... loading ...
کشمیر کے علاقے پلوامہ کے گاؤں ترال میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکتوں کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے ہوئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کی شروعات سحر خوانوں کی صدا کے بجائے کرفیو، مواصلاتی پابندیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے سائرن سے ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کی صبح جنوبی قصبہ ترال میں مسلح تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر سبزار بٹ کی ان کے ساتھی سمیت شہادت کے بعد جگہ جگہ مظاہرے ہوئے تھے۔
اس سے قبل ترال کے ‘سوئی مْو’ گاؤں میں محصور سبزار اور اس کے ساتھیوں کو ‘بچانے’ کے لیے مقامی لوگوں نے مظاہرے کیے تھے۔مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی جبکہ تین کی حالات نازک ہے۔پولیس کے انسپکٹر جنرل سیدجاوید مجتبیٰ گیلانی نے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْس کی موت فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہوئی۔ تاہم بیج بہاڑہ کے آر ونی قصبہ سے عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم کے دوران لوگوں نے مظاہرے کیے اور سرکاری فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ آرونی میں لشکر طیبہ کے چیف ابو دْجانہ ساتھیوں سمیت موجود ہیں، جسکے بعد پولیس نے بھارتی فوج اور نیم فوجی اداروں کی مدد سے حسن پورہ بستی کا محاصرہ کیا۔تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ حریت پسند کمانڈرابو دْجانہ محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ آئی جی پی گیلانی نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔سرینگر کی شاہراہوں پر رات بھر ایمبولینس گاڑیوں کے سائرن بجتے رہے جس کی وجہ سے ہر طرف خوف کی فضا طاری ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہفتے کو ہونے والے مظاہروں کے خلاف فورسز کی کارروائیوں کے دوران 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 12 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے آٹھ افراد کو گولیاں لگی ہیں جبکہ سات چھروں سے زخمی ہیں۔برہان وانی کی طرح اپنے شہید سپوت سبزار بٹ کی نماز جنازہ میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ کئی جگہ شہید مجاہد کی غائبانہ نمازجنازہ بھی ادا کی گئی۔دریں اثنا حکومت نے موبائل فون رابطوں، انٹرنیٹ، عوامی نقل و حرکت اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔سرینگر کے بیشتر علاقوں میں سخت کرفیو ہے جبکہ وادی کے تجارتی مرکز لال چوک کو سیل کردیا گیا۔ترال میں اتوار کو پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میں تعیناتی کے دوران سبزار بٹ کو اپنے گاوں رٹھ سونا میں دفن کیا گیا۔سبزار بٹ گزشتہ برس جولائی میں شہید کیے گئے مقبول نوجوان کشمیری کمانڈر برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد پورا کشمیر کئی ماہ تک کشیدہ رہا اور مظاہرین کے خلاف سرکاری کارروائیوں میں تقریباً 100 نوجوان شہید کیے گئے تھے جبکہ10 ہزار سے زیادہ گولیوں اور چھروں سے زخمی ہوگئے تھے۔سید علی گیلانی، یٰسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کے متحدہ مزاحمتی فورم نے اس قتل وغارت کے خلاف اتوار اور پیر کو ہڑتال کی اپیل کی ہے جبکہ منگل کو ترال میں تعزیتی اجتماع کا اعلان کیا گیا ہے۔