... loading ...
50 ہزار نئی ملازمتیں دینے کا جھانسہ دیا جائے گا،وفاق سے زیادہ سے زیادہ رقم وصول کرنے کی کوشش کی جائے گی،ذرائع، یہ پیسہ عام انتخابات میں ضلعی ریٹرننگ افسران کو خریدنے یا پھر بعداز الیکشن نتائج میں تبدیلی کے لیے خرچ کی جائے گی
حکومت سندھ نے چار سال میں جس طرح صوبے کی تباہی کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، کوئی ایک بھی ایسا شہر نہیں ہے جس کو حکومت سندھ مثالی شہر قرار دے سکے۔ حد تو یہ ہے کہ جس ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ لیے جاتے ہیں ان کے شہر لاڑکانہ کی حالت زار پر جتنا رویا جائے وہ کم ہے۔ لاڑکانہ کے نام پر جس طرح آصف زرداری اور فریال تالپر نے لوٹ مار کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ 90 ارب روپے لاڑکانہ کے نام پر خرچ ہوئے لیکن وہاں تو کوئی ایک روڈ بھی ایسا نہیں ہے جو اچھی حالت میں ہو۔ خیر پور شہر اور نواب شاہ شہر میں اچھی ترقی ہوئی کیونکہ خیر پور میں قائم علی شاہ کا اور نواب شاہ میں آصف زرداری کا گھر ہے، اس لیے وہاں اچھے روڈ بنائے گئے ہیں ۔پورے ضلع کے اندر نواب شاہ کی سڑکیں اور ترقی ویسی ہے جیسی صوبے کے دوسرے شہروں میں ہے، یہی حال ضلع خیر پور کا ہے۔ باقی تمام صوبہ اللہ کے آسرے پر ہے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کھل کر کہا تھا کہ فریال تالپر کا کردار پھولن دیوی جیسا ہے لیکن ہمارا ان سے تھوڑا سااختلاف ہے کیونکہ پھولن دیوی سے تو اونچی ذات کے ہندوئوں نے ناانصافی کی تھی اور پھر اسی نا انصافی پر پھولن دیوی نے بندوق اٹھائی اور ظالموں سے لڑائی لڑی اور پھر منتخب ہو کر پارلیمنٹ میں پہنچیں لیکن فریال تالپر مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہیں ،وہ 2008 ء کے بعد جس طرح کرپشن کی دیوی بن کر ابھری ہیں تووہ لوٹ مار میں مارکوس کو بھی مات دے گئی ہیں۔ ان کی کرپشن کی داستانیں اس طرح بھری پڑی ہیں کہ یہ نا قابل بیان نہیں، اس پر درجنوں کتابیں لکھی جائیں تو وہ بھی کم ہوں گی۔ فریال تالپر نے لاڑکانہ میں ایسی اندھیرنگری قائم کر رکھی ہے کہ زبان گنگ رہ جائے ، لاڑکانہ میں سہیل انور سیال کے ذریعہ ٹھیکیدار اور کھرل نے جس طرح ٹھیکوں میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، اس سے تواب عام لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ اس سے تو آمریت بہتر تھی۔ آصف زرداری ،فریال تالپر، سہیل انور سیال ، ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن ، حاجی علی حسن زرداری سمیت اس ٹولے نے جس طریقے سے سندھ کو لوٹ کر تباہ و برباد کیا ہے اس سے سندھ دھرتی 50 سال پیچھے چلی گئی ہے ،مگر یہ ٹولہ اب کھرب پتی بن گیا ہے اور ان کی آنے والی سات نسلیں بیٹھ کر عیاشی کر سکتی ہیں۔ اتنی کرپشن کرنے کے باوجود اس ٹولے کا پیٹ نہیں بھرا اور وہ ہر وقت مالی بے قاعدگی کے لیے تیار بیٹھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب جب کہ نیا بجٹ آنے والا ہے اور اس ٹولے نے ایک مرتبہ پھر آنکھیں پھاڑ کر بجٹ ہڑپ کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔موجودہ حکومت کے آخری سال کے بجٹ کے لیے جو حکمت عملی بنائی گئی ہے وہ خوفناک ہے،نئے تیارکردہ جال کے تحت 50 ہزار نئی ملازمتیں دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ وفاقی حکومت سے جھگڑے کے باعث زیادہ سے زیادہ پیسہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ پیسہ لوٹ مار کرنے والے ٹولے کے پاس چلا جائے اور وہ عام الیکشن میں ضلعی ریٹرننگ افسران کو خریدا جا سکے یا پھر الیکشن کے نتائج میں تبدیلی کے لیے یہ رقم خرچ کی جاسکے۔ اس ٹولے نے مختلف محکموں سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے محکموں کے ترقیاتی کام زیادہ سے زیادہ بتائیں تاکہ عوام کو عام الیکشن سے قبل لالی پاپ دکھا کر زیادہ ووٹ لیے جاسکیں ،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بہت آسان ہے ۔پی پی پی کی حکومت یہ کہہ دے گی کہ دیکھیں ہم نے کتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں، اور کتنی نوکریاں دی ہیں، اس کے باوجود ہمیں ووٹ نہ ملیں تو کتنی نا انصافی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی اس حکمت عملی کو صرف آئی جی سندھ پولیس نے ناکام بنایا ہے کیونکہ رواں مالی سال کے 7 ارب روپے خرچ نہ ہونے کے باعث واپس کر دیے ہیں اور پھر پہلے مرحلے میں 12 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں اور اب 13 ہزار بھرتیاں بھی میرٹ پر کی جائیں گی۔ اور یہ انور مجید جیسے ٹولے کے منہ پر طمانچہ ہے کہ اس نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا کہ کسی طرح پولیس اہلکاروں کی بھرتی میں پیسہ بنایا جائے اور تقریباً 13 ارب روپے کا ٹارگٹ رکھا گیا تھالیکن آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے ان کا یہ خواب چکنا چور کر دیا اور سب بھرتیاں میرٹ پر کر دکھائیں اور کسی سے پیسے لیے ،نہ دیے۔ اب بھی آئی جی سندھ پولیس نے جو منصوبے بنائے ہیں اس میں ایک تو بے قاعدگی کے امکانات ختم کر دیے ہیں، دوسرا یہ کہ جو کام کرائے جائیں گے وہ خالصتاً میرٹ پر مشتمل ہوں گے اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اس کا کریڈٹ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔
تمام صوبائی محکموں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے اور ان کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ آخر ان کے منصوبوں کا مقصد کیا ہے ۔ کیونکہ جو افسران حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کو گھر بھیج دیا جاتا ہے ۔ اب ایسے افسران لائے جا رہے ہیں جو حکومت کی ہاں میں ہاں ملا سکیں۔ بہرحال نیا بجٹ خسارے کا ہوگا اور 500 ارب روپے کرپٹ ٹولے کے جیبوں میں ڈالنے کی پہلے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اس کام کے عوض مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کا آسرا دیا گیا ہے۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...