگر حقیقت میں دونوں وزرائے کمزور وزیراعلیٰ ثابت ہوئے اور اصل طاقت آصف علی زرداری اور فریال تالپر کے پاس ہی رہی۔ بلاول بھٹو زرداری تو صرف دکھاوے کے پارٹی چیئرمین ہیں ان کے کہنے پر تو ایک کلرک بھی نہیں رکھا جاتا۔ ان سے صرف جلسوں اور جلوسوں میں تقاریر کرائی جاتی ہیں فریال تالپر نے قائم علی شاہ کے دور میں تو وزیراعلیٰ ہائوس میں سرکاری اجلاسوں میں بیٹھ کر وزیراعلی سندھ کے ساتھ مشترکہ صدارت کرتی تھیں۔ جبکہ فریال تالپر محکمہ ریونیو، پولیس، خزانہ ، آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز اور محکمہ اینٹی کرپشن کے معاملات بھی دیکھتی ہیں صرف آبپاشی کے معاملات حاجی علی حسین زرداری کو دیئے گئے ہیں لیکن حتمی فیصلہ پھر بھی فریال تالپر کرتی ہیں باقی تمام محکموں کے معاملات وہ خود دیکھتی ہیں اور ان کے مالی امور بھی ان کی مرضی سے حل کیے جاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پچھلے دور حکومت میں کوشش کی گئی کہ فریال تالپر کو سندھ کا وزیراعلیٰ بنایا جائے لیکن اس وقت قائم علی شاہ نے منت سماجت کی اور اپنی کرسی بچالی۔ اب موجودہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ بھی یہی روش اختیار کی گئی ہے ان سے سینکڑوں غلط کام لیے گئے ہیں مگر جب آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نہیں ہٹ سکے تو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہٹانے کی دن رات کوشش شروع کی گئیں اور ناکامی ملنے کے بعد سارا نزلہ مراد علی شاہ پر گرادیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ ان سے جو توقعات وابستہ کی گئی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں اس لیے اب ان کو ہٹاکر فریال تالپر کو ہی وزیراعلیٰ بنایا جائے گا تاکہ وہ اور آصف زرداری تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے سکیں۔ دوسری معنٰی میں لوٹ مار میں اب کوئی تیسرا شریک نہ ہو۔ یہ صورتحال جب مقتدرہ حلقوں کے علم میں آئی تو وہ متحرک ہوگئے اور پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کو پیغام بھیجا کہ فریال تالپر کو کسی بھی طور پر وزارت اعلیٰ کے لیے کلیئرنس نہیں دی جائے گی۔ اس کا واضح مقصد تھا کہ فریال تالپر سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود کھل کر لوٹ مار کر رہی ہیں لیکن جب خود وزیر اعلیٰ بن جائیں گی تو پھر اس صوبے کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔ اس واضح اس سخت پیغام کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپر مایوس ہوگئے ہیں۔ فریال تالپر نے پریشانی مٹانے کے لیے سیاسی رہنمائوں کے ساتھ رابطے کرکے ان کو پی پی میں شامل کروارہی ہیں اور پارٹی کے اندر یہ ثابت کر رہی ہیں کہ وہ پارٹی میں مکمل اتھارٹی ہیں اور وہی ایک ہی لیڈر ہیں جو مخالفین کو پی پی میں شامل کروا رہی ہیں، فریال تالپر کو آئندہ انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ یا صدارت دلانے کا آسرا دیا جا رہا ہے آصف علی زرداری اصل میں براہ راست کوئی عہدہ لینے کے بجائے باہر بیٹھ کر اپنی ہمشیرہ فریال تالپر کے ذریعہ تمام معاملات چلانا چاہتے ہیں پہلے وہ اویس مظفر ٹپی کو بھی اپنا جانشیں بنانا چاہتے تھے لیکن اویس مظفر ٹپی زیادہ چالاک نکلے اورانھوں نے خود ہی لوٹ مار شروع کر دی اس پر آصف زرداری نے ان سے سب کچھ چھین کر دبئی میں ایک فلیٹ اور ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور دے دیا۔ اور اویس مظفر ٹپی کو تمام معاملات سے ہی الگ کر دیا۔ اب ان کی نظریں صرف فریال تالپر پر ہیں وہ اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد نہیں کر رہے ہیں۔ بلاول کے مقابلے میں وہ آصفہ بھٹو زرداری پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں بلاول کے ساتھ ساتھ آصفہ کو الیکشن لڑوائیں گے تو اصل طاقت آصفہ کے حوالے کریں گے یوں فریال تالپر کو آصفہ کے ساتھ ملا کر آصف زرداری اپنے تمام مفادات کا تحفظ کریں گے اس لیے فریال تالپر کو زیادہ سرگرم کیا گیا ہے۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...