تینوں رہنماوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پولیس مختلف بہانوں سے گرفتار کرتی ہے اور جیلوں میں ان پر ٹارچر کیا جاتا ہے جس کے بعد وہ ہتھیار اْٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور وہاں فی الحال کرفیو نافذ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس برہان کی موت کے بعد درجنوں نوجوانوں نے مسلح گروپوں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔برہان وانی کے بعد حزب کی کمان انجینئرنگ گریجویٹ ذاکر موسی کے ہاتھ میں ہے، تاہم سبزار بٹ بھی گروپ کے اہم کمانڈر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ مارے گئے فیضان کی عمر صرف 17 سال ہے اور انھوں نے گزشتہ مارچ میں ایک نیم فوجی اہلکار سے رائفل چھین لی تھی۔گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاسی اور سماجی حلقوں سے یہ اپیلیں کی جا رہی تھیں کہ رمضان کے مہینے کے دوران کشمیر میں امن کو یقینی بنایا جائے تاہم ہفتے کی صبح جب سبزار کی شہادت کا انکشاف ہوا تو کشمیر پھر سے اْبل پڑا۔رمضان کے پہلے روزے کے لیے لوگ کسی سحرخوان کی دستک سے نہیں بلکہ ایمبولینس گاڑیوں کی سائرن سے جاگے کیونکہ رات بھر مضافاتی ہسپتالوں سے زخمیوں کو سرینگر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا تھا۔حکومت نے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بدھ تک تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ امتحانات اور سرکاری اسامیوں کے لیے مجوزہ انٹرویوز بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ قبل ازیں خبروں کے مطابق مقبوضہ وادی کے جنوبی قصبہ ترال میں طویل محاصرے کے دوران حریت پسندوں اور فورسز کے درمیان تصادم میں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر سبزار بھٹ شہیدہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کہ ان کے ہمراہ عادل اور فیضان نامی ان کے دو دوست بھی شہید ہو ئے ہیں۔ سبزاربھٹ گزشتہ موسم گرما میں جابربھارتی افواج سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے خوبرو نوجوان برہان وانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے،8 جولائی 2016 کو برہان وانی کی موت کے بعد کشمیر میں وسیع پیمانے پربھارت مخالف عوامی تحریک شروع ہوئی جسے دبانے کی سرکاری کوششوں میں کم از کم 100 افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں جبکہ ہزاروں گولیوں اور چھروں سے زخمی ہوگئے ہیںلیکن عوام اس ظلم و استبداد کے باوجود قدم پیچھے ہٹانے پر رضا مند نہیں۔مسلسل کئی ماہ سے کشمیر میں عام زندگی ہڑتالوں، گرفتاریوں اور سرکاری پابندیوں کے باعث معطل ہے۔تازہ تصادم کے بعد حکومت نے پھر ایک بار جنوبی کشمیر مِیں ٹیلیفوں رابطوں اور انٹرنیٹ کی سہولیات کو محدود کردیا ہے۔احتجاجی تحریک کے دوران 18ستمبر کو اْڑی قصبہ میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح حملے میں 19فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ساری توجہ ایل او سی پر پیدا شدہ کشیدگی اور ہندپاک تعلقات میں تناؤ پر چلی گئی تھی۔
اتنے عرصے سے جاری احتجاج کی لہر، تشدد اور کرفیو کا کشمیریوں پر کیا اثر پڑا ہے؟اس دوران مقبوضہ کشمیرکے عوام ثابت قدمی اور ارادوں کی مضبوطی کے کئی امتحانات سے دوچار ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کاکہناہے کہ ہم تو امتحانوں کے عادی ہو گئے ہیں۔ اس دوران بھارتی فوج نے بھی سفاکیت کے نئے مقام سر کر لیے جس کے شکار 4سالہ بچے سے لے کر 80 سالہ بوڑھے بھی ہو ئے۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی پٹھو حکومت دہلی سے وفاداری میں اندھی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اب مقبوضہ کشمیر میں تعلیم بھی سیاست کی زد پر آگئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ظلم وستم اور سفاکیت کی داستانیں سناتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے لوہے کی سلاخوں، چاقو اور ڈنڈے لے کر رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس کر بچوں اور بڑوں کی شدید پٹائی کی، عورتوں کی بے عزتی کی اور سامان تہس نہس کیا، وہاںکشمیری رضاکاروں نے زخمیوں اور ان کے تیماداروں کے لیے ہسپتالوں میں مہینوں کھانا نہیں کھایا۔بھارتی فوجیوں نے ایک مہینے کے اندر 13 لاکھ چھرے نہتے لوگوں پر داغے اور سیکڑوں لوگوں کو اندھا بنایا، وہیں ہمارے ڈاکٹروں نے آنسو گیس سے بھرے ہسپتالوں میں دن رات ان چھروں اور گولیوں سے زخمی لوگوں کے علاج کئے۔جہاں ایک طرف سے زخمیوں سے بھری ایمبولینس کے ڈرائیور پر گولی چلائی گئی وہاں اسی ڈرائیور نے اپنے زخموں کا خیال نہ کرتے ہوئے پہلے ایمبولینس میں پڑے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا پھر اپنے زخموں کا علاج کروایا۔جہاں حکومت نے لگاتار کرفیو لگا کر چھوٹے بچوں کو دودھ سے اور بیماروں کو ان کی دوا سے محروم کیا ،وہیں کشمیریوں نے ایکسیڈنٹ میں زخمی ہندوستانی یاتریوں کے زخموں پر مرہم لگائی۔ہماری آزادی کی یہ جنگ جاری ہے۔ جہاں ہم اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں وہاں انڈیا کی سرکار کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو قائم رکھنے کے لیے وحشیانہ طرز عمل کے سبب حدیں پار کر رہی ہے۔کچھ دن پہلے ایک کتاب پڑھنے کے دوران اس میں ایک فقرہ نظر سے گزرا جسے پڑھ کر غصہ بھی آیا اور دکھ بھی ہوا۔ کشمیر کے سابق گورنر جگموہن نے 1990 میں کہا تھا ‘کشمیر کا حل صرف گولی ہے۔’
یہ وہی جگموہن ہیں جن کی بطور گورنر حلف اٹھانے کے ایک دن بعد سرینگر میں ‘گو کدل’ کا قتل عام ہوا جس میں 52 نہتے شہریوں کو بھارتی فوجیوں نے گولیاں برسا کر مار ڈالا۔جگموہن کا دور کشمیر کا ایک سیاہ دور تھا۔ یہی جگموہن جو سابقہ افسر شاہی کا فرد تھا اب بی جے پی کا رکن بن گاہے۔ اسے 2016 کے شروع میں بی جے پی سرکار نے ہندوستان کے دوسرے بڑے اعزاز پدما ویبھوشن سے بھی نوازا۔جس ملک کی سرکار اور اس کے حرکاروں کی ایسی سوچ ہو اس ملک سے جمہوریت یا انسانیت کی آپ کیا امید کر سکتے ہیں؟ جیسا کہ میں نے کہا یہ برابری کی جنگ نہیں ہے۔یہ آزادی کی جنگ ہے جو تب تک جاری رہے گی جب تک کشمیر آزاد نہ ہوجائے ، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سبزار کی شہادت کی خبر عام ہوتے ہی کشمیر کے بیشتر قصبوں میں ہڑتال کر دی گئی اور طلبہ نے تعلیمی اداروں میں مظاہرے کیے۔ ترال میں جھڑپ کی جگہ کے قریب پہلے ہی ہزاروں لوگ مظاہرے کر رہے تھے۔واضح رہے کہ ماہ رمضان کی آمد پر جمعے کی شب سوشل میڈیا پر ایک ماہ سے جاری پابندی کو ہٹایا گیا تھا تاہم بعض سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سبزار بٹ کی شہادت کے بعد اگر مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوگیا تو انٹرنیٹ اور فون سروسز کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
حزب المجاہدین کمانڈرسبزاربھٹ گزشتہ موسم گرما میں جابربھارتی افواج سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے خوبرو نوجوان برہان وانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے،جن کی شہادت کے بعد کشمیر میں وسیع پیمانے پربھارت مخالف عوامی تحریک شروع ہوئی جسے دبانے کی سرکاری کوششوں میں کم از کم 100 افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں جبکہ ہزاروں گولیوں اور چھروں سے زخمی ہوگئے ہیںلیکن عوام اس ظلم و استبداد کے باوجود قدم پیچھے ہٹانے پر رضا مند نہیں۔
تہمینہ حیات نقوی
کارروائی یمن کے علیحدگی پسند گروہ کیلئے اسلحے کی کھیپ پہنچنے پر کی گئی،امارات کی جانب سے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت سعودی عرب کی قومی سلامتی کیلئے براہِ راست خطرہ ہے،سعودی حکام یمن میں انسداد دہشتگردی کیلئے جاری اپنے باقی ماندہ آپریشن فوری طور پر ختم کررہے ہیں، واپسیشراکت دار...
پوائنٹ آف سیل کا کالا قانون واپس نہ لیا گیا تو 16 جنوری سے آغاز کرینگے، ملک بھر کے تمام چوراہے اور کشمیر ہائی وے کو بند کردیا جائے گا،وزیراعظم ہماری شکایات دور کریں، صدر آبپارہ چوک سے ایف بی آر دفتر تک احتجاجی ریلی،شرکاء کو پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، کرپشن کے خاتمہ کے ل...
ریفرنڈم کے بعد پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کیخلاف صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے پاکستان اپنی فوج حماس اور فلسطینیوں کے مقابل کھڑی نہ کرے، پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں پندرہ جنوری کو ملک گ...
مظاہرین کا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا ، ایف آئی آر کو فوری واپس لینے کا مطالبہ جب تک ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا،احتجاجی وکلاء (رپورٹ:افتخار چوہدری)کراچی ایم اے جناح روڈ پر وکلاء کے احتجاج کے باعث شاہراہ کئی گھنٹوں سے بند ۔احتجاج یوٹیوبر رجب بٹ ک...
محمود اچکزئی کا یہی موقف ہے بانی کیساتھ ملاقاتیں بحال کئے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے مذاکرات کیلئے بھیک کا لفظ غلط لفظ ہے،پی ٹی آئی اور اچکزئی ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرسکتے تو مذاکرات کی ک...
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے کراچی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا، دہشت گردوں کا نیا نشانہ ہمارے بچے ہیں،سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے بلوچ بچی بلوچستان سے ہے، اس کی مختلف لوگوں نے ذہن سازی کی اور ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا، رابطہ ...
میرے کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی،اسے اسمگلنگ اور منشیات سے جوڑا گیا، یہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، انتظامی حربے استعمال کرنے کا مقصد تضحیک کرنا تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،لاہورکے شہریوں کو تکلیف دی گئی، قومی یکجہت...
اسلام آباد ہائیکورٹ نیبانی تحریک انصافعمران خان کی اپیل پر ڈائری نمبر24560 لگا دیا عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا، دائراپیل میں مؤقف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تفصیلات...
اپیل رجسٹرار کورٹ آف اپیلز، اے جی برانچ، چیف آف آرمی اسٹاف کو جمع کرائی گئی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے 40 دن کا وقت تھا، وکیل میاں علی اشفاق کی تصدیق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ...
شیر خوار بچوں اور خواتین کی زندگیاں خطرے میں، بارشوں نے حالات کو مزید خراب کر دیا اسرائیلی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، بارش کا پانی خیموں میں داخل ہوگیا اسرائیلی مظالم کے ساتھ ساتَھ غزہ میں موسم مزید سرد ہونے سے فلسطینی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے، ایک طرف صیہوبی بر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جگہ جگہ رک کر عوام سے خطابات کیے، نعرے لگوائے، عوام کی جانب سے گل پاشی ، لاہور ہائیکورٹ بار میںتقریب سے خطاب سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں عمران خان زندہ بادکے نعرے گونج رہے ہیں،خان صاحب کا آخری پیغام سڑکوں پر آئیں ت...
جیسے جیسے 2025 اختتام کو پہنچ رہا ہے شہر کا نامکمل انفراسٹرکچر اور تاخیری منصوبے صحت عامہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں کھوکھلے وعدوں کے سائے میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، بند گٹر، بڑھتی آلودگی نے سانس کی بیماریوں میں اضافہ کردیا ہے جیسے جیسے 2025اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے کراچی کا نامکمل ان